Tag: بدنظمی

  • نواز شریف کے جلسے میں بدنظمی کے باعث پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا

    نواز شریف کے جلسے میں بدنظمی کے باعث پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا

    لاہور: مینارِ پاکستان پر نواز شریف کے جلسے میں بدنظمی کے باعث پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا، کارکنان نے واک تھرو گیٹ گرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان نے زبردستی خواتین انکلوژر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اسی کوشش میں لوگوں نے واک تھرو گیٹ گرادیے۔

    پولیس نے کارکنان کو خواتین انکلوژر میں جانے سے روکنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔ پولیس اورلیگی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر مینار پاکستان میں پارٹی نے جلسہ کیا، نواز شریف کی لاہور آمد پر مریم نواز اور مریم اورنگزیب آبدیدہ بھی نظر آئیں۔

    سابق وزیر اعظم نے مینارِ پاکستان پر جسلے سے خطاب میں کہا کہ میرے دل میں انتقام کی کوئی تمنا نہیں اور نہ کسی بدلے کی تمنا ہے، تمنا ہے تو بس یہی ہے کہ میری قوم کے لوگ خوشحال ہو جائیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں ملک کی تبدیلی چاہتا ہوں، عوام آئندہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ آپ کے ملک کے ساتھ کوئی کھلواڑ کر سکے۔

    انھوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا بڑے خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کی، جیلوں میں مجھے ڈالا گیا، ملک بدر کیا گیا اور جعلی کیسز بنائے گئے لیکن اس باوجود مسلم لیگ ن کا جھنڈا ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

  • کراچی میں پی ٹی آئی تقریب میں بد نظمی، پارٹی کے چیف آرگنائزر کا سخت نوٹس

    کراچی میں پی ٹی آئی تقریب میں بد نظمی، پارٹی کے چیف آرگنائزر کا سخت نوٹس

    کراچی: گلشن اقبال میں پی ٹی آئی تقریب میں بد نظمی ہو گئی، کارکنوں کے درمیان ایک دوسرے پر کرسیاں چل گئیں، بد نظمی پر پارٹی کے چیف آرگنائزر نے سخت نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پی ٹی آئی تقریب میں شدید بد نظمی ہو گئی، کارکن ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے رہے، اور خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، اشرف جبار قریشی کے خلاف نعرے بازی کی۔

    کراچی میں پی ٹی آئی تقریب میں بد نظمی پر پارٹی کے چیف آرگنائزر نے سخت نوٹس لے لیا، ترجمان پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  میں اچھی تقریر کرنے والا نہیں  پرویز خٹک، جلسے میں بد نظمی، کارکنوں کا احتجاج

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ واقعے کے تصویری اور ویڈیو شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، بد نظمی میں ملوث افراد سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

    عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کارکنان ملوث ہوئے تو سخت انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ادھر خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں بھی پرویز خٹک کے جلسے میں بد نظمی اور دھکم پیل ہوئی، پرانے کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر کھلاڑیوں نے احتجاج کیا، اسٹیج پر چڑھنے والوں کو نیچے دھکیل دیا گیا۔

  • بنوں: متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران ایک بار پھر بد نظمی

    بنوں: متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران ایک بار پھر بد نظمی

    بنوں: متاثرین میں راشن کی تقسیم کےدوران آج ایک پھربدنظمی ہوئی۔ ند نظمی کی وجہ سے پولیس نے متاثرین پر لاٹھی چارج کردیا، متاثرین آپریشن کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراؤ بھی کیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان کےمتاثرین راشن کی عدم فراہمی پر آج بھی سراپا احتجاج بن گئےاور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس نے بھی مظاہرین کی ڈنڈوں سےخوب خاطر تواضع کی۔ دو روز پہلے بھی متاثرین کےاحتجاج کے بعد پولیس مظاہرین کو گرفتارکرکے لے گئی تھی۔

    گرفتار کئے جانے والوں کی رہائی کےلئے مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما نے رکن قومی اسمبلی محمد نذیر خان کے ساتھ نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنادیاہواہے۔

    دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان نے مقدمےکےاندراج کا نوٹس لیتےہوئےایف آئی آر ختم کرنےکا حکم دے دیا ہے۔