Tag: بحیرہ عرب

  • سمندری طوفان نیلو فر کے خطرات، ساحلی پَٹی پر ریڈ الرٹ

    سمندری طوفان نیلو فر کے خطرات، ساحلی پَٹی پر ریڈ الرٹ

    کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والے نیلوفر نامی سمندری طوفان میں شدت آ رہی ہے، حکام نے سندھ اور بلوچستان کے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ لوگوں کے ساحل پر اور ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت یہ طوفان کراچی سے جنوب مغرب میں 1100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، انتہائی شدید سمندری طوفان نیلوفرکراچی کی طرف پانچ کلومیٹرکی رفتار سےشمال کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث آج سے جمعہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں اس طوفان کی رفتارایک سو دس کلو میٹر  تک بڑھ سکتی ہے، اس طوفان کا پاکستانی ساحلی علاقوں سے ٹکراؤ متوقع نہیں تھا لیکن بحیرہ عرب میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ دو روز تک یہ علاقے شدید طوفان کی زد میں آ سکتے ہیں۔

    cyclone--mid

    حکام نے طوفان کے باعث بدھ سے جمعہ تک سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان کے صوبائی اداروں کو ساحلوں علاقوں اور سندھ کے زیریں علاقوں میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان نیلوفر سندھ کے ساحلی علاقے بدین کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

    ماہی گیروں کو پہلے ہی بدھ سے جمعہ تک کھلے سمندر میں نہ جانے کا انتباہ جاری کیا جا چکا ہے جب کہ لوگوں کو بھی ساحلی علاقے میں سمندر میں تیراکی سے باز رکھنے کے لیے حکام کو ہدایت کی جاچکی ہے۔

  • نیلوفرطوفان بھارتی شہرگجرات کےساحل کو 2 روز میں اپنی لپیٹ میں لےگا

    نیلوفرطوفان بھارتی شہرگجرات کےساحل کو 2 روز میں اپنی لپیٹ میں لےگا

    کراچی: نیلوفرطوفان بھارتی شہرگجرات کےساحل کو دو روز میں اپنی لپیٹ میں لےگا،پاکستان کےساحلوں پر شدید بارش کاامکان ہے۔

    ماہرموسمیات ڈاکٹرحنیف نےنیلوفرکےغصےمیں کمی کی خبردےدی، ان کاکہناہےکہ طوفان کی شدت میں مزیداضافہ نہیں ہوگا، نیلوفربلوچستان کےساحلی علاقوں سےنہیں ٹکرائےگا،کل سےنیلوفرکی شدت میں کمی آناشروع ہوجائےگی ۔

    میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف نےیہ بھی کہاکہ طوفان کےباعث پاکستان کےساحلی علاقوں میں شدیدبارش ہوگی،طوفان کی آمدکےپیش نظر ہائی الرٹ پہلےسےجاری کردیاگیا، سندھ اوربلوچستان کےماہی گیروں کوسمندرسےلوٹنےاورشہریوں کےسمندرمیں نہانےپرپابندی عائدکردی گئی، البتہ طوفان کےبھارتی شہر گجرات سےٹکرانےکاخطرہ تاحال موجودہے۔

  • سمندری طوفان نیلوفر نے شدت اختیار کرلی

    سمندری طوفان نیلوفر نے شدت اختیار کرلی

    کراچی : بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا طوفان بڑا ہورہا ہے، سمندری طوفان نیلوفر نے شدت اختیار کرلی ہے، طوفان عمان سے ٹکرا کر گوادر اوربھارتی گجرات کی طرف جانے کا امکان ہے، جمعے کو بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

    نیلوفرنے پاکستان اوربھارت میں کھلبلی مچا دی ہے، بحیرہ ہند میں اٹھنے والا سمندری طوفان نیلوفر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا، جس سے تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    نیلوفرنے پاکستان اوربھارت میں کھلبلی مچا دی، طوفان کے باعث کراچی میں شدید بارش کا امکان ہےجبکہ ماہی گیروں کو ساحل پر لوٹنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں بارہ سوکلومیٹرکے فاصلے پر ہے، جو آئندہ چھتیس سے اڑتالیس گھنٹے میں کراچی اور پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، طوفان کی آمد کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیروں کوسمندرسے لوٹنے اورشہریوں کے سمندرمیں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ادھر کراچی میں شہری انتظامیہ خطرناک ہورڈنگز ہٹارہی ہے، متعلقہ افسران کواس حوالےسے ہدایت کردی گئی، تیس اور اکتیس اکتوبر کو کراچی، بدین، ٹھٹھہ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش تباہی لاسکتی ہے۔

  • کینیڈین بحریہ کا مشترکہ آپریشن،ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کینیڈین بحریہ کا مشترکہ آپریشن،ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کینیڈین بحریہ نے بحیرہ عرب میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، پانچ سو اڑتیس کلو ہیروئین سے بھرے پانچ سو چھ بیگ قبضے میں لے لئے گئے۔

    کینیڈین بحریہ کے ترجمان جنرل ٹام لاسن کے مطابق بحریہ نے مشترکہ آپریشن میں تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنائی، کینیڈین بحریہ کی جانب سے بدھ کے روز فلمائی گئی ایک ویڈیو ٹیپ میں دکھایا گیا ہے کہ نیوی اہلکار منشیات سے بھرے بیگوں میں سے ہیروئن کے پیکٹ نکال رہے ہیں اور انہیں گنتی کے بعد پیکٹ کھول کر سمندر برد کیا جارہا ہے۔

    اس سے پہلے رواں برس اکتوبر میں بھی کینیڈین نیوی کی جانب سے ایک سو اسی کلو گرام جبکہ مارچ میں پانچ سو کلو گرام منشیات قبضے میں لے کر تلف کیا گیا تھا۔