Tag: بدعنوانی کے الزامات

  • انقرہ:حکومتی حلقوں پر بدعنوانی کے الزامات سنگین صورتحال اختیار کرگئے

    انقرہ:حکومتی حلقوں پر بدعنوانی کے الزامات سنگین صورتحال اختیار کرگئے

    ترکی میں حکومتی حلقوں پر بدعنوانی کے الزامات سنگین صورتحال اختیار کر گئے، تین سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا، اپوزیشن نے بلال اردوان پر بدعنوانی کے بعد القاعدہ کے حامی سے ملاقات کا الزام بھی عائد کر دیا گیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ان اہلکاروں کو مالیاتی اسکینڈل فاش کرنے کی پاداش میں برطرف کیا گیا، حکومت کو پہلے ہی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے اور اب دہشت گردوں سے تعلقات کے الزامات نے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

    ترکی میں گذشتہ ماہ بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اب تک ملک بھر میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو برطرف یا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

  • انقرہ: بدعنوانی کا الزام ترک کابینہ کے 3وزرا مستعفی

    انقرہ: بدعنوانی کا الزام ترک کابینہ کے 3وزرا مستعفی

    ترکی میں حکومت عدم استحکام کا شکار کابینہ کے تین وزرا بدعنوانی کے الزامات کے باعث مستعفی ہوگئے، وزیراعظم طیب اردگان نے دس نئے وزرا کی فہرست صدر کو پیش کردی۔

    مستعفی ہونے والے تینوں وزراء پر قومی بینک میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، طیب اردگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیر ماحولیات اردگان بیرکتر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور حکومت سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، وزیر ماحولیات نے وزیراعظم طیب اردگان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔