Tag: بدلہ لینے کا اعلان

  • اسماعیل ہنیہ کا قتل،  حماس کا بدلہ لینے کا اعلان

    اسماعیل ہنیہ کا قتل، حماس کا بدلہ لینے کا اعلان

    غزہ : حماس نے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا اور کہا قتل کی سزا دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حماس کے ترجمان حماس موسیٰ ابو مرزو کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل بزدلانہ کارروائی ہے، سیاسی سربراہ کے قتل کابدلہ لیا جائے گا۔

    ترجمان حماس سمیع ابو زہری نے بھی سیاسی سربراہ کے قتل کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سربراہ کے قتل کی سزا دی جائے گی۔

    سمیع ابو زہری کا کہنا تھا کہ سربراہ کا قتل جارحیت میں اضافہ ہے لیکن ان پر حملہ کر کے دشمن اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرسکےگا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ حماس یروشلم کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ کرنے کیلئے تیار ہے اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    یاد رہے حماس کے سربراہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کر دیا گیا۔

    ایرانی ٹی وی کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

    حماس نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ان کے سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ ان دنوں ایران کے صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران میں مقیم تھے۔

    واضح رہے غزہ جنگ کے دوران حماس کے سربراہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں انکے بھائی بیٹے بہو پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں۔