Tag: بحیرہ عرب

  • بحیرہ عرب میں بننے والا  سائیکلون تیج ‘انتہائی شدید طوفان’ میں تبدیل

    بحیرہ عرب میں بننے والا سائیکلون تیج ‘انتہائی شدید طوفان’ میں تبدیل

    کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والا سائیکلون تیج ‘انتہائی شدید طوفان’ میں تبدیل ہوگیا ہے اور اور کراچی سے سترہ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان مزید طاقتور ہوگیا اور سائیکلون تیج انتہائی شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نےایک اور الرٹ جاری کردیا ، طوفان گوادر سے پندرہ سوکلومیٹر اور کراچی سے سترہ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں بننےوالاطوفان 12گھنٹےمیں انتہائی شدت اختیارکرگیا، طوفان کا فاصلہ عمان کے جنوب مغرب سے 270 کلومیٹر اور یمن کے شہر الغیدہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان میں 130 سے 140 اور زیادہ سےزیادہ 160کلومیٹرفی گھنٹہ ہوائیں چل رہی ہیں ، سمندری طوفان کے اردگرد لہریں 30 فٹ بلندی سے چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان تیج آئندہ چندگھنٹےمیں شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور یمن کے ساحل الغیدہ کو عبور کرے گا، الغیدہ ساحل عبور کرتے وقت طوفان کے مرکز کی ہوائیں120 سے 130 کلومیٹر ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ سمندری طوفان سے پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

  • بحیرہ عرب میں طوفان: کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    بحیرہ عرب میں طوفان: کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں، سمندری طوفان کے پیش نظر بدھ اور جمعرات کو تیز بارش کا امکان ہے، آج شہر کا درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، صبح کے 10 بجے شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے، گرمی کی شدت 45 سے 47 ڈگری تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

    طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندی طوفان آج شام اور کل صبح مشرق کی جانب ہوگا، طوفان بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

    طوفان کے پاکستان پر بھی اثرات ہوں گے، بدھ اور جمعرات کو کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے۔

  • بحیرہ عرب کے طوفان کا رُخ کراچی کی طرف ہو گیا، 910 کلو میٹر دور

    بحیرہ عرب کے طوفان کا رُخ کراچی کی طرف ہو گیا، 910 کلو میٹر دور

    کراچی: بحیرہ عرب کے طوفان بیپر جوائے کا رُخ کراچی کی طرف ہو گیا ہے، اور وہ اس وقت شہر سے صرف 910 کلو میٹر دوری پر ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹے میں بحیرہ عرب کے طوفان نے شمال، شمال مشرق کی طرف رخ کر لیا ہے، طوفان بیپر جوائے جنوب کراچی سے 910 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے رخ میں مزید تبدیلی آج شام تک ہوگی، اور طوفان کا رخ شمال مغرب کی طرف ہونے کا بھی امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان جنوب ٹھٹھہ سے 890 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے گرد کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، سمندری ہواؤں کے ساتھ ساتھ اونچی لہریں بڑھنے کا امکان ہے اس لیے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ ہے۔

    موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سمندری طوفان کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ طوفان کی شدت اختیار کرنے پر مکران اور ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    ہوا کی رفتار 12 ناٹیکل میل جب کہ نمی کا تناسب 70 فی صد ہے، شہر میں ہوا جنوب مغرب کی سمت سے چل رہی ہے۔

  • بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان نے رخ تبدیل کرلیا

    بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان نے رخ تبدیل کرلیا

    کراچی: بحیرہ عرب سے بننے والے سمندری طوفان ’ بیپر جوائے‘ نے شدت اختیار کرتے ہوئے اپنا رخ تبدیل کرلیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے بیپر جوائے طوفان نے اپنا رخ شمال اور شمال مشرق کی جانب موڑ لیا، طوفان جنوب کراچی سے 1160 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس ٹریک میں بھارت سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے بھی آتے ہیں، آئندہ دو روز طوفان شمال اور شمال مشرق کے ٹریک پر رہےگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے طوفان کے اردگرد ہوائیں 130 سے 160 فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، طوفان کے شدت اختیار کرنے کے باعث ہوا کی رفتار فی گھنٹہ بڑھتی جا رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات  نے بتایا کہ بحیرہ عرب کے طوفان کا پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں تاہم سائیکلون وارننگ سینٹر سمندری طوفان کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

  • بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن  ‘سمندری طوفان’ میں تبدیل، کراچی سے کتنا دور ؟

    بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن ‘سمندری طوفان’ میں تبدیل، کراچی سے کتنا دور ؟

    کراچی : بحیرہ عرب میں ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی ، تاہم طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا، سمندری طوفان اس وقت کراچی کے جنوب سے تیرہ سوچالیس کلومیٹر دورہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ‘بائے پرجوائے’ طوفان چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں شدت اختیار کرسکتا ہے، فی الحال سمندری طوفان سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کوئی خطرہ نہیں۔

    سائیکلون شمال اور شمال مغربی سمت کی جانب بڑھ رہا ہے ،سائیکلون وارننگ سینٹر سمندری طوفان کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، سائیکلون کا نام بیپرجوائے دیا گیا جو بنگلا دیش کاتجویزکردہ ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان شمال اورشمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے کراچی سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے سمندری طوفان کے اثرات سے محفوظ ہیں۔

    سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ سمندری طوفان آج مزید شدت اختیار کرلے گا، 2 سے 3 روز میں طوفان کی درست سمت کا اندازہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر طوفان نے کراچی کی طرف رخ کیا تو سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی میں اضافہ ہوگا اور بارش ہوسکتی ہے۔

    کراچی صبح سے ہی گرمی اورحبس کی لپیٹ میں ہے، آج درجہ حرارت سینتیس ڈگری تک جاسکتا ہے، ہوا میں نمی زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے65 فیصد جانے کا امکان ہے۔

  • بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ، سسٹم کراچی سے 1550 کلو میٹر دور

    بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ، سسٹم کراچی سے 1550 کلو میٹر دور

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، جس سے بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ ہے۔

    موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی سے تقریباً 1550 کلو میٹر دور ہے، اور آج شام تک سسٹم کے ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، یہ طوفان شمال مغرب کی سمت بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ کسی خطرے کی زد میں نہیں ہے، اور سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی: جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے کیا کراچی کو کوئی خطرہ ہے؟ محکمہ موسمیات نے واضح کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جس کے باعث لوپریشرایریا کل شام ک ومزید شدت کےبعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    اس وقت ہوا کا کم دباؤ کراچی کےجنوب اور جنوب مغرب میں 1550کلومیٹر کی دوری پرہے، کل شام تک ہوا کاکم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونےکےبعد شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کی صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہاہے فی الحال پاکستان کےکسی ساحلی علاقےکو ہوا کےکم دباؤسےخطرہ نہیں ہے۔

  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

    پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

    کراچی: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں آپریشن کے دوران280 کلو کرسٹل آئس ضبط کرلی، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباََ 4 ارب سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز نے آپریشن کے دوران280 کلو کرسٹل آئس ضبط کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ضبط کی جانیوالی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 4ارب سے زائد ہے۔

    گرفتار اسمگلرز اورضبط کی جانیوالی منشیات مزید کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    منشیات اسمگلنگ کیخلاف آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

  • کراچی کا سمندر آگے بڑھنے لگا، کیا شہر کو خطرہ ہے؟

    کراچی کا سمندر آگے بڑھنے لگا، کیا شہر کو خطرہ ہے؟

    حالیہ مون سون بارشوں کے دوران بحیرہ عرب کی لہریں بھی بے قابو ہوگئیں اور اپنی حدوں سے آگے نکل آئیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر بحیرہ عرب اپنی وسعت بڑھا رہا ہے جس کے نتیجے میں کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں کی زمین سمندر برد ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں انوائرنمنٹل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر عامر عالمگیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا سمندر سالانہ بنیادوں پر 1.1 ملی میٹر آگے بڑھ رہا ہے اور زمین کو نگل رہا ہے۔

    ڈاکٹر عامر کا کہنا تھا کہ یہ بڑھتے ہوئے درجہ اور کلائمٹ چینج کا نتیجہ ہے جس سے سمندروں کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سمندر کا یہ پھیلاؤ کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر عامر نے بتایا کہ پاکستان عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا بہت معمولی سا حصہ دار ہے، لیکن اس کے بدترین اثرات سہنے والوں میں 10 پہلے ممالک میں شامل ہے، اگر جامع منصوبہ بندی نہ کی گئی تو یہ پہلے 5 متاثر ترین ممالک میں بھی شامل ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر عامر کے مطابق گزشتہ 25 سال میں پاکستان کلائمٹ چینج کے ہٹ زون میں آچکا ہے اور اب اس کے اثرات بری طرح ظاہر ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں برس ملک میں معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور آئندہ بھی بارشوں کا غیر معمولی پیٹرن برقرار رہے گا، یہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے کہ کچھ سال بارشیں بالکل نہ ہوں اور ہمیں خشک سالی کا سامنا ہو۔

    ڈاکٹر عامر نے زور دیا کہ کلائمٹ چینج کو روکا نہیں جاسکتا تاہم اس سے مطابقت کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اس کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

  • بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ‘ ڈپریشن” میں تبدیل، کراچی سے چند سو کلومیٹر دور

    بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ‘ ڈپریشن” میں تبدیل، کراچی سے چند سو کلومیٹر دور

    کراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ’’ڈپریشن‘‘ میں تبدیل ہوگیا، ڈپریشن کراچی سے تقریباً 260 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب کےاوپر ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈپریشن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50سے55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور کراچی سےتقریباً 260 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے جبکہ ٹھٹھہ سے 280 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نظام شروع میں شمال مغربی اورپھرمغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے تاہم پاکستان کےساحلی علاقےاس موسمی نظام کے خطرے میں نہیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی کڑی نگرانی کررہاہے، اگلے 3 دنوں کے دوران سمندری حالات انتہائی خراب رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات نے ہدایت کی سندھ کےماہی گیرآج سے 14 اگست تک کھلے سمندر میں نہ جائیں جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔