Tag: بحریہ ٹاؤن کراچی

  • ڈیموں کی تعمیر، بحریہ ٹاؤن کراچی کا 5 کروڑ روپے عطیے کا اعلان

    ڈیموں کی تعمیر، بحریہ ٹاؤن کراچی کا 5 کروڑ روپے عطیے کا اعلان

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کراچی کے کنٹریکٹرز  نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے فنڈ میں پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا، سپریم کورٹ کے مطابق اب تک 96 کروڑ روپے عطیات کی مد میں وصول ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی ریاض نے ڈیموں کے تعمیر کے لیے کھولے جانے فنڈ اکاؤنٹ میں فنڈ جمع کرانے کا اعلان کیا۔

    ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے ملازمین اس سے قبل 4کروڑ26لاکھ روپے ڈیم فنڈمیں عطیہ کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 6 جولائی سے 2 اگست تک ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع ہونے والے فنڈ کے اعداد و شمار جاری کیے گئے جن کے مطابق اب تک متخلف اداروں اور پاکستانی شہریوں کی جانب سے (چھپن کروڑ اناسی لاکھ پینتیس ہزار چار سو آٹھ روپے) عطیات جمع کروائے گئے ہیں۔

    اس سے قبل  10 روز میں ساڑھے 3 کروڑ 42 لاکھ سے زائد عطیات جمع  ہوئے تھے بعد ازاں21 جولائی تک تقریباً 27کروڑ 67 لاکھ 49 ہزار چار سو 12 روپے کے فنڈز مختلف بینکوں کے ذریعے وصول ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر، پی این ایس سی کی جانب سے 2 کروڑ روپے عطیہ

    یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان عطیات جمع کرانے والے شہریوں کے نام اور رقم تاریخ کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر باقاعدگی کے ساتھ شیئر کررہا ہے۔

    ڈیمز اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے فنڈز کو بالحاظ ڈونر اور بینک ترتیب دیا گیا اور یہ قومی بینک کے ترجمان یہ شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ عطیہ کنندہ اپنی رقم اور تفصیل مذکورہ تاریخ پر جاکر دیکھ سکتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کے لیے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کے انتظامات اور اس ضمن میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر  نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر، فراخ دل پاکستانیوں نے اب تک کتنے کروڑ روپے فنڈ دیا؟‌

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی جبکہ گزشتہ ہفتے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ملازمین نے بھی 2 کروڑ روپے عطیے کی رقم کا چیک چیف جسٹس کو دیا تھا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بنائے جانے والے دیامربھاشا اورمہمند کی تعمیر کے لیے فنڈقائم کیا جس میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر نجی بینکوں ، سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بحریہ ٹاؤن کراچی کو پروجیکٹ مکمل کرنے کی اجازت مل گئی

    بحریہ ٹاؤن کراچی کو پروجیکٹ مکمل کرنے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں بحریہ ٹاؤن کیس کی سماعت کے دوران مفادِ عامہ کے تحت بحریہ ٹاؤن کراچی کو پروجیکٹ مکمل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن نظرِ ثانی کیس کی سماعت جاری ہے، بحریہ ٹاؤن کراچی کے منصوبے کو مفادِ عامہ کا منصوبہ سمجھتے ہوئے اجازت دی گئی کہ کام جاری رکھا جائے۔

    سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بحریہ ٹاؤن نظر ثانی کیس کے فیصلے تک منصوبے کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا، عدالت نے کہا کہ منصوبے کو جاری رہنے دیا جائے۔

    عدالت نے بحریہ ٹاؤن نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے پانچ رکنی بینچ بنانے کا بھی حکم جاری کردیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا بحریہ ٹاؤن کو کیس کے فیصلے تک کام جاری رکھنے کی اجازت ہے۔

    سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن سے زرِ ضمانت بھی طلب کرلیا، عدالتی کارروائی کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ بحریہ ٹاؤن ضمانت کے طور پر تین ہفتوں میں پانچ ارب روپے عدالت میں جمع کرائے گا۔

    دریں اثنا بحریہ ٹاؤن نظرِ ثانی کیس میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، ملک ریاض نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے قانون کے خلاف کوئی کام نہیں کیا ہے۔

    باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن معطل


    بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے اپنی محنت سے نام بنایا ہے، تعمیراتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہترین پروجیکٹ دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک ریاض سے کہا تھا کہ وہ ’تیسری دنیا کے ملک کو پہلی دنیا کی ریاست بنانے‘ کے سلسلے میں اپنی آخرت کی بھی فکر کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کراچی میں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا،تقریب کی خصوصی بات بحریہ ٹاوٴن انتظامیہ نے مسجد کاسنگ بنیاد اور تختی کی نقاب کشائی اپنے تھیتر سالہ گریڈرآپریٹر سے کرائی، جامع مسجد دنیاکی تیسری بڑی مسجد ہوگی۔

    سپر ہائی وے سے متصل بحریہ ٹاوٴن منصوبے کی عالیشان مسجد کاسنگ بنیاد بحریہ ٹاوٴن کراچی کے پہلے ضعیف العمر گریڈر آپریٹر نوشیروان نے رکھا، تقریب میں بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض کے صاحبزادے احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے۔

    بحریہ ٹاون سپرہائیوے کے جنرل مینجرکنسٹرکشن ضیاء الرحمان نے بتایا کہ عظیم الشان مسجد سپرہائی وے پر بحریہ ٹاوٴن منصووبے پر واقع ساٹھ فٹ بلند پہاڑی پر بنے گی۔

    تقریب سے خطاب میں نوشیر وان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے خاندان نے انہیں جو عزت بخشی ہے ، وہ اس کیلئے تاحیات شکر گزار رہیں گے ۔

    بحریہ ٹاون سپرہائیوے کے جنرل مینجرکنسٹرکشن ضیاء الرحمان کا کہنا تھا کہ مسجد میں دو لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہوگی، مسجد کا مینار تین سو پچیس فٹ بلند ہوگا۔

    مسجد میں اسلامک میوزیم اور ایک لاکھ سے زائد کتابوں پر مشتمل لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔ کراچی کی یہ جامع مسجد اپنے عظیم الشان قدوقامت اور محل و قوع کے باعث منفرد حیثیت کی حامل ہوگی۔

  • بحریہ ٹاؤن کراچی، گرینڈ جامع مسجد کا سنگِ بنیاد آج رکھا جائے گا

    بحریہ ٹاؤن کراچی، گرینڈ جامع مسجد کا سنگِ بنیاد آج رکھا جائے گا

    کراچی : بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی میں گرینڈ مسجد کا سنگِ بنیاد آج رکھا جائے گا۔

    گرینڈ جامع مسجد پاکستانی ثقافت اور اسلامی فنِ تعمیر کا شاندار امتزاج ہوگا، ترجمانِ بحریہ ٹاؤن کے مطابق مسجد کے ساتھ جدید اسلامک ریسرچ سینٹر، اسلامک میوزیم ، لائبریری ، کلچرل سینٹراور اسلامک یونیورسٹی بھی تعمیرکی جائے گی۔

    اسلامی اور مغل فنِ تعمیر کا شاہکار جامع مسجد پاکستانی ثقافت، ترکی، ملائیشیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کی مساجد کو سامنے رکھ بنائی جائے گی۔