Tag: بختاور

  • آصف زرداری کی بیٹی بختاور کی منگی طے

    آصف زرداری کی بیٹی بختاور کی منگی طے

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی صاحب زادی بختاور کی منگنی رواں ماہ کی 27 تاریخ کو طے ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحب زادی بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو چوہدری یونس کے صاحب زادے محمود سے ہوگی۔

    منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی، مہمانوں کو منگنی کے دعوت نامے بھی بھجوا دیےگئے، بختاور کے منگیتر محمود، یونس چوہدری کے صاحب زادے ہیں۔

    دعوت نامے میں مہمانوں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ تقریب میں شرکت سے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کروائیں گے، اور اس کی رپورٹ 24 گھنٹے قبل بلاول ہاؤس کراچی کو بھجوائی جائے گی۔

    مہمانوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ تقریب کے دوران اپنا موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، سیل فون تقریب میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تقریب میں آفیشل فوٹو گرافر ہی کو منگنی کی تصاویر لینے کی اجازت ہوگی، مہمانوں کو بھی وہی تصاویر دی جائیں گی۔

    تقریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    بلاول ہاؤس کراچی سے بھی اس سلسلے میں اعلامیہ جاری ہو گیا ہے، جس میں بختاور بھٹو کی منگنی کی تصدیق کی گئی ہے، آصف زداری کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کا رشتہ محمود چوہدری سے طے پایا ہے۔

  • پیپلزپارٹی نے خواتین کو ہمیشہ ان کا جائز مقام دیا، بختاور بھٹو زرداری

    پیپلزپارٹی نے خواتین کو ہمیشہ ان کا جائز مقام دیا، بختاور بھٹو زرداری

    کراچی: پیپلز پارٹی کی خواتین کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی خواتین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں معروف قوال امجد صابری کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔

    آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے سانحہ اٹھارہ اکتوبر کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ افطاری کی ۔ پیپلزپارٹی کی خواتین کو یہ افطار بلاول ہاؤس میں دی گئی ، جہاں پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین کے ساتھ ساتھ شہداء اٹھارہ اکتوبر کی متاثرہ خاندانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا ، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری وہاں موجود خواتین میں گھل مل گئیں، خواتین سے ان کے مسائل، علاقے کے مسائل پر پر بات چیت کی۔

    اس دوران بختاور بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کو ان کا جائز مقام دیا ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ سے لیکر پارٹی عہدوں پر خواتین کو سب سے ذیادہ عزت اسی جماعت میں دی جاتی ہے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں سب سے ذیادہ خواتین کو ہی بااختیار کیا۔

    آصفہ بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ خواتین کا کردار ہر جگہ پر اہم ہے اور ان کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو ان کاجائز حق ملنا چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرسکیں۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں رہنے والی خواتین ہرشعبے میں اپنا نمایاں مقام حاصل کررہی ہیں۔

  • بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا

    بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا

    کراچی : سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نےکاٹھور میں منعقدہ ایک تقریب میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔اس تقریب کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے کاٹھورمیں آصفہ اوربختاور بھٹوذرداری مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں پہنچیں، راشن کی تقسیم متحدہ عرب امارات کی شیخ فاطمہ بنت مبارک کے تعاون سے کی گئی۔


    Bakhtawar and Asifa Bhutto distribute ration in… by arynews

    آصفہ اوربختاوربھٹو نے مستحق خواتین میں راشن تقسیم کیا، اس موقع پربختاوربھٹو نے ایک بچےکو گود میں اٹھا لیا۔ آصفہ بھٹو بھی چہرے پر مسکراہٹ لئے مقامی خواتین میں گھل مل گئیں۔

    راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ گزشتہ دس سال سے جاری ہے ، بختاوربھٹو نےمیڈیا سے گفتگو میں شیخ فاطمہ بنت مبارک کا شکریہ ادا کیا۔

    آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے قونصل جنرل اس پروگرام کا دائرہ وسیع کرناچاہتےہیں اس معاملےمیں جو تعاون ہوسکے گا وہ کریں گے۔

     

  • کراچی، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کا ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ

    کراچی، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کا ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ

    کراچی: بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری اچانک کراچی میں قائم ہیٹ اسٹروک کیمپ پہنچ گئیں۔

    کراچی میں گرم ی شدت کے باعث ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کئے گئے ہیں،بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری اچانک گزری میں قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر پہنچ گئیں۔

    صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔