Tag: بدترین جسمانی تشدد

  • سابق دوست کو نامناسب پیغامات بھیجنے والے نوجوان پر لڑکی کے دوستوں کا بدترین جسمانی تشدد

    سابق دوست کو نامناسب پیغامات بھیجنے والے نوجوان پر لڑکی کے دوستوں کا بدترین جسمانی تشدد

    نوجوان نے دوستی ختم ہونے کے بعد بھی اپنی سابق دوست کو نامناسب پیغامات بھیجے، جس پر 8 سے 10 لڑکوں نے اسے عبتر کا نشان بنادیا۔

    بھارتی شہر بنگلورو میں نوجوان لڑکے کو مشتعل افراد نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا کیوں کہ وہ اپنی سابق گرل فرینڈ کو نامناسب اور غیرموزوں قسم کے پیغامات بھیج رہا تھا، 8 سے 10 لوگوں نے پہلے اسے اغوا کیا پھر اسے بری طرح مارا پیٹا اور نجی اعضا کو بھی نشانہ بنایا۔

    ملزمان میں سے ایک نے لڑکے پر تششد کرنے کی ویڈیو بھی بنائی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگ کشال نامی لڑکے کو بری طرح پیٹ رہے ہیں۔

    لڑکے کے نجی اعضا پر بھی شدید تشدد کیا جارہا ہے جبکہ ایک فلم کا حوالہ دے کر دھمکی دی جارہی ہے کہ اسے بھی ویسے ہی قتل کردیا جائے گا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ نوجوان ان سے رحم کی درخواست کررہا ہے مگر اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کشال اپن کالج کی دوست کے ساتھ تعلقات میں تھا مگر انھوں نے دوسال بعد اپنی راہیں جداکرلی تھیں، کچھ مہینے پہلے اس کی سابق گرل فرینڈ نے کسی اور لڑکے سے دوستی کرلی جس پر کشال مشتعل ہوگیا۔

    اس نے اپنی سابق دوست کو نامناسب اور غیرشائستہ پیغامات بھیجے، جس کے بعد اس لڑکی، اس کے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں نے کشال کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس اب تک اس کیس میں 8 لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے۔