Tag: بختاور بھٹو

  • بختاور بھٹو نے اپنے  بیٹے کے نام کا اعلان کردیا

    بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا

    دبئی : بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بیٹے کا نام "میر حاکم محمود چوہدری” رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے 10 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، بختاور نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

    خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

  • بختاور بھٹو کورونا وائرس میں مبتلا

    بختاور بھٹو کورونا وائرس میں مبتلا

    کراچی :سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کورونا کا شکار ہوگئیں ، جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 2 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد خودکوقرنطینہ کرلیا ہے۔

    بختاوربھٹو نے عوام سے گزارش کی کہ ایس اوپیز پر عمل کریں اور ماسک پہنیں اور جوویکسین کےاخراجات برداشت نہیں کرسکتے ان کی مدد کی جائے۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ سب افراد ماسک ضرور پہنیں۔

  • بختاور بھٹو کی شادی کا لباس کس طرح تیار کیا گیا؟

    بختاور بھٹو کی شادی کا لباس کس طرح تیار کیا گیا؟

    سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کا لباس تیار کرنے والی ڈیزائنر وردہ سلیم کا کہنا ہے کہ لباس کی تیاری میں مقامی مارکیٹ میں موجود سب سے عمدہ اور نفیس معیار کا سامان استعمال کیا گیا۔

    بختاور بھٹو 29 جنوری کو صنعت کار محمود چوہدری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ان کی شادی کا سنہری لباس پاکستانی ڈیزائنر وردہ سلیم نے تیار کیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے وردہ سلیم نے اس لباس کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ بختاور بھٹو کے لباس کی تیاری میں بھی مقامی مارکیٹ میں موجود سب سے عمدہ اور نفیس معیار کا سامان استعمال کیا گیا۔

    وردہ کا کہنا تھا کہ نکاح کے لباس کی تیاری میں پرلز، ریشم کی تار، سلور اور گولڈ زری کی تار، فرنچ ناٹس، زردوزی کا کام اور سلور اور گولڈ لیدر کا کام کیا گیا، جوڑے کا کپڑا بھی ہاتھ سے تیار کردہ شیفون ہے جو کہ مقامی سطح پر تیار کیا جاتا ہے۔

    بختاور کے نکاح کی تقریب کی تصاویر جاری ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ بختاور بھٹو کے لباس پر سونے کی تاروں سے کام ہوا تھا اور اس میں ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

    علاوہ ازیں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ بختاور بھٹو کے نکاح کا لباس مہنگا ترین تھا اور اس کی قیمت کروڑوں میں تھی۔

    تاہم اب وردہ سلیم کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو کے لباس میں نہ سونے کی تار استعمال ہوئی اور نہ ہیرے جڑے ہیں، تاہم یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کام ہی اتنا نفیس تھا کہ لوگوں کو یہ گمان ہوا اور یہ ایک طرح سے ہماری تعریف ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس لباس کی تیاری میں 45 کاریگروں نے حصہ لیا اور 7 ہزار گھنٹوں سے زائد وقت یعنی لگ بھگ 6 سے 7 ماہ لگے اور اس دوران 2 سے 3 ماہ ڈبل شفٹس میں 24 گھنٹے بھی کام کیا گیا۔

  • کیا مریم نواز بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کریں گی؟

    کیا مریم نواز بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کریں گی؟

    لاہور: کیا پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بختاور بھٹو کی شادی میں شریک ہوں گی؟ اس حوالے سے ن لیگی رہنما محمد زبیر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں، شادی میں اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اور جوڈیشل سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ انھوں نے کہا مریم نواز مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوں گی۔

    مولانا فضل الرحمان کو بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا

    واضح رہے کہ 30 جنوری کو بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں بلاول ہاؤس میں تقریب رکھی گئی ہے، آج صحافیوں نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بختاور کی شادی میں مدعو کیے جانے سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا ’کون سی شادی مجھے تو زرداری صاحب نے مدعو نہیں کیا۔‘

    ترجمان بلاول ہاؤس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بختاور کی شادی میں 300 سے کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بختاور کی منگنی 27 نومبر 2020 کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    شادی تقریبات کے شیڈول کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24 جنوری کو محفل میلاد منعقد کی گئی، مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی جب کہ 29 جنوری کو نکاح کی تقریب ہوگی اور بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

  • ‘آج کا دن بہت جذباتی ہے’

    ‘آج کا دن بہت جذباتی ہے’

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ آج کادن بہت جذباتی ہے، یہ صرف شروعات ہے ہم سب کورونا کے بعد ملکر خوشیاں منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں کہا کہ آج کادن بہت جذباتی ہے،آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلزپارٹی کےکارکنوں کابھی شکریہ ، یہ صرف شروعات ہے ہم سب کورونا کے بعد ملکر خوشیاں منائیں گے، شہیدبینظیربھٹو اورپورےخاندان کودعاؤں میں یاد رکھیں۔

    خیال رہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج کرا چی بلاول ہاؤس میں ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں صرف بھٹو،زرداری،چوہدری خاندان کےافرادشریک ہوں گے، کسی رکن اسمبلی ،کابینہ ممبر کو منگنی کی تقریب میں مدعونہیں کیاگیا۔

    ذرائع کے مطابق تقریب میں 100سے125مہمانوں کودعوت دی گئی ہے جبکہ منگنی کی تقریب میں مہمانوں کوکیمرہ لےجانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

    ذرائع بلاول ہاوس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے ۔

  • بختاور بھٹو زرداری کی منگنی آج میں ہوگی، تیاریاں مکمل

    بختاور بھٹو زرداری کی منگنی آج میں ہوگی، تیاریاں مکمل

    کراچی : محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج کرا چی بلاول ہاؤس میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں صرف بھٹو،زرداری،چوہدری خاندان کےافرادشریک ہوں گے، کسی رکن اسمبلی ،کابینہ ممبر کو منگنی کی تقریب میں مدعونہیں کیاگیا۔

    ذرائع کے مطابق تقریب میں 100سے125مہمانوں کودعوت دی گئی ہے جبکہ منگنی کی تقریب میں مہمانوں کوکیمرہ لےجانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

    ذرائع بلاول ہاوس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے ۔

    تقریب سے قبل بلاول ہاوس کو ڈس انفیکٹ کرایاگیا ہے، تقریب میں شرکت کیلئےکورونامنفی رپورٹ ہونالازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کو کورونا صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔

    منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہو گی، تقریب کے انتظامات سے آصف زرداری کو مکمل آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں  جاری ، خصوصی لباس تیار

    بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں جاری ، خصوصی لباس تیار

    کراچی : محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کل کرا چی میں ہوگی ، بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں جاری ہے۔

    بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کل کرا چی میں ہوگی ، تقریب میں آصفہ ،بختاوربھٹو کی سہیلیاں اور خاندان کے قریبی افرادشریک ہوں گے تاہم بلاول بھٹو ہمشیرہ کی منگنی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں۔

    ،ذرائع بلاول ہاوس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے جبکہ منگنی کے لئے یونس چوہدری اور محمود چوہدری فیملی کراچی پہنچ گئی ہے، محمود چوہدری فیملی کے 13سے زائد افراد کراچی پہنچے ہیں جبکہ محمود چوہدری کے خاندان کی مہمان داری کیلئے بلاول ہاؤس کا عملہ مقرر کردیا گیاہے۔

    تقریب سے قبل بلاول ہاوس کو ڈس انفیکٹ کرایاگیا ہے، تقریب میں شرکت کیلئےکورونامنفی رپورٹ ہونالازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کو کورونا صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔

    منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہو گی اور سجاوٹ کرنے والا عملہ تمام کام آج رات تک مکمل کرلے گا۔

    کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ ہو گا جبکہ بلاول ہاؤس کے تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ بھی لے لئے گئے اور تقریب کے انتظامات سے آصف زرداری کو مکمل آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • وفاقی حکومت کوسندھ حکومت سےسیکھنےکی ضرورت ہے، بختاور بھٹو

    وفاقی حکومت کوسندھ حکومت سےسیکھنےکی ضرورت ہے، بختاور بھٹو

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا وفاقی حکومت کوسندھ حکومت سےسیکھنےکی ضرورت ہے، سندھ میں عوام جن کوووٹ دیتے ہیں ان پراعتماد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا وفاقی حکومت کوسندھ حکومت سےسیکھنےکی ضرورت ہے، اشتہارات پرپیسہ خرچ کیےبغیرہماری ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا، سندھ میں عوام جن کوووٹ دیتے ہیں ان پراعتماد کرتے ہیں، اعداد و شمارخود بول رہے ہیں۔

    گذشتہ روز بختاور بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر کہا تھا عمران خان کو آئین کے بارے میں کچھ معلومات نہیں، یہی وجہ ہے زیادہ تراسپورٹس مین کوچنگ کی طرف جاتے ہیں، رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔

    اس سے قبل ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، مشرف اورضیاالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، پی ٹی آئی کی کمزورحکومت کیسے کچھ حاصل کرسکتی ہے؟

    بختاور بھٹو نے کہا تھا فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہرہوئے لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا، پرویزخٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔

  • آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر ، بختاور بھٹو میدان میں آگئیں

    آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر ، بختاور بھٹو میدان میں آگئیں

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں،  آصف زرداری واحد صدررہےجنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر کہا عمران خان کوآئین کے بارے میں کچھ معلومات نہیں، یہی وجہ ہے زیادہ تراسپورٹس مین کوچنگ کی طرف جاتےہیں، رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔

    بختاوربھٹو نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا آصف زرداری واحد صدررہےجنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے، پی ٹی آئی کے وزیرکھیل جیسے کم فہموں کوتعلیم کی ضرورت ہے، پھرکہوں گی پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔

    گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی نے کہا تھا بغیرکسی جرم کےمیرےوالد7روزسےنیب کی تحویل میں ہیں، بطوررکن اسمبلی اجلاس میں شرکت کوئی مراعات نہیں حق ہے، پی ٹی آئی اسپیکرنےاب تک پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے۔

    اس سے قبل بھی انھوں نے کہا تھا پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، مشرف اورضیاالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، پی ٹی آئی کی کمزورحکومت کیسے کچھ حاصل کرسکتی ہے؟فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہرہوئے لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا، پرویزخٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔

  • پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے،  بختاور بھٹو

    پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، بختاور بھٹو

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا پی ٹی آئی حکومت احتساب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، سیاسی رہنماؤں کوایک کےبعد ایک جیل میں ڈال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، مشرف اورضیاالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، پی ٹی آئی کی کمزورحکومت کیسے کچھ حاصل کرسکتی ہے؟

    بختاور بھٹو کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہرہوئے لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا، پرویزخٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا گرفتاریوں میں دیگر عوامل بھی کار فرما ہیں، متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کیخلاف تحریک کے لیے تیارتھی، سیاسی رہنماؤں کوایک کے بعد ایک جیل میں ڈال دیا گیا۔

    یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

    اس سے چار روز قبل اسلام آباد کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونےجعلی اکاؤنٹ کیس  سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا تھا ، بعد ازاں  پر  احتساب عدالت  نے آصف  زرداری  کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

    واضح رہے  آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے رقم منتقلی کا الزام ہے، اس ضمن میں منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔