Tag: بدھ

  • وزیراعظم عمران خان کا بدھ سے ٹرینیں چلانے کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان کا بدھ سے ٹرینیں چلانے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بدھ سے ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹرینوں پر ایس اوپیز کا خیال رکھاجائے گا، ریلوے میں عمر کی کوئی قید نہیں ، سب سفر کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال سےمتعلق اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور پبلک ٹرانسپورٹ،ٹرین سروس کی بحالی سےمتعلق اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم کو ٹرانسپورٹ کی بحالی سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے بدھ سے ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ، 30ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے، جس کے لیے لوگوں نے پہلے ہی آن لائن بکنگ کرارکھی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کے پاس 7ہزار کی نفری ہے ، ٹرینوں پر ایس اوپیز کا خیال رکھاجائے گا، شہری کسی مسافرکولینے یاچھوڑنے کیلئے اسٹیشن نہ آئیں۔

    وفاقی وزیرریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے کسی صوبوں کی زنجیر ہے ، میری کسی صوبے سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ہم صوبوں کے ماتحت نہیں احترام کرتے ہیں، ریلوے میں عمر کی کوئی قید نہیں ، سب سفر کرسکتے ہیں، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف ایکشن ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام ریلوے اسٹیشنز پرکل ریہرسل کی جائےگی ، 31 مئی تک حالات ٹھیک رہے تو یکم جون سے تمام ٹرینیں بحال کردیں گے، ریلوے غریب کی سواری ہے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، مسافرآدھے ہونے کے باوجود بھی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 31 جولائی سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، ملک لوٹنےوالے سب اندر ہوں گے تاہم نیب آرڈیننس میں ترمیم کو سپورٹ نہیں کروں گا۔

  • دنیا کی خوبصورت ترین عبادت گاہ

    دنیا کی خوبصورت ترین عبادت گاہ

    تھائی لینڈ میں واقع بدھوں کی عبادت گاہ جسے سفید خانقاہ بھی کہا جاتا ہے، دنیا کی خوبصورت ترین معبد قرار دی جاتی ہے۔

    اسے تعمیر کرتے ہوئے معماروں کے ذہن میں یہی ایک خیال تھا کہ اسے دنیا کی سب سے خوبصورت عمارت بنا دی جائے، اور واقعی یہ بدھ خانقاہ فن تعمیر کا شاہکار ہے۔

    یہاں پر جہنم اور جنت کا تمثیلاتی منظر بھی پیش کیا گیا ہے۔ جہنم کے حصے میں بے شمار ہاتھ تعمیر کیے گئے ہیں جو انسان کی مادی اشیا کے لیے ہوس اور بھوک کی عکاسی کرتے ہیں۔

    اس کے بعد ایک پل جنت کی طرف لے جاتا ہے اور یہاں سے واپس پلٹنے کا کوئی راستہ نہیں۔

    بدھ تعلیمات کے مطابق جب سچائی اور نیکی کا راستہ اختیار کرلیا جائے تو پھر انسان کا جہنم سے جنت کا سفر شروع ہوجاتا ہے اور اس خانقاہ کا یہ حصہ اسی کی روشنی میں بنایا گیا ہے۔

    خانقاہ کا اندرونی حصہ بدھ مت کی روایتی تاریخی اور جدید فن تعمیر و مصوری کا شاہکار ہے۔

    اسے تعمیر کرنے والا چالرماچی نامی آرٹسٹ مشہور تھائی مصور ہے۔ اس خانقاہ کی تعمیر میں زیادہ تر رقم اس نے اپنی جیب سے لگائی ہے۔ وہ اس خانقاہ کو اپنی محبت قرار دیتا ہے۔

  • 25 تاریخ اور بدھ کا دن عمران خان کے لیے خوش قسمت

    25 تاریخ اور بدھ کا دن عمران خان کے لیے خوش قسمت

    دو روز قبل ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے جس میں کروڑوں پاکستانیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کرلی ہے۔

    یہ پہلی بار نہیں ہے جب بدھ کا دن اور 25 تاریخ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی ہو۔

    یہ تاریخ اور دن عمران خان کی زندگی میں ہمیشہ کامیابی کی نوید بنا ہے۔

    سنہ 1992 میں جب پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تو وہ بھی مارچ کی 25 تاریخ تھی جبکہ دن بھی بدھ کا تھا۔

    اس بار بھی 25 تاریخ اور بدھ کے دن تحریک انصاف نے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی ہے جس کے بعد عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بنگلہ دیش میں بدھ عبادت گاہ میں افطار کا اہتمام

    بنگلہ دیش میں بدھ عبادت گاہ میں افطار کا اہتمام

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک بدھ خانقاہ سے مسلمانوں کے لیے افطار تقسیم کی جارہی ہے۔ یہ 2 مذہبی گروہوں کے درمیان بین المذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔

    خانقاہ کی جانب سے اس منصوبے کا آغاز 6 سال قبل کیا گیا تھا۔ خانقاہ کی انتظامیہ کے مطابق ان کا مقصد غریب مسلمانوں کی مدد کرنا ہے۔

    اس منصوبے کا آغاز خانقاہ کے سب سے بڑے راہب سدھاندو موہترو کی جانب سے کیا گیا تھا۔ وہ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ انسانوں کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد انسانیت ہی ہے۔

    bd-5

    علاقے میں رہائش پذیر ایک دکاندار ابو البشر کے مطابق اس خانقاہ کے راہب اس سے قبل بھی فلاحی کاموں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ اس کے مطابق ان کا ہدف غریب لوگوں کی امداد ہے۔

    bd-4

    رمضان میں تقسیم کی جانے والی افطاری ایک مقامی ریستوران میں تیار کی جاتی ہے۔ ریستوران مالک کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 5 برس سے یہ کام سر انجام دے رہا ہے۔ وہ افطار کے لیے مقامی کھانے تیار کرتا ہے جسے کھجوروں کے ساتھ ایک ڈبے میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

    bd-3

    ایک راہب کے مطابق ہر روز تقریباً 300 مسلمان اس افطار سے فیض یاب ہوتے ہیں۔ لوگ اس کے لیے 3 بجے سے ہی خانقاہ کے سامنے قطار بنا کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔

    bd-2

    افطار حاصل کرنے والے ایک شخص کا کہنا ہے، ’غریب لوگوں کے لیے یہاں کا افطار ایک نعمت ہے۔ ہمیں بہت عزت و احترام سے یہاں افطار دیا جاتا ہے اور ہم ایسے ہی کام کی توقع اپنے ہم مذہب افراد سے بھی کرتے ہیں‘۔

    bd-6

    ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی شدت پسندی کے بارے میں یہ راہب قطعی پریشان نہیں۔ وہ اب بھی اپنے آپ کو محفوظ خیال کرتے ہیں اور ان کے مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔

    bd-7

    راہب موہترو نے ایک بار کہا تھا، ’ہم آپس میں کیوں لڑیں؟ ہم سب بنگلہ دیشی ہیں۔ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ ایک دوسرے کی مدد کر کے ہی ہم اپنے ملک کو عظیم بنا سکتے ہیں‘۔

    ان کے پیروکار ان کے انہی افکار کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔