Tag: بحریہ یونیورسٹی

  • کراچی، ڈی جی رینجرزکی بحریہ یونیورسٹی آمد، پُرتپاک استقبال

    کراچی، ڈی جی رینجرزکی بحریہ یونیورسٹی آمد، پُرتپاک استقبال

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں جس کے لیے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کے سمیت رینجرز نے بڑی قربانیاں دیں ہیں.

    ان خیالات کا اظہار ڈی جی رینجرز نے بحریہ یونیورسٹی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ کراچی میں گلی گلی خون بہتا تھا لیکن آج طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں یہاں موجودگی نے کراچی میں مثبت تبدیلیوں کے خواب کے تعبیر کو سچا ثابت کردیا ہے.

    ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں اور پائیدار امن کے لیے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور کراچی آپریشن حتمی مقاصد کے حصول تک بلاتفریق جاری رہے گا جس کے لیے طے شدہ اہداف کامیابی سے حاصل کر رہے ہیں.

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے آج بحریہ یونیورسٹی کراچی کا دوری کیا جہاں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر یونیورسٹی طلباء اور طالبات کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پرتفصیلی بریفنگ بھی دی.

    ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی، اساتذہ اور طلباء نے کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرزکی کارکردگی کو سراہا.

  • طلباء ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ایڈمرل ذکاءاللہ

    طلباء ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ایڈمرل ذکاءاللہ

    اسلام آباد : بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظر کے پیش نظر دنیا کو نئے چیلینجز کا سامنا ہے اور طلباء کا کردار اس تناظر میں بہت اہم ہے۔

    ایڈمرل ذکاء اللہ نے اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کے تیرھویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا ء کو محنت اور لگن سے اپنے آپ کو ترقی یافتہ اقوام کے ہم پلہ بنانا ہو گا تا کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ طلباء کو اللہ پر غیر متزل یقین ،غیر مثالی دیانت داری اور نیک نیتی کو اپنے رہنما اصول بناناچاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی ترقی میں والدین کے ا یثار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

    آخر میں انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں میڈلز اورانعامات تقسیم کئے۔

  • اسلام آباد چیمبر اور بحریہ یونیورسٹی میں معاہدہ

    اسلام آباد چیمبر اور بحریہ یونیورسٹی میں معاہدہ

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یونیورسٹیوں اور صنعتی شعبہ کے مابین قریبی روابط کو فروغ دینے اورتحقیقی سرگرمیوں میں تعاون بڑھانے کے لئے بحریہ یونیورسٹی کے ساتھ باہمی سمجھوتے کی ایک یاداشت پر دستخط کر دیئے ہیں ، آئی سی سی آئی کے صدر شعبان خالد اور بحریہ یورنیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہد اقبال ایچ آئی (ایم) نے سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط کئے۔

    جس کے تحت دونوں ادارے مختلف شعبوں بشمول بحریہ یونیورسٹی کے طلبا کو صنعتی شعبے میں انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا، مختلف شعبوں میں طلبا کی پیشہ وارانہ ترقی کیلئے مشترکہ طور پر شارٹ کورسز تیار کرنا اور باہمی کاوشوں سے جدید نصاب کو فروغ دینے کیلئے تعاون کریں گے ۔

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعبان خالد نے اس موقع پر کہا کہ ترقی یافتہ اقوام نے تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے کے مابین قریبی تعلقات کو فروغ دے کر شاندار ترقی حاصل کی ہے ، لہٰذا ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یونیورسٹیوں اور صنعتی شعبے کے درمیان تعلقات کومستحکم کرنا ہو گا تا کہ مشترکہ کوششوں سے ملک کیلئے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کر کے تجارت و برآمدات کو فروغ دیا جا سکے، بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحریہ یونیورسٹی نے کوالٹی سٹینڈرز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور بحریہ آج کے نوجوان کو مستقبل کا قائد بنانے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے۔