Tag: بدنام زمانہ

  • بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون کی زندگی پر سیریز بنانے کی تیاری

    بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون کی زندگی پر سیریز بنانے کی تیاری

    کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر ایک نیٹ فلکس سیریز بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر سیریز  بنائی جائے گئی جس میں مرکزی کردارمعروف اداکارہ صوفیہ ورگارا ادا کر رہی ہیں۔

    ڈیلی اسٹار کے مطابق گرزیلڈا بلانکو اس دھندے میں منشیات اسمگلر پیبلو ایسکوبار کی حریف تھی، بلانکو اس قدر سفاک تھی کہ اپنے مخالف گینگز کے کارندوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے ایک بار بھی نہیں سوچتی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اسمگلر خاتوں نے 2 شادیاں کیں اور اپنے دونوں شوہروں کو بھی قتل کر دیا تھا،  بلانکو کے گینگ میں کام کرنے والے ایک ملزم نے بعد ازاں بتایا تھا کہ گرزیلڈا بلانکو لوگوں کو قتل کرنے کا آرڈر اس طرح دیا کرتی تھی جیسے لوگ پیزا آرڈر کرتے ہیں۔

    گرزیلڈا بلانکو نے 70 اور 80 کی دہائیوں میں منشیات اسمگلنگ سے ڈیڑھ ارب پاﺅنڈ سے زائد کی دولت کمائی، اس نے 11سال کی عمر میں 10سالہ لڑکے کو قتل کیا تھا اور یہ اس کی زندگی کی پہلی واردات تھی۔

    رپورٹس کے مطابق گرزیلڈا بلانکو کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک بار ایک 2سالہ بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    گرزیلڈا بلانکو نے 200 سے 2 ہزار کے درمیان لوگوں کو قتل کرایا، اب اس کی زندگی پر نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ جاری ہے۔

    اداکارہ صوفیہ ورگارا کا کہنا ہے کہ اسے گرزیلڈا بلانکو بننے کے لیے روزانہ 2گھنٹے میک اپ کروانے میں لگ جاتے ہیں۔

  • بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ سربراہ سمیت گرفتار

    بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ سربراہ سمیت گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے 7 رکنی بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ کو سربراہ سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ  گینگ کو سربراہ سمیت گرفتار کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق اللہ نورنامی منشیات اسمگلر اس گروہ کا سربراہ ہے، گروہ موٹروے کے ذریعے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں، گینگ کر پکڑنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کے بعد کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائیوں کے دوران پہلےگروہ کے 6 ارکان کو گرفتار کیا گیا جہاں 419 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، برآمد منشیات میں چرس اور افیون شامل ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف نے 18 نومبر 2023 کو گروہ کے سرغنہ اللہ نور کو بھی گرفتار  کیا تھا، دوران گرفتاری ملزم اللہ نور سے مزید 12 کلو گرام چرس  برآمدکی گئی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ اللہ نورگینگ کی گرفتاری اے این ایف کی ایک نہایت  اہم کامیابی ہے،گروہ کی گرفتاری منشیات کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل ہے۔

  • بدنامِ زمانہ ڈاکو کی قریبی ساتھی 27 سال بعد گرفتار

    بدنامِ زمانہ ڈاکو کی قریبی ساتھی 27 سال بعد گرفتار

    نئی دہلی: بھارت کے بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی قریبی ساتھی 27 سال بعد گرفتار ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرپن کی موت کے 15 سال بعد اسٹیلا میری نامی خاتون ڈاکو کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 27 سال بعد بلاآخر ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمہ کی گرفتاری بھارتی ریاست کرناتیکا میں عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیلا 27 سال سے منظرعام سے غائب تھی۔ ویرپن بھارت میں اپنے جرائم کی وجہ سے بہت بدنام تھا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تامل نامی جنگل میں کارروائی کی تاہم مقابلے کے دوران سرمیں گولی لگنے سے ویرپن مارا گیا تھا۔

    پولیس نے اسٹیلا میری کو جگاری گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کی گرفتاری ایک ڈرامائی انداز میں عمل میں آئی، خاتون نے اپنے کھیت سے ہاتھیوں کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث پولیس کو شک ہوگیا کہ اس طرح مہارت سے فائرنگ کوئی عام انسان نہیں کرسکتا۔

    بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی حقیقت بیان کردی، اس کا کہنا تھا کہ وہ ویرپن کے گروہ کی حصہ رہی ہے تاہم بعد میں وہ الگ ہوگئی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے دو سے زائد شادیاں بھی کیں۔