Tag: بحری بیڑہ

  • امریکا اسرائیل کی مدد کیلیے آگیا

    امریکا اسرائیل کی مدد کیلیے آگیا

    واشنگٹن : حماس کے بھرپور حملے کے بعد امریکا نے اسرائیل کے دفاع اور اس کی مدد کیلئے بحری بیڑہ بھیجنے کا باظابطہ اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے فلسطینی تنظیم حماس سے نمٹنے کیلئے اپنا جنگی بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

    اس حوالے سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کے لیے جو ضرورت ہے وہ موجود ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری بیڑٖے روانہ کررہے ہیں، اسرائیل کے لوگوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی امداد آج سے شروع ہوجائے گی۔

    وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ حماس کا یہ تازہ حملہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو ممکنہ طور پر متاثر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

    لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں امریکی محکمہ دفاع اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع اور شہریوں کو اندھا دھند تشدد اور دہشت گردی سے بچانے کے لیے ضروری دفاعی صلاحیت موجود ہو۔

  • سرکریک سے ایران بارڈر تک آپریشن کی صلاحیت موجود ہے، ڈی جی میری ٹائم

    سرکریک سے ایران بارڈر تک آپریشن کی صلاحیت موجود ہے، ڈی جی میری ٹائم

    کراچی : مختلف سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میری ٹائم کے بیڑے نے کھلے سمندر میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ڈی جی میری ٹائم کا کہنا ہے کہ سرکریک سے ایران بارڈر تک کوئی بھی آپریشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر میں بحری قذاقی، تلاش و بچاؤ، انسانی و منشیات کی اسمگلنگ سمیت دیگر خطرات سے نبرد آزما ہونے اور مختلف ممالک کے درمیان سمندری تجربات کے تبادلوں پر مبنی انتہائی اہم ’’انٹرنیشنل ہیڈ آف ایشین کوسٹ گارڈ کانفرنس‘‘ کی پاکستان پہلی مرتبہ میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔

    کھلے سمندر میں پاکستان میری ٹائم کے بحری بیٹرے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مظاہرے اور فلیٹ ریویو کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر کا کہنا تھا کہ 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس 24 تا 26 اکتوبر اسلاآباد میں منعقد کی جارہی ہے، ایشیائی ممالک کی میری ٹائم سربراہ کانفرنس میں بھارت بھی شریک ہورہا ہے جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائشیا، جاپان، چین اور تھائی لینڈ سمیت 20 سے زائد ممالک بھی شرکت کررہے ہیں۔

    ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق سمندر میں تلاش وبچاؤ، بحری قذاقی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی ماہی گیری، ماحولیات اورپیشہ ورانہ و تعمیری صلاحیتوں میں اضافے سمیت دیگر اہم موضوعات پر مہمان ممالک کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

    جمیل اختر کا کہنا تھا کہ سمندر میں اپنے بحرے بیڑے کے ساتھ مشق نما ریویو کا بنیادی مقصد بیٹرے میں شامل ہونے والے 5 نئے بحری جہاز وں اور پرانے بحری جہاز وں کے درمیان کسی بھی آپریشن کے رسپانس اور کوآرڈی نیشن کو بھی جانچنا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرکریک سے ایران بارڈر تک کوئی بھی آپریشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    رئیر ایڈمرل جمیل اختر کے مطابق مستقبل میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سی پیک کی اہم ترین ذمہ داری کا بیٹرہ اٹھانا ہے، اسی ذمہ داری کے سلسلے میں جہاں جدید ہیلی کاپٹرز کی شمولیت کو ممکن بنایا جارہا ہے جبکہ 1500 ٹن وزنی بحری جہازوں کولاچی اور ژوب کی تیاری بھی جاری ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم کا صحافیوں کے ساتھ گروپ

     

  • شمالی کوریا کےحوالے سےکشیدگی بڑھ رہی ہے‘چین

    شمالی کوریا کےحوالے سےکشیدگی بڑھ رہی ہے‘چین

    بیجنگ: چینی وزیرخارجہ کاکہناہےکہ شمالی کوریاکےحوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کسی بھی وقت لڑائی شروع ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی کاکہناہےکہ شمالی کوریاکے حوالے سے اگرجنگ شروع ہوئی تواس میں جیت کسی کی نہیں ہوسکتی۔

    چینی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ ہم فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں۔

    وانگ یی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب امریکہ میں شمالی کوریا کےجوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کےحوالے سے تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

    شمالی کوریا کی حمایت کرنے والاواحد ملک ہے اور وہ اس بات سے فکرمند ہے کہ اگرجنگ سے شمالی کوریامیں کم جونگ کا اقتدار ختم ہوسکتاہے۔

    چین نےشمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد پرپابندی لگادی ہے۔


    امریکہ کا خصوصی بحری بیڑہ شمالی کوریا کی طرف روانہ


    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر خدشات میں اضافے کے باعث امریکی فوج نے بحریہ کےاسٹرائیک گروپ کو کوریائی خطے کے جانب پیش رفت کا حکم جاری کیا تھا


    چین نےشمالی کوریاسےکوئلے کی درآمد معطل کردی


    یاد رہےکہ رواں سال فروری میں شمالی کوریا کےمیزائل ٹیسٹ کےبعد چین نےشمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد پررواں سال کےآخر تک پابندی لگادی تھی۔


    ٹرمپ کا شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کا عندیہ


    واضح رہےکہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر میزائل حملوں کے بعد شمالی کوریا کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیاتھا۔

  • محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کےلیے لازم ہے،نیول چیف

    محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کےلیے لازم ہے،نیول چیف

    کراچی: نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کےلیے لازم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فاسٹ اٹیک کرافٹ بیڑہ پاک بحریہ میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہناتھا کہ بحری جہاز کی شمولیت سے بحری دفاع میں اضافہ ہوگا۔

    نیول چیف نے کہا کہ بحری جہاز کی تیاری خود انحصاری کی طرف اہم قدم ہے،محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کےلیے لازم اور اقتصادی راہداری ملکی معیشت میں نیا موڑ ثابت ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے دو سال میں تیار کیا گیا جسے آج پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    بیڑہ دشمن کے ریڈار میں آئے بغیر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس ہے ۔فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ پاکستان نیوی کی تیسری بوٹ ہے۔

    واضح رہے کہ بحری بیڑے کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ میں ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔