Tag: بختاور بھٹو

  • خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو کی سالگرہ ،   بختاور بھٹو کی خوبصورت انداز میں مبارکباد

    خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو کی سالگرہ ، بختاور بھٹو کی خوبصورت انداز میں مبارکباد

    دبئی : خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو کی سالگرہ پر بڑی بہن بختاور بھٹو نے خوبصورت انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہمیں آپ کی تمام کامیابیوں اور میرے تین بچوں کی سب سے پیاری آنٹی ہونے پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی خاتون اول آصفہ بھٹو آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

    آصفہ بھٹو کی بڑی بہن بختاور بھٹو کی جانب سے انہیں دلچسپ انداز میں مبارک باد دی گئی۔

    بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کی ہے اور آصفہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘آصفہ بھٹو زرداری کو سالگرہ بہت مبارک ہو!’

    بڑی بہن نے لکھا ‘ہمیں آپ کی تمام کامیابیوں پر بے حد فخر ہے اور ہمیں ان تمام چیزوں پر فخر ہے جو آپ نے بطور ایک منتخب رکنِ قومی اسمبلی اور بطور پاکستان کی خاتونِ اوّل حاصل کی ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ‘آپ کے میرے تین بچوں کی سب سے پیاری آنٹی ہونے پر بھی ہمیں فخر ہے۔’

  • بختاور بھٹو  نے اپنے نومولود بیٹے کا نام بتادیا

    بختاور بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کا نام بتادیا

    دبئی : صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تیسرے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی نے اپنے تیسرے بیٹے کے نام کا انتخاب کرلیا۔

    صدر مملکت کی بیٹی اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کیا۔

    بختاور نے بتایا کہ اپنے چھوٹے بیٹے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس پاک پروردگار کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ نام اس کے حق میں بہتری، برکت، اچھی صحت اور خوش قسمتی لائے۔

    گذشتہ روز سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی نے اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور انھوں نے انسٹا گرام پر پوسٹ پر بیٹے کی تاریخِ پیدائش 20 اکتوبر 2024 لکھی۔

    یاد رہے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور محمود چوہدری کا پہلا بیٹا دس اکتوبر 201 اور دوسرا 5 اکتوبر 2022 کو پیدا ہوا تھا۔

    خیال رہے بختاور بھٹو کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

  • بختاور بھٹو ایک اور بیٹے کی ماں بن گئیں

    بختاور بھٹو ایک اور بیٹے کی ماں بن گئیں

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو ایک اور بیٹے کی ماں بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کےہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ، انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دی۔

    بختاور نے انسٹا گرام پر پوسٹ میں لکھا ‘الحمد اللہ ۔۔۔ ہم خوشی سے اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں انھوں نے بیٹے کی تاریخِ پیدائش 20 اکتوبر 2024 لکھی ہے۔

    یاد رہے بختاور اور محمود چوہدری کا پہلا بیٹا دس اکتوبر 201 اور دوسرا 5 اکتوبر 2022 کو پیدا ہوا تھا۔

    خیال رہے بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

  • بہرہ مند تنگی کا سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ، بختاور بھٹو کا ردعمل آگیا

    بہرہ مند تنگی کا سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ، بختاور بھٹو کا ردعمل آگیا

    سینیٹر بہرہ مند تنگی کے سوشل میڈیا پر پابندی کے مطالبے پر بختاور بھٹو کا ردعمل سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے ٹوئٹ کیا کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، میڈیا نے بغیر تحقیق ان کی وابستگی پیپلزپارٹی سے منسلک کی ہے۔

    واضح رہے کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سوشل میڈیا پر مستقل بنیادوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ بہرہ مند تنگی نے پارٹی پالیسی کے برعکس سینیٹ میں عام انتخابات کی تاخیر کی قرارداد کی حمایت بھی کی تھی جس پر ایک ماہ قبل ان کی بنیادی ممبر شپ ختم کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ بہرہ مند تنگی کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا بند کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل محفوظ رہ سکے۔

     واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر پہلے ہی غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے جو 18 روز سے ہے۔بہرہ مند تنگی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمملک میں نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

     قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کو ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔

  • بختاور بھٹو  کے ہاں  دوسرے بیٹے کی پیدائش

    بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو بختاور بھٹو زرداری ایک اوربیٹے کی ماں بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور بینیظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

    بختاور بھٹو نے پیغام میں لکھا کہ ‘الحمد اللہ ہم خوشی سے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔

    ٹوئٹ میں بختاوربھٹو نے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ پانچ اکتوبر دوہزار بائیس لکھی ہے۔

    بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا پہلا بیٹا دس اکتوبر کو اپنی پہلی سالگرہ منائے گا۔

    خیال رہے بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

  • آصف زرداری  اچانک دبئی کیوں گئے ؟ِ وجہ سامنے آگئی

    آصف زرداری اچانک دبئی کیوں گئے ؟ِ وجہ سامنے آگئی

    کراچی: سابق صدر  کی بیٹی بختاور بھٹو نے آصف علی زرداری کی دبئی آمد کی وجہ بتا دی.

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے اچانک دبئی روانگی کے معاملے پر ان کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری اپنے 9 ماہ کے نواسے کے ساتھ اپنی 67 ویں‌ سالگرہ منانے دبئی پہنچے ہیں.

    بختاوربھٹو نے سوال کیا کہ آصف زرداری 11 سال جیل سے نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگے گا؟ انھوں نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا ، ڈکٹیٹرز کا بھی سامنا کیا لیکن آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کادورہ گزشتہ مہینے طبی وجوہات کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری چند دن دبئی میں قیام کرنے کے بعد وطن پہنچیں گے۔

  • بختاور کے بیٹے کے لیے تحفہ، ملالہ نے آٹوگراف میں کیا لکھا؟

    بختاور کے بیٹے کے لیے تحفہ، ملالہ نے آٹوگراف میں کیا لکھا؟

    نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بختاور کے بیٹے میر حاکم کے لیے ایک نہایت خوب صورت تحفہ بھیجا ہے، جس سے وہ تبھی مستفید ہو سکے گا جب وہ پڑھنے کے قابل ہوگا۔

    انسٹاگرام پر ابھی سے آصف علی زرداری کے نواسے، اور بلاول کے بھانجے ننھے میر حاکم کے نام سے اکاؤنٹ بنا لیا گیا ہے، جب کہ ان کی عمر ایک سال بھی نہیں ہوئی ہے۔

    اس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ملالہ یوسف زئی کی جانب سے میر حاکم کے لیے تحفتاً بھیجی گئی کتاب کا عکس دکھایا گیا ہے، یہ کتاب ملالہ نے خود لکھی ہے، اور کتاب پر ملالہ کا آٹوگراف بھی دکھائی دے رہا ہے۔

    گزشتہ روز شیئر کی جانے والی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے: میری لائبریری میں تازہ ترین اضافہ! شکریہ ملالہ – میں ممی کے ساتھ اسے پڑھنے کے لیے بے تاب ہوں۔

    یہ کتاب انگریزی میں ہے، اور خود ملالہ ہی کی لکھی ہوئی ہے، جس کا عنوان ہے ملالاز میجک پینسل، یعنی ملالہ کا جادوئی پینسل۔ ملالہ نے آٹوگراف میں لکھا کہ جب آپ چند سال بعد پڑھنا شروع کریں گے تو امید ہے کہ میری کتاب پڑھنے کا لطف اٹھائیں گے۔

    ملالہ نے مزید لکھا: بہت ساری کتابیں پڑھو، بہت سی چیزیں سیکھو، اور دنیا کو بدلنے میں مدد کرو۔ بہت سارا پیار، ملالہ، یکم فروری 2022۔یاد رہے کہ میر حاکم کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی۔

  • بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر بینظیر بھٹو کے ساتھ شیئر کردی

    بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر بینظیر بھٹو کے ساتھ شیئر کردی

    دبئی : سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختار بھٹو نے اپنے ننھے بیٹے کی اپنی والدہ بینظیر بھٹو کیساتھ تصویر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے میر حاکم کی اپنی نانی محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تصویر شئیر کی۔

    شیئر کی گئی تصویر میں ننھے منےمیر حاکم محبت بھری نظروں سے اپنی نانی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویرکو دیکھ رہے ہیں، تصویر میں میر حاکم شاید اپنی والدہ کی گود میں موجود ہیں۔

    یاد رہے بختار بھٹو اکثر اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکرتی رہی ہیں ، اس سے قبل بختار بھٹو نے انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹے کی نئی تصویر شیئر کی تھی ، جس میں وہ ننھے بیٹے حاکم محمود چوہدری کو گود میں اٹھائی ہوئی تھیں۔

  • بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی نئی تصویر شیئر کردی

    بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی نئی تصویر شیئر کردی

    دبئی: بینظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    بینظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی نئی تصویر شیئر کردی۔

    بختاور بھٹو نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ’ماشاءاللّہ! میرا بیٹا ایک ماہ کا ہوگیا ہے۔

    اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد کی تصویر شیئر کی تھی۔

    یاد رہے بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ اپنے بیٹے کا نام “میر حاکم محمود چوہدری” رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے 10 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، بختاور نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

  • بختاور بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    بختاور بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    کراچی: بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد کی تصویر شیئر کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ اپنے بیٹے کا نام “میر حاکم محمود چوہدری” رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے 10 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، بختاور نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا