Tag: بختاوربھٹو

  • بختاوربھٹو نے اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے

    بختاوربھٹو نے اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے

    کراچی: بے نظیربھٹو شہیدکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو نے اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے، شادی کے سلسلے میں تقاریب کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بےنظیربھٹو شہیدکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری ہے ، بختاوربھٹونے مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے ہیں۔

    بختاوربھٹوکی شادی کےسلسلےمیں تقاریب کا آغاز24جنوری سےہوگا،بلاول ہاؤس میں 24جنوری کو میلادمنعقدکی جائے گی اور آئندہ ہفتےسےبلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔

    سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی مہندی کی تقریب 27جنوری کوہوگی جبکہ نکاح 29 جنوری کو ہوگا، کوروناکےباعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

  • بختاوربھٹو اپنی  ڈھولکی  پر بینظیر بھٹو کے نکاح کا جوڑا پہنیں گی

    بختاوربھٹو اپنی ڈھولکی پر بینظیر بھٹو کے نکاح کا جوڑا پہنیں گی

    کراچی : بختاوربھٹوزرداری ڈھولکی کے خاص موقع پر اپنی والدہ کے نکاح کا جوڑا پہننیں گی جبکہ نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس زیب تن کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاوربھٹوزرداری نے ڈھولکی کے خاص موقع پر اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کے نکاح کا جوڑا پہنے کا فیصلہ کیا۔

    بختاور نے اسی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب جس نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کا لباس تیار کیا تھا۔

    فیشن برانڈ نے بھی انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ، جس میں ایک تصویر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نکاح کے دن کی ہے، جبکہ دوسری تصویر اُس خوبصورت عروسی لباس کی ہے جو بختاور بھٹو اپنی ڈھولکی میں زیب تن کریں گی۔

    دوسری جانب بختاور بھٹو اپنی نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس پہنیں گی۔

    خیال رہےمحترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں جاری ہے، بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کل کرا چی میں ہوگی ، تقریب میں آصفہ ،بختاوربھٹو کی سہیلیاں اور خاندان کے قریبی افرادشریک ہوں گے تاہم بلاول بھٹو ہمشیرہ کی منگنی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں۔

    ذرائع بلاول ہاوس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے جبکہ منگنی کے لئے یونس چوہدری اور محمود چوہدری فیملی کراچی پہنچ گئی ہے، محمود چوہدری فیملی کے 13سے زائد افراد کراچی پہنچے ہیں ۔

  • ہمیں ہمارے ناناکےقتل میں انصاف نہیں ملا اور ان کے نواسے پرٹرائل کردیا، بختاوربھٹو

    ہمیں ہمارے ناناکےقتل میں انصاف نہیں ملا اور ان کے نواسے پرٹرائل کردیا، بختاوربھٹو

    کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمارے ناناکےقتل میں انصاف نہیں ملا، اور ان کے نواسے پرٹرائل کردیا،خاندان کی تیسری نسل ہے جس کاجھوٹےکیسز میں ٹرائل ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھائی بلاول بھٹو اور والد کی نیب میں پیشی پر اپنے بیان میں کہا خاندان کی تیسری نسل ہے جس کاجھوٹےکیسز میں ٹرائل ہورہا ہے، ڈکٹیڑوں کے ڈھانچے بھی نہیں چھوئے جاتے، ہمیں ہمارے ناناکےقتل میں انصاف نہیں ملا، ہمارے ناقص نظام نے ان کے نواسے پرٹرائل کردیا۔

    یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج والد آصف علی زرداری کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے،اس موقع پر نیب کی درخواست پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹوکے بیانات ریکارڈ کرے گی ،جے آئی ٹی ارکان کی جانب سے زبانی سوالات کے ساتھ ساتھ سوالنامےبھی تیار کئے گئے ہیں، جن کے تحریری جوابات طلب کئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آج نیب میں پیشی، نیب کا سوالنامہ تیار

    نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے، پارک لین کیس میں اربوں روپےکی ترسیلات جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پرپارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کاالزام ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے 2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئرہولڈر بنے،دونوں 25،25فیصد کےشیئر ہولڈر ہیں، آصف زرداری بطور کمپنی ڈائریکٹر اکاؤنٹس استعمال کرنےکااختیار رکھتے تھے جبکہ 2008 میں کمپنی کے دستاویز پر آصف زرداری کےبطور ڈائریکٹر دستخط موجود ہیں، پارک لین کمپنی نے قرضوں کی مد بھی بینکوں سے اربوں روپے لیے۔

  • بختاوربھٹو اور آصفہ بھٹو کی چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت

    بختاوربھٹو اور آصفہ بھٹو کی چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت

    کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں حملےکی مذمت کی اور حملے کو المناک قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اورکزئی میں 20سے زیادہ افراد کی موت اور چینی قونصلیٹ پرحملہ المناک ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالے بہادرآفیسرزکوسلام پیش کرتی ہوں۔

    دوسری جانب چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اورکزئی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے، ہنگو واقعہ پوری قوم کے لیئے سانحہ ہے، امتحان کی گھڑی میں پوری قوم متحد ہے۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئیکے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • طالبان خان طالبان خان ہی رہےگا‘ بختاوربھٹو

    طالبان خان طالبان خان ہی رہےگا‘ بختاوربھٹو

    کراچی: سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے کہا ہے کہ قاتلوں سےمذاکرات کے لیے متاثرہ افراد سے پوچھنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طالبان خان طالبان خان ہی رہے گا۔

    بختاوربھٹو نے کہا کہ جس ماں کے بچےشہید ہوئےاس ماں سے حال پوچھو۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں سےمذاکرات کے لیے متاثرہ افراد سے پوچھنا چاہیے۔


    امریکا مزید لڑائی کے بجائے طالبان سے بات کرے،عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روزغیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ طالبان سے مزید لڑائی کے بجائے امریکہ ان سے بات کرے، افغانستان میں مزید خون خرابہ اور صرف لڑائی جواب نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوا، طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں، طالبان افغان سرزمین سے پاکستان پرحملےکرتےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔