Tag: بختاور بھٹو زرداری

  • بختاور کا نکاح، بلاول بھٹو نے تصاویر شیئر کر دیں

    بختاور کا نکاح، بلاول بھٹو نے تصاویر شیئر کر دیں

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں، بلاول نے شادی کو طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ قرار دیا۔

    ٹویٹ میں بلاول نے لکھا میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

    بلاول نے نئے جوڑے کو مبارک باد بھی دی، لکھا ’میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا مبارک ہو۔‘

    واضح رہے کہ آج شام بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد بخش نے پڑھایا، ان کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

    نکاح کی تقریب میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سمیت بھٹو خاندان، چوہدری خاندان، اور زرداری خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    طویل عرصے بعد بلاول ہاؤس شہنائیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، دلہا محمود چوہدری اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفید لینڈ کروزر میں بلاول ہاؤس پہنچے تھے، ایک گاڑی میں پھولوں کے ہار اور گلدستوں کا ڈھیر تھا جب کہ دوسری میں بینڈ باجے کا انتظام کیا گیا تھا۔

  • بختاور بھٹو زرداری کا نکاح ہو گیا

    بختاور بھٹو زرداری کا نکاح ہو گیا

    کراچی: بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی صاحب زادی بختاور بھٹو زرداری کا نکاح ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، نکاح خواں کو خصوصی طور پر ٹھٹھہ سے بلوایا گیا تھا۔

    نکاح کی تقریب میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سمیت بھٹو خاندان، چوہدری خاندان، اور زرداری خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد بخش نے پڑھایا، ان کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے، نکاح خواں کو بلاول ہاؤس لانے کی ذمہ داری ایم این اے شگفتہ جمانی کو دی گئی تھی۔

    طویل عرصے بعد بلاول ہاؤس شہنائیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، دلہا محمود چوہدری اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفید لینڈ کروزر میں بلاول ہاؤس پہنچے تھے، ایک گاڑی میں پھولوں کے ہار اور گلدستوں کا ڈھیر تھا جب کہ دوسری میں بینڈ باجے کا انتظام کیا گیا تھا۔

    تقریب میں بھٹو، زرداری اور چودھری خاندان کے قریبی عزیزوں اور وی آئی پی شخصیات کے علاوہ بختاور اور آصفہ بھٹو کی سہیلیوں نے بھی شرکت کی، کرونا کی وجہ سے تقریب کو محدود رکھا گیا ہے اور موبائل فون لے جانے پر پابندی رہی، کل رخصتی کی مختصر تقریب منعقد کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے شادی پر مبارک باد دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کی تقریبات میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا، تاہم اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

    بے نظیر بھٹو کی شادی کے بعد بلاول ہاؤس میں بھٹو خاندان کی شادی کی یہ پہلی تقریب ہو رہی ہے، مہمانوں نے شادی سے ایک دن پہلے تحائف بھیجنا شروع کر دیے تھے، تمام مہمانوں نے اپنے تحائف بلاول ہاؤس کے ایڈریس پر بھیجے۔

  • آصف زرداری کی بیٹی بختاور کی منگی طے

    آصف زرداری کی بیٹی بختاور کی منگی طے

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی صاحب زادی بختاور کی منگنی رواں ماہ کی 27 تاریخ کو طے ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحب زادی بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو چوہدری یونس کے صاحب زادے محمود سے ہوگی۔

    منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی، مہمانوں کو منگنی کے دعوت نامے بھی بھجوا دیےگئے، بختاور کے منگیتر محمود، یونس چوہدری کے صاحب زادے ہیں۔

    دعوت نامے میں مہمانوں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ تقریب میں شرکت سے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کروائیں گے، اور اس کی رپورٹ 24 گھنٹے قبل بلاول ہاؤس کراچی کو بھجوائی جائے گی۔

    مہمانوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ تقریب کے دوران اپنا موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، سیل فون تقریب میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تقریب میں آفیشل فوٹو گرافر ہی کو منگنی کی تصاویر لینے کی اجازت ہوگی، مہمانوں کو بھی وہی تصاویر دی جائیں گی۔

    تقریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    بلاول ہاؤس کراچی سے بھی اس سلسلے میں اعلامیہ جاری ہو گیا ہے، جس میں بختاور بھٹو کی منگنی کی تصدیق کی گئی ہے، آصف زداری کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کا رشتہ محمود چوہدری سے طے پایا ہے۔

  • میرے بھائی کا نام ای سی ایل میں، ہم لڑیں گے: بختاور

    میرے بھائی کا نام ای سی ایل میں، ہم لڑیں گے: بختاور

    کراچی : بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے بھائی، والد اور پھپھی کے نام ای سی ایل میں ہیں اور تینوں منتخب نمائندے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کے حربے کامیاب نہیں ہوں گے۔

    بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’مشرف کی باقیات سے بھری ہوئی کابینہ کو یاد نہیں ہوگا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ ذلت پر موت کو ترجیح دی ہے‘۔

    ٹویٹ میں بخٹاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے بھائی ، والد اور پھپھی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں اور تینوں عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہم جیتیں گے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری سمیت 172 افراد کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی

    خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی میں شامل 172 لوگوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔

    جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

  • بی بی کا بیٹا ہوں لیکن شاہ اور میر کا بھانجا بھی ہوں، بلاول بھٹو

    بی بی کا بیٹا ہوں لیکن شاہ اور میر کا بھانجا بھی ہوں، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ناکام لیگ اورنا انصاف لیگ بے نظیر بھٹوکی شہادت کوایک عشرہ گزرنے کے باوجود ان پر تنقید کررہی ہیں جو اخلاقی گراوٹ کی نشانی ہے۔

    یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہی انہوں نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی بی بی شہید پر کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ناکام لیگ اور نا انصاف لیگ میری والدہ کی شہادت کو ایک دھائی گذرنے کے باوجود تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو ان کی اخلاقی پستی کا مظہر ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیشہ اعلیٰ اخلاق اور رواداری کی سیاست کی ہے اور قیادت سمیت کارکنان کی بھی انہی خطوط پر تربیت کی ہے اسی لیے کارکنان جذباتی نہ ہوں۔


    انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میں بی بی شہید کا بیٹا ہوں اسی لیے ان کی اعلیٰ اوصاف کو اپنائے رکھا ہوا ہوں لہذا کارکنان بھی صرفِ نظر کریں، تنقید اور طنز کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف بھٹو ازم کا پرچار کریں۔


    بلاول بھٹو نے اپنے مخالفین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ میں بی بی شہید کا بیٹا ہوں اور ان کے اصولوں
    پر کاربند ہوں تا ہم لائن کراس کی گئی تو مخالفین جان لیں کہ میں شاہ اور میر کا بھانجا بھی ہوں۔


    اپنے بھائی کی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر دیے گئے پیغام کی تائید میں جواب دیتے ہوئے بختاوربھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ناکام لیگ بی بی جیسی بہادر لیڈر کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے حالانکہ یہ خود ایک دن بھی ڈکٹیٹرشپ کا سامنا نہ کرسکے تھے اور بوریا بستر لپیٹ کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

  • بختاور اور آصفہ بھٹو کی لیاری آمد،پرتپاک استقبال

    بختاور اور آصفہ بھٹو کی لیاری آمد،پرتپاک استقبال

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیرمین بے نظیر بھٹو زرداری کی صاحبزادیاں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری کا دورہ کیا،عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید سربراہ بے نظیر بھٹو کی دونوں صاحبزادیاں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے بغیر پروٹوکول کے لیاری کا دورہ کیا،وہ عوام میں گُھل مل گئیں اور پیدل ہی عوام کے ہمراہ لیاری کے گلی کوچوں کا دورہ کیا۔

    رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری اور نادیہ گبول کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے لیاری کے روایتی رقص ،موسیقی اور پارٹی نغموں کی دھنوں میں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو پر گُل پاشی کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا۔

    ppp-post

    اس موقع پر لیاری کی خواتین کا جذبہ دیدنی تھا انہوں نے دونوں بہنوں کو گلے لگایا ماتھے چومے اور دعائیں دیں،عوام کا کہنا تھا کہ دونوں صاحبزادیوں کی آمد نے شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی۔

    اس موقع پر لیاری کے عوام نے آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کو لیاری کے مسائل سے آگاہ کیا اور بلدیاتی محکموں،کے الیکٹرک،پولیس سمیت دیگر صحت کی ناکافی سہولیات سے متعلق تحریری شکایات پیش کیں۔