Tag: بحری جہاز

  • امریکا میں مال بردار بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا

    امریکا میں مال بردار بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں مال بردار بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا، جس سے پل اور جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ٹیکساس کے شہر گیلویسٹن میں ایک بارج (چپٹے پیندے والا بحری جہاز) پل کے ستون سے ٹکرا گیا، جس سے ارد گرد کے پانیوں میں تیل پھیل گیا ہے، جب کہ زخمیوں کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    پُل سے ٹکرانے کے بعد جہاز سے تیل کا رساؤ جاری ہے، حادثے کے نتیجے میں پل کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، پُل کو عارضی طور پر بند کر کے مرمت شروع کر دی گئی ہے، مرمت کے علاوہ رساؤ پر قابو پانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

    پُل بند ہونے سے پیلیکن آئی لینڈ کا رابطہ گیلویسٹن شہر سے منقطع ہو گیا ہے۔

    حکام کے مطابق بحری جہاز صبح دس بجے کے قریب اس وقت پیلیکن جزیرے کی طرف جانے والے پل سے ٹکرایا جب دو بارجز (چپٹے پیندے والے بحری جہازوں) کو کھینچنے والی ایک ٹگ بوٹ پل کے ساتھ واقع ٹیکساس انٹرنیشنل ٹرمینلز سے واپس نکلتے ہوئے بے قابو ہو گئی۔

    مقامی برج سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک طرف دریا میں بلند لہریں اٹھ رہی تھیں اور دوسری طرف پانی کی روانی بھی غیر متوازن تھی، چناں چہ ٹگ بوٹ نے کنٹرول کھو دیا، اور ایک بارج پل اور دو ٹیلی فون کھمبوں سے ٹکرا گیا۔

  • امریکا میں خوفناک حادثہ : بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا

    امریکا میں خوفناک حادثہ : بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا

    بالٹی مور : امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز کا پُل سے ٹکرانے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے مشہور پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث پل زوردار دھماکے سے ٹوٹ گیا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دیوہیکل برج گرنے سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے، فرانسس اسکاٹکی برج سے سنگاپور کا بحری جہاز ٹکرایا تھا۔

    کارگو شپ کے ٹکرانے سے پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا جبکہ مال بردار بحری جہاز میں بھی آگ لگ گئی۔ اور کارگو شپ دریا میں ڈوب گیا۔

    Key Bridge

    پل ٹوٹنے سے اس پر رواں دواں والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں جا گریں، حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کردی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق پل ٹوٹنے سے سات افراد بھی دریا میں گرے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

  • ’بحری جہاز روکے گئے تو ردعمل آئے گا، ایران نے خبردار کردیا‘

    ’بحری جہاز روکے گئے تو ردعمل آئے گا، ایران نے خبردار کردیا‘

    امریکی محکمہ قانون کے بیان کے جواب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قانونی مشیر محمد دھقان کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے بحری جہاز روکے گئے تو ردعمل دیں گے۔

    بین الاقوامی خبر رساں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ امریکی وزارت قانون کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاسداران انقلاب کے معاشی نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے 5 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ایرانی صدر کے قانونی مشیر محمد دھقان کا مذکورہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے اور اس حوالے سے قانونی راستہ کھلا ہوا ہے۔

    اسرائیل کا جنوبی لبنان پر فضائی حملہ، 10 شہری لقمہ اجل بن گئے

    محمد دھقان نے کہا کہ وہ فی الحال یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ امریکی حکام کی جانب سے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ بحیرہ احمر میں گذشتہ برس سے عالمی نقل و حرکت تعطل کا شکار ہے کیوں کہ یمن کے حوثی جنگجو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے دوران حماس کی حمایت میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔

  • یرموک کلاس کے دو بحری جہاز اگلے برس پاکستان نیوی کا حصہ بنیں گے

    یرموک کلاس کے دو بحری جہاز اگلے برس پاکستان نیوی کا حصہ بنیں گے

    اسلام آباد: یرموک کلاس سے تعلق رکھنے والے تیسرے اور چوتھے او پی وی کی آئندہ برس فروری میں پاک بحریہ میں شمولیت متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت 2 نئی یرموک کلاس آف شور پٹرول ویسلز کی تیاری جاری ہے، دوسرے بیچ کی یہ تیاری رومانیہ کے ڈامن شپ یارڈ میں کی جا رہی ہے۔

    نیول چیف نے گزشتہ سال 12 اکتوبر کو ایک جہاز کی کیل لیئنگ اور دوسرے کی اسٹیل کٹنگ کا افتتاح کیا تھا، یرموک کلاس سے تعلق رکھنے والے تیسرے او پی وی کی آئندہ برس فروری میں پاک بحریہ میں شمولیت متوقع ہے، جب کہ یرموک کلاس کا چوتھا جہاز 2024 کے اگست تک پاکستان نیوی کا حصہ بن سکتا ہے۔

    پاک بحریہ میں یرموک کلاس کا پہلا او پی وی فروری 2020 اور دوسرا نومبر 2020 میں شامل ہوا تھا، 2 جہازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاک بحریہ نے مزید 2 جہازوں کی تیاری کا آرڈر دیا، نئے جہاز پہلے 2 جہازوں کے مقابلے میں حجم میں بڑے اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوں گے، ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر انھیں گائیڈڈ میزائل کورویٹس کا درجہ دیا جائے گا۔

    نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نئے جہازوں کو اہم اثاثہ قرار دے چکے ہیں، 120 رکنی عملے کے ساتھ او پی وی 2600 کی لمبائی 98 میٹر اور چوڑائی 14.6 میٹر ہوگی، 76 ملی میٹر مین گن کے ساتھ نئے یرموک کلاس جہازوں پر سیکنڈری اور دیگر چھوٹی گنز بھی ہوں گی۔

    سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے لیے ورٹیکل لانچنگ اور اینٹی ایئر میزائل سسٹم دستیاب ہوگا، پاکستان کا اپنا تیار کردہ حربہ کروز میزائل بھی نئے یرموک کلاس جہازوں کے اسلحہ خانے کا اہم حصہ ہوگا، 6 ہزار ناٹیکل مائل کی رینج کے ساتھ نئے یرموک کلاس جہازوں کی رفتار 12 ناٹس کے لگ بھگ ہوگی۔

  • وزیراعظم کا بحری جہاز منصوبے پر کام کرنیوالے ملازمین کیلئے 20 کروڑ روپے کا اعلان

    وزیراعظم کا بحری جہاز منصوبے پر کام کرنیوالے ملازمین کیلئے 20 کروڑ روپے کا اعلان

    کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے بحری جہاز پی این ایس طارق کے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے بیس کروڑ روپے تحفے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کے لیے جہازپی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بحری جہاز منصوبے میں کام کرنیوالے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بحری جہاز منصوبے پر کام کرنیوالوں کیلئے 20کروڑ روپے کا تحفہ لایا ہوں ،نیول چیف اور ریئر ایڈمرل یہ رقم ملازمین میں تقسیم کرائیں گے، وزیراعظم کے اعلان کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    انھوں نے کہا کہ کچھ شدت پسند عناصرخطے کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہےہیں تاہم خطے میں امن کیلئے پاک بحریہ بھرپور کاوشیں کررہی ہیں۔

  • چین میں تیار کیا جانے والا بحری جہاز ‘پی این ایس شاہجہاں’ کراچی پہنچ گیا

    چین میں تیار کیا جانے والا بحری جہاز ‘پی این ایس شاہجہاں’ کراچی پہنچ گیا

    کراچی : پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار تیسرے ٹائپ 054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا، پی این ایس شاہجہاں جدید ہتھیاروں اورسینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار تیسرے ٹائپ054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا۔

    کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئرافسران نے پی این ایس شاہجہاں کاپرتپاک استقبال کیا، کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا اور جہاز کی کمشننگ پر عملے کو مبارکباد دی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی آمدسےقبل پی این ایس شاہجہاں نےسری لنکا کی بندرگاہ کولمبوکابھی دورہ کیا، جہاں جہازکےکمانڈنگ آفیسر نےسری لنکاکے اعلیٰ سول وعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحریہ کےجہازکےساتھ مشترکہ میری ٹائم مشق میں حصہ لیا، پی این ایس شاہ جہاں جدید ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس شاہجہاں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

  • روزمرہ کے معمولات سے اکتا گئے ہیں تو یہ پیشکش آپ کے لیے ہے

    روزمرہ کے معمولات سے اکتا گئے ہیں تو یہ پیشکش آپ کے لیے ہے

    روزمرہ زندگی کے معمول انسان کے اندر اکتاہٹ بھر دیتے ہیں اور وہ کچھ وقت کے لیے اس معمول سے ہٹ کر کچھ مختلف کرنا چاہتا ہے۔

    یہ خواہش ہوتی تو ہر انسان کی ہے لیکن اسے پورا وہی کر پاتا ہے جو اس بہت سے پیسے خرچ کرنے کی استطاعت رکھتا ہو۔

    ایک کروز کمپنی نے ایک ایسی کروز چلانے کا منصوبہ بنایا ہے جو 3 برس تک سمندر میں رہے گا، روزمرہ زندگی سے چھٹکارا دلانے والی یہ کروز شپ اس مدت میں ایک لاکھ 30 ہزار میل کا فاصلہ طے کرے گی اور اس کی سالانہ فیس 30 ہزار ڈالر ہوگی۔

    لائف ایٹ سی کروز نے اپنے اس 3 سالہ سمندری سفر کے لیے بکنگ شروع کر دی ہے اور یہ ترکی کے دارالحکومت استنبول سے یکم نومبر 2023 کو اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

    اس کروز کا مسافر بننے کے خواہش مند افراد کے لیے اپنے پاسپورٹ، ضروری ویکسینیشن اور دور سے کام کرنے کی صلاحیتیوں کو ترتیب دینے کے لیے ابھی 8 ماہ کا عرصہ باقی ہے۔

    لائف ایٹ سی کروز کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا کروز اس بحری سفر کے دوران سات براعظموں کے 135 ممالک میں سے گزرے گا اور دنیا بھر کی 375 بندگاہوں پر لنگر انداز ہوگا۔

    اس سفر کے دوران کروز کے مسافروں کو مختلف اہم مقامات دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

    ان نمایاں مقامات میں برازیل کا کرائسٹ دی ریڈیمیر مجسمہ، انڈیا کا تاج محل، میکسیکو کا چی چن اٹزا اہرام، مصر کے اہرام، پیرو کا ایک گمشدہ شہر ماچو پیچو اور عظیم دیوار چین شامل ہیں۔

    یہ کروز 103 جزائر پر بھی رکے گی اور اس سفر کے دوران 375 میں 208 بندر گاہوں پر رات بھر کے لیے ٹھہرے گی۔

    یہ کمپنی میرے کروز نامی کمپنی کی ایک بائی پروڈکٹ ہے جو کروز انڈسٹری میں 30 سال سے سرگرم ہے، اس کروز میں 400 کیبن ہیں جن میں مجموعی طور پر 1 ہزار 74 مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔

    اس کے علاوہ ہر طرح کی ضروری سہولیات یہاں دستیاب ہوں گی۔

  • تھائی لینڈ : فوجی بحری جہاز کو خطرناک حادثہ، درجنوں لاپتہ، ویڈیو جاری

    تھائی لینڈ : فوجی بحری جہاز کو خطرناک حادثہ، درجنوں لاپتہ، ویڈیو جاری

    بنکاک : تھائی لینڈ کی نیوی کا بحری جہاز طوفان کے دوران گہرے سمندر میں ڈوب گیا، درجنوں سیلرز لاپتہ ہوگئے، امدادی کارروائیوں میں 75 افراد کو بچا لیاگیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی رائل تھائی نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایچ ٹی ایم ایس سخوتھائی 106 افراد کو لے کر جا رہا تھا جب یہ رات کے وقت خلیج تھائی لینڈ کے سمندر میں ڈوب گیا۔

    شدید طوفان کے دوران تھائی بحریہ کے جہاز کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی لاپتہ ہونے والے درجنوں ملاحوں کو بچانے کے لیے دو سی ہاک ہیلی کاپٹر، دو فریگیٹ طیارے اور ایک بحری جہاز روانہ کردیئے گئے جو لاپتہ سیلرز کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

    رائل تھائی نیوی کی جاری کردہ تصاویر کے مطابق رات کے وقت بعض سیلرز نے کشتیوں میں چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ نیوی کا کہنا ہے کہ 75 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم ابھی بھی 31 سیلرز لاپتہ ہیں۔

    تھائی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ جہاز برقی نظام کو نقصان پہنچنے کے بعد سمندر میں ڈوبا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بحریہ جہاز کے آپریٹنگ نظام نے کام بند کر دیا جس کے نتیجے میں جہاز بے قابو ہو گیا۔

    نیوی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بحری جہاز الٹا ہوا ہے جب کہ ایک ویڈیو میں امدادی کشتی جہاز کے قریب دیکھی جا سکتی ہے۔

    بحریہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی دیگر تصاویر میں بچ جانے کے بعد جہاز کا عملہ کمبل میں لپٹا دکھائی دے رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں جنوبی تھائی لینڈ کے متعدد علاقے طوفانوں کی زد میں آ چکے ہیں۔

  • روس نے برف توڑنے والا طاقتور بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

    روس نے برف توڑنے والا طاقتور بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

    ماسکو: روس نے برف توڑنے والے طاقتور بحری جہاز کو سمندر میں اتار دیا، یہ جہاز یوکرین پر پابندیوں کے درمیان توانائی کی نئی منڈیوں کی تلاش میں مدد دے گا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے توانائی کی منڈیوں کے لیے ایک نئے آئس بریکر بحری جہاز کو سمندر میں اتار دیا ہے۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نیوکلیئر پاور سے چلنے والے ایک نئے آئس بریکر بحری جہاز کو سمندر میں اتارنے کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    یہ بحری جہاز روس کو آرکٹیکا کو ترقی دینے اور یوکرین پر پابندیوں کے درمیان توانائی کی نئی منڈیوں کی تلاش میں مدد دے گا۔

    ولادی میر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے یاکوتیا نامی آئس بریکر بحری جہاز کو سمندر میں اتارنے کی تقریب سے خطاب کیا جو سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد کی گئی تھی۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ یاکوتیا نامی یہ بحری جہاز روس کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔

    واضح رہے کہ یاکوتیا نامی یہ بحری جہاز آرکٹیکا کی سمندری برف کو راستے سے ہٹانے کا کام کرے گا جو جوہری طاقت سے چلتا ہے۔

    کریملن کے سربراہ نے روس کی معیشت اور پیداوار میں موجودہ مشکلات کے باوجود یوکرین میں ماسکو کے حملے پر مغربی پابندیوں کے واضح حوالے سے اپنے ملک کے جوہری بیڑے کو تیار کرنے کا عزم کیا۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جوہری آئس بریکر بیڑے کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔

    صدر پیوٹن نے کہا کہ یورال نامی بحری جہاز کے بھی دسمبر میں آپریشنل ہونے کی امید ہے، جبکہ یاکوتیا 2024 کے آخر میں بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔

    یہ دونوں بحری جہاز شمال بعید میں انتہائی سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، ان کی لمبائی 173 میٹر (568 فٹ) ہے اور یہ 2.8 میٹر تک موٹی برف کو توڑ سکتے ہیں۔

    روسی رہنما نے کہا کہ یہ جہاز ماسکو کی ایک عظیم آرکٹک طاقت کے طور پر روس کی حیثیت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے ایک بار پھر نام نہاد شمالی بحری روٹ کو بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جو بحری جہازوں کو روایتی سوئز نہر کے مقابلے میں صرف 15 دن تک ایشیائی بندرگاہوں تک تیزی سے رسائی فراہم کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ مشرقی آرکٹک میں موسم سرما میں بحری جہازوں کی آمد و رفت نومبر میں بند ہو جاتی ہے، لیکن ماسکو کو امید ہے کہ برف توڑنے والے بحری جہاز یورال اور یاکوتیا اس راستے کو قابل استعمال بنانے میں مدد کریں گے۔

  • تیل سے لدے جہاز کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بڑی سعودی پیشکش

    تیل سے لدے جہاز کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بڑی سعودی پیشکش

    ریاض: سعودی عرب نے کئی برسوں سے سمندر میں تیرتے تیل سے لدے یمنی آئل ٹینکر ‘صافر’ سے تیل رسنے کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کے لیے 10 ملین ڈالر کی پیش کش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے اتوار کے روز ایک پرانے یمنی آئل ٹینکر سے اپنے پانیوں سے متصل بحیرۂ احمر میں ممکنہ طور پر تباہ کن رساؤ کو روکنے کے لیے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ پیش کش سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کی جانب سے کی گئی ہے، 45 سالہ پرانا صافر نامی یہ آئل ٹینکر یمنی شہر الحدیدہ کے شمال میں بحیرۂ احمر کے ساحل پر لنگر انداز ہے، سعودی عرب کا کہنا ہے کہ صافر آئل ٹینکر سے اقتصادی، انسانی اور ماحولیاتی خطرات درپیش ہیں۔

    صافر ایک طویل عرصے تک سمندر کی سطح پر ذخیرے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے، تاہم اسے اب باغیوں کے زیر قبضہ یمنی بندرگاہ حدیدہ پر آزاد چھوڑ دیا گیا ہے، اور یمن جب سے خانہ جنگی میں ڈوب گیا ہے، تب سے اس کی کوئی سروس نہیں کی گئی ہے۔

    اب سعودی عرب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل رسنے کی صورت میں بڑا ماحولیاتی المیہ جنم لے سکتا ہے، بحیرہ احمر کے ساحل پر جہاز رانی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس صورت میں ماہی گیری اور عالمی جہاز رانی متاثر ہوگی۔

    شاہ سلمان مرکز کے مطابق صافر آئل ٹینکر پر 10 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل لدا ہوا ہے اور 2015 سے اس کی سروس یا مرمت کا کوئی کام نہیں ہوا، آئل رسنے کی وجہ سے یمن خوراک، فیول اور امدادی سامان کی ترسیل درہم برہم ہو جائے گی۔

    سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اگر آئل ٹینکر سے تیل رستا یا اس میں کوئی دھماکا ہوتا ہے تو اس سے زیر آب حیاتیات متاثر ہوگی، حیاتیاتی مسائل پیدا ہوں گے اور فشریز کا پورا ماحول تباہ ہو جائے گا۔