Tag: بدعنوانی

  • افغان جنگ میں امریکی وزارت دفاع، وزارت خزانہ کی ریکارڈ کرپشن

    افغان جنگ میں امریکی وزارت دفاع، وزارت خزانہ کی ریکارڈ کرپشن

    واشنگٹن: افغان جنگ کے دوران امریکی حکومت کی جانب سے اربوں ڈالر کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ کرپشن میں امریکا کے مختلف سرکاری ادارے اور حکام ملوث تھے۔

    افغان جنگ کے دوران امریکی اداروں اور حکام نے کروڑوں ڈالر کی کرپشن کی۔ امریکی سینٹ کی ایجنسی نے امریکیوں کا پول کھول دیا۔ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیق کے لیے قائم سیگار ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ 2001 سے 2004 تک جاری رہنے والی افغان جنگ میں اربوں ڈالر کی کرپشن کی گئی۔

    کرپشن میں امریکی وزارت دفاع، محکمہ خارجہ، وزارت خزانہ اور دیگرحکام ملوث تھے۔ افغانستان میں امریکی مشن بھی کرپشن میں پیچھے نہیں رہا۔

    امریکی مشن نے افغان حکومت کے خلاف طالبان کی مالی اور عسکری امداد میں بھی کرپشن کی۔ امریکا نے افغان طالبان کو اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے سیاسی اور عسکری طور پر استعمال کیا۔

  • پی پی سینیٹر کا بیٹا کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

    پی پی سینیٹر کا بیٹا کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے قاسم ضیاء کے بعد ایک اور پی پی رہنماء کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سوا 5 کروڑ روپے کی بدعنوانی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے سنیٹر سیف اللہ بنگش کے صاحبزادے شوکت اللہ بنگش کو گرفتار کر لیا۔

    نیب حکام کے مطابق شوکت اللہ بنگش پر لاہور میں قصر ذوق شادی ہال کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔ قصر ذوق شادی ہال فروخت کر کے شوکت اللہ بنگش نے سوا 5 کروڑ روپے کا غبن کیا، جس پر نیب نے ان کو گرفتار کیا۔

    ملزم کو ریمانڈ کیلئے پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیاء کو بھی نیب نے گزشتہ روز کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں  گرفتار کیا تھا۔

    نیب پنجاب کے مطابق قاسم ضیاء کی کمپنی علی عثمان سکیورٹیز پر عوام سے کروڑوں روپے فراڈ کا الزام تھا۔

  • معاشرے میں سب ایک دوسرےسےمنافقت کررہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    معاشرے میں سب ایک دوسرےسےمنافقت کررہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ :انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن ملک بھرکی طرح کوئٹہ میں بھی کرپشن کے خاتمے کے عزم کے ساتھ منایا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل کے بغیر بدعنوانی نہیں روکی جاسکتی۔

    انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں نیب بلوچستان کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ڈی جی نیب بلوچستان سید خالد اقبال سمیت اعلیٰ افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے نیب کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کے باعث بدامنی اور دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں سب ایک دوسرے کے ساتھ منافقت کررہے ہیں، اور صرف بدکردار لوگ ہی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان سید خالد اقبال اور دیگر ماہرین نے کہا کہ بدعنوانی کو ختم نہیں کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کے لئے قانون ،تفتیشی اداروں اور عدلیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا،جبکہ طلباءنے تقاریر کرکے بدعنوانی سے نفرت کا اظہار کیا۔

  • پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشل

    پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشل

    برلن : ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت کرپشن کی شرح میں کمی آئی ہے ، ایک سو پچھتر ممالک کی فہرست میں پاکستان ایک سو چھبیس ویں نمبر پر آگیا۔

    کہتے ہیں کرپشن ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیتی ہے اور اس کو قابو کرنے کیلئے دنیا بھر کے مختلف ممالک نئے نئے حربے استعمال کرتے رہتے ہیں ۔پھر بھی یہ بلا قابو ہونے میں ہی نہیں آتی ۔

    دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی بدعنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل نے دوہزار چودہ کیلئے فہرست جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق اقتدار کا غلط استعمال ، خفیہ سودے اور رشوت خوری عالمی سطح پر معاشروں کو برباد کر رہے ہیں ۔

    انڈیکس کے مطابق پاکستان انتیس پوائنٹس کے ساتھ ایک سو چھبیس ویں مقام پر ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت پچیاسویں پوزیشن پر ہے۔جنوبی ایشیا میں افغانستان کی حالت سب سے خراب بتائی گئی ہے۔جو فہرست میں ایک سو بہتر ویں مقام پر ہے ۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں پہلے نمبر پر ڈنمارک جبکہ نیوزی لینڈ اور فن لینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ، اس فہرست میں صومالیہ اور شمالی کوریا آخری نمبر پر ہیں۔