Tag: بختاور کا نکاح

  • بختاور کا نکاح، بلاول بھٹو نے تصاویر شیئر کر دیں

    بختاور کا نکاح، بلاول بھٹو نے تصاویر شیئر کر دیں

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں، بلاول نے شادی کو طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ قرار دیا۔

    ٹویٹ میں بلاول نے لکھا میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

    بلاول نے نئے جوڑے کو مبارک باد بھی دی، لکھا ’میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا مبارک ہو۔‘

    واضح رہے کہ آج شام بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد بخش نے پڑھایا، ان کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

    نکاح کی تقریب میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سمیت بھٹو خاندان، چوہدری خاندان، اور زرداری خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    طویل عرصے بعد بلاول ہاؤس شہنائیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، دلہا محمود چوہدری اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفید لینڈ کروزر میں بلاول ہاؤس پہنچے تھے، ایک گاڑی میں پھولوں کے ہار اور گلدستوں کا ڈھیر تھا جب کہ دوسری میں بینڈ باجے کا انتظام کیا گیا تھا۔

  • بختاور بھٹو زرداری کا نکاح ہو گیا

    بختاور بھٹو زرداری کا نکاح ہو گیا

    کراچی: بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی صاحب زادی بختاور بھٹو زرداری کا نکاح ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، نکاح خواں کو خصوصی طور پر ٹھٹھہ سے بلوایا گیا تھا۔

    نکاح کی تقریب میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سمیت بھٹو خاندان، چوہدری خاندان، اور زرداری خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد بخش نے پڑھایا، ان کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے، نکاح خواں کو بلاول ہاؤس لانے کی ذمہ داری ایم این اے شگفتہ جمانی کو دی گئی تھی۔

    طویل عرصے بعد بلاول ہاؤس شہنائیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، دلہا محمود چوہدری اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفید لینڈ کروزر میں بلاول ہاؤس پہنچے تھے، ایک گاڑی میں پھولوں کے ہار اور گلدستوں کا ڈھیر تھا جب کہ دوسری میں بینڈ باجے کا انتظام کیا گیا تھا۔

    تقریب میں بھٹو، زرداری اور چودھری خاندان کے قریبی عزیزوں اور وی آئی پی شخصیات کے علاوہ بختاور اور آصفہ بھٹو کی سہیلیوں نے بھی شرکت کی، کرونا کی وجہ سے تقریب کو محدود رکھا گیا ہے اور موبائل فون لے جانے پر پابندی رہی، کل رخصتی کی مختصر تقریب منعقد کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے شادی پر مبارک باد دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کی تقریبات میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا، تاہم اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

    بے نظیر بھٹو کی شادی کے بعد بلاول ہاؤس میں بھٹو خاندان کی شادی کی یہ پہلی تقریب ہو رہی ہے، مہمانوں نے شادی سے ایک دن پہلے تحائف بھیجنا شروع کر دیے تھے، تمام مہمانوں نے اپنے تحائف بلاول ہاؤس کے ایڈریس پر بھیجے۔