Tag: بحریہ ٹاؤن

  • بحریہ ٹاؤن ممبران کیلئے 10مرسڈیز گاڑیوں کی قرعہ اندازی کی تقریب

    بحریہ ٹاؤن ممبران کیلئے 10مرسڈیز گاڑیوں کی قرعہ اندازی کی تقریب

    کراچی : بحریہ گولف سٹی کراچی اور بحریہ گولف اوورسیز بلاک کراچی کے ممبران کیلئے دس مرسڈیز گاڑیوں کی قرعہ اندازی کی تقریب بحریہ ٹاؤن کراچی سائٹ آفس پر منعقد کی گئی۔

    ایک ہزار سے لیکر دو ہزار اسکوائر یارڈ کے رہائشی اور دیگر لگژری ولاز کے ممبران قرعہ اندازی میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے ۔

    پانچ سو اسکوائر یارڈ ز کے رہائشی پلاٹس اور لگژری ولاز کے ممبران کو بھی بذریعہ قرعہ اندازی کے ذریعے چالیس ٹویوٹا کرولا گاڑیاں اگلے مرحلے میں دی جائیں گی ۔

    بحریہ گولف سٹی اور بحریہ گولف سٹی اوورسیز بلاک نے پاکستان کا پہلا گولف کورس رہائشی پروجیکٹ پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے ۔جس کو دبئی کے ایمریٹس ہل کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

  • بحریہ ٹاؤن کے تعمیر کردہ کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاسزکا افتتاح

    بحریہ ٹاؤن کے تعمیر کردہ کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاسزکا افتتاح

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کے تعمیر کردہ کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاسزکا افتتاح ہوگیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض تھے۔

    بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی میں کلفٹن فلائی اوور، تین انڈر پاسز اور دو زیرزمین گزرگاہوں کا افتتاح ہوگیا۔

    دو کلو میٹر رقبے سے زائد پر مشتمل پراجیکٹ کا افتتاح بحریہ ٹاؤن کے ستر سالہ کارکن غلام جیلانی نے کیا، جو ایک برس کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا تھا کہ تاجر سرمایہ کاری کریں ملک دو سال میں یورپ امریکہ کی طرح بن سکتا ہے۔

    تقریب سے خطاب میں ملک ریاض نے سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کا بھی شکریہ ادا کیا، ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بیس اعشاریہ آٹھ ارب روپے لاگت کے یہ منصوبے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی والوں کے لئے تحفہ ہیں۔

  • عدالت کی جانب سے ملک ریاض کو ’بحریہ‘  نام کے استعمال کی اجازت

    عدالت کی جانب سے ملک ریاض کو ’بحریہ‘ نام کے استعمال کی اجازت

    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نےبحریہ ٹاؤن کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سول کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا اور دراخوست گزار کو بحریہ ٹاؤن کانام استعمال کرنے کی اجازت دے دی ۔

    دراخوست گزار کے وکیل نے سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن سے ہزاروں لوگوں کو روزگار جڑا ہوا اور عوام اس پر اعتماد کرتے ہیں ۔

    فاضل عدالت سو ل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے اور آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا ہدایت کی ۔

    سول کورٹ نے بحریہ ٹاون کانام استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی تھی ۔تاہم اب بحریہ ٹاؤن معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گی۔

  • کراچی کو بجلی کی فراہمی : بحریہ ٹاؤن اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ

    کراچی کو بجلی کی فراہمی : بحریہ ٹاؤن اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ

    کراچی : بحریہ ٹاؤن نے کراچی کو بجلی کی بلا تعلطل فراہمی کیلئے کے الیکٹرک کے ساتھ تاریخی معاہدہ کیا ہے،بجلی کی یقینی فراہمی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ تقسیم کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

    بحریہ ٹاؤن نے کراچی کو بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے کے الیکٹرک سے مختلف معاہدے کئے ہیں جن کے تحت بحریہ ٹاؤن کے الیکٹرک کے ساتھ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک کے درمیان شراکت کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ، بحریہ ٹاؤن پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے وائس چیف ایگزیکیٹو زین ملک جبکہ کے الیکٹرک اوبراج گروپ کمپنی کی جانب سے چیئرمین طیب ترین نےمعاہدے پر دستحط کئے۔

    معاہدے کے تحت بحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک آئندہ تین سے چار سال میں اربوں کی سرمایہ کاری سے کوئلے یا ایل این جی سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام کریں گے۔

    ان منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا مل جائیگا ، بجلی کی تقسیم اور اس کا زیاں روکنے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائیگی۔

    اس موقع پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین ، چیئرمین کے الیکٹرک تابش گوہر اور چیف ایگزیکیٹو بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے۔

  • کراچی میں میٹرو بس پراجیکٹ جلد شروع ہوجائے گا، ملک ریاض

    کراچی میں میٹرو بس پراجیکٹ جلد شروع ہوجائے گا، ملک ریاض

    کراچی: ملک ریاض نے کہا ہے کہ کراچی میں میٹرو بس پراجیکٹ جلد شروع ہوجائے گا، کراچی میں روزگار کے ایک لاکھ موقع پیداکرنا چاہتے ہیں۔

    بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کراچی کےشہریوں کیلئے تحفہ حکومت ٹینڈر طلب کرے،کوئی اورسامنےآناچاہےتو آسکے میٹروبس2روٹس پرچلائی جائےگی۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلاروٹ بحریہ ٹاون سےٹاورتک ہوگا دوسراروٹ بحریہ ٹاون سےڈی ایچ اےتا ائیرپورٹ ہوگا۔

    ملک ریاض نے کہا ہے پراجیکٹ سے روزگار کے ایک لاکھ موقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ بیروزگاری ختم ہو گی تو دہشتگردی بھی ختم ہوگی۔

  • پاکستان دو سال میں دبئی اور انگلینڈ جیسا ہوسکتا ہے، ملک ریاض

    پاکستان دو سال میں دبئی اور انگلینڈ جیسا ہوسکتا ہے، ملک ریاض

    لندن : چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض کاکہنا ہے کہ حکومت مدد کرے تو نجی شعبے میں 21 لاکھ ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں۔

    لندن میں پریس کانفرنس کے دوران چیئر مین بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ پاکستان یورپ،امریکا اوردبئی کیوں نہیں بن سکتا، ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی پالیسیاں درست نہیں،پاکستان دو سال میں دبئی اور انگلینڈ جیساہوسکتاہے۔

     ملک ریاض کا کہناتھا کہ وہ گلگت اور اسکردومیں سیاحوں کیلئے ریزورٹ بناناچاہتےہیں اور حکومت مدد کرے تو ملازمتوں کے اکیس لاکھ نئےمواقع پیداہوسکتے ہیں،کراچی منصوبےسےہزاروں ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹھ لاکھ نمازیوں کےلیےمسجدکی تعمیر شروع کی ہے اور جلدمیڈیکل کالج کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

     ملک ریاض کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگوں کواس سال تین ہزار گھر مفت بناکردیں گے، ملک ریاض کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کاسنگ بنیاد جمعے کو رکھا جائے گا۔

    چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض کاکہنا ہے کہ حکومت مدد کرے تو نجی شعبے میں 21 لاکھ ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں۔

  • کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کراچی میں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا،تقریب کی خصوصی بات بحریہ ٹاوٴن انتظامیہ نے مسجد کاسنگ بنیاد اور تختی کی نقاب کشائی اپنے تھیتر سالہ گریڈرآپریٹر سے کرائی، جامع مسجد دنیاکی تیسری بڑی مسجد ہوگی۔

    سپر ہائی وے سے متصل بحریہ ٹاوٴن منصوبے کی عالیشان مسجد کاسنگ بنیاد بحریہ ٹاوٴن کراچی کے پہلے ضعیف العمر گریڈر آپریٹر نوشیروان نے رکھا، تقریب میں بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض کے صاحبزادے احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے۔

    بحریہ ٹاون سپرہائیوے کے جنرل مینجرکنسٹرکشن ضیاء الرحمان نے بتایا کہ عظیم الشان مسجد سپرہائی وے پر بحریہ ٹاوٴن منصووبے پر واقع ساٹھ فٹ بلند پہاڑی پر بنے گی۔

    تقریب سے خطاب میں نوشیر وان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے خاندان نے انہیں جو عزت بخشی ہے ، وہ اس کیلئے تاحیات شکر گزار رہیں گے ۔

    بحریہ ٹاون سپرہائیوے کے جنرل مینجرکنسٹرکشن ضیاء الرحمان کا کہنا تھا کہ مسجد میں دو لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہوگی، مسجد کا مینار تین سو پچیس فٹ بلند ہوگا۔

    مسجد میں اسلامک میوزیم اور ایک لاکھ سے زائد کتابوں پر مشتمل لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔ کراچی کی یہ جامع مسجد اپنے عظیم الشان قدوقامت اور محل و قوع کے باعث منفرد حیثیت کی حامل ہوگی۔

  • بحریہ ٹاؤن کراچی، گرینڈ جامع مسجد کا سنگِ بنیاد آج رکھا جائے گا

    بحریہ ٹاؤن کراچی، گرینڈ جامع مسجد کا سنگِ بنیاد آج رکھا جائے گا

    کراچی : بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی میں گرینڈ مسجد کا سنگِ بنیاد آج رکھا جائے گا۔

    گرینڈ جامع مسجد پاکستانی ثقافت اور اسلامی فنِ تعمیر کا شاندار امتزاج ہوگا، ترجمانِ بحریہ ٹاؤن کے مطابق مسجد کے ساتھ جدید اسلامک ریسرچ سینٹر، اسلامک میوزیم ، لائبریری ، کلچرل سینٹراور اسلامک یونیورسٹی بھی تعمیرکی جائے گی۔

    اسلامی اور مغل فنِ تعمیر کا شاہکار جامع مسجد پاکستانی ثقافت، ترکی، ملائیشیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کی مساجد کو سامنے رکھ بنائی جائے گی۔

  • بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ

    کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپہنچے، جہاں ایم کیوایم کے کارکنوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔

    استقبالیہ خطاب میں ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے ملک ریاض کونائن زیرو آمد پرخوش آمدید کہا، حیدرعباس رضوی نے بتایاکہ ملک ریاض نے حیدرآباد اور کراچی میں الطاف حسین کے نام سے منسوب دوجامعات قائم کرنے کااعلان کیاہے۔

    حیدرعباس رضوی کاکہناتھاچیئرمین بحریہ ٹاؤن نے ایم کیوایم کے شہدا کارکنوں کے ورثا کوپلاٹ دینے کااعلان کیاہے، ملک ریاض کی نائین زیرو آمد پر ایک جشن کا سماں تھا۔ شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کے اعلان پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے بھنگڑے ڈالے۔ اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

    بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرخطاب کرتے ہوئے حیدرآباد میں الطاف حسین کے نام سے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا ،ملک ریاض کا کہنا تھا کراچی میں مجھےجتنی عزت دی گئی ہے اس کے لیے الطاف حسین کا شکر گزار ہوں ۔

    ملک ریاض کا کہنا تھا کہ اپنے اثاثوں کا75 فیصد ملک کے ہی حوالے کروں گا، مجھےجتنی عزت دی گئی بہت مشکورہوں،میرے پاس جتنی دولت ہے ملک کےلئے ہی ہے آصف زرداری نےکہا یونیورسٹی الطاف حسین کے نام پر بنائیں اللہ کا دیا بہت کچھ ہے لیکن میں نے بہت کم دیا ہے،نئے 58 دسترخوان کراچی میں شروع کریں گے۔

    اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نےکراچی اورحیدرآباد کی مجوزہ دونوں جامعات الطاف حسین کے نام سے منسوب کرنے پرملک ریاض کاشکریہ ادا کیا۔