Tag: بدخشاں

  • بدخشاں میں مسافر طیارہ اونچے پہاڑوں سے ٹکرا گیا

    بدخشاں میں مسافر طیارہ اونچے پہاڑوں سے ٹکرا گیا

    کابل: افغان صوبے بدخشاں میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں ایک مسافر طیارہ اپنے روٹ سے ہٹنے کے باعث توپ خانہ کے پہاڑوں پر جا گرا ہے، صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ انجینئر ذبیح اللہ امیری نے حادثے کی تصدیق کر دی، اور بتایا کہ حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

    روسی میڈیا نے کہا ہے کہ افغان صوبے میں گرنے والا طیارہ روس کا تھا، چھوٹے طیارے میں 2 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، گزشتہ روز طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا، طیارہ ماسکو جا رہا تھا۔

    صوبائی پولیس حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی رات طیارہ ریڈار سے غائب ہو کر زیباک ضلع کے توپخانہ علاقے میں اونچے پہاڑوں سے ٹکرا گیا تھا۔

  • بدخشاں کا ’خزانہ‘ لوٹ کر جانے والے طالبان کی پکڑ میں آ گئے

    بدخشاں کا ’خزانہ‘ لوٹ کر جانے والے طالبان کی پکڑ میں آ گئے

    بدخشاں: طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں سے نکلنے والے ایک قیمتی پتھر کی بھاری مقدار پکڑ لی۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان اہل کاروں نے فیروزے سے زیادہ قیمتی نیلے رنگ کے جوہر دار پتھر لاجورد کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

    صوبہ بدخشاں میں قیمتی پتھروں کے اسمگلرز کے خلاف یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے، طالبان کے ہاتھوں تین اسمگلرز بھی پکڑے گئے ہیں۔

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے خفیہ اطلاع پر صوبہ بدخشاں میں 25 ٹن لاجورد پتھر کی اسمگلنگ کو روکتے ہوئے 3 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ لاجورد فیروزے کی قسم کا مگر اس سے زیادہ عمدہ، مور کی گردن کے رنگ کے مشابہ جوہردار پتّھر ہے، اس پر سنہری نقطے ہوتے ہیں، اور یہ زیادہ قیمتی اور پسندیدہ سمجھا جاتا ہے، اسے پیس کر تصاویر وغیرہ اور دواؤں میں بھی استعمال کرتے ہیں۔

  • افغان صوبےبدخشاں میں ڈرون حملہ‘ 8 طالبان ہلاک

    افغان صوبےبدخشاں میں ڈرون حملہ‘ 8 طالبان ہلاک

    کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں نیٹوفورسز کے ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ نیٹو فورسز نے افغان صوبے بدخشاں کے ضلع راغستان میں ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ان کے اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت افغان صوبے بدخشاں کے دو اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے جبکہ دیگر علاقوں میں فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔


    افغانستان، ڈرون حملے میں 8 طالبان ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں افغان پولیس کے پانچ افسران جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ افغان اتحادی افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔


    امریکہ افغانستان میں داعش کواسلحہ فراہم کررہا ہے‘ حامد کرزئی


    واضح رہے کہ تین روز قبل افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور امریکی فوجی اڈوں سے داعش کو مدد دی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں