Tag: بد بخت باپ

  • ناراض بیوی کے نہ ماننے پر بد بخت باپ نے  کمسن بیٹے کو ہی قتل کردیا

    ناراض بیوی کے نہ ماننے پر بد بخت باپ نے کمسن بیٹے کو ہی قتل کردیا

    پاکپتن : ناراض بیوی کے نا ماننے پر بد بخت باپ نے اپنے کمسن بیٹے کو ہی قتل کردیا، پولیس نےجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر بد بخت باپ نے اپنے دو سالہ بیٹے کو قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ ۔ ملزم راشد نے گزشتہ روز اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس کی بیوی اپنے چاروں بچوں کو شوہر کے پاس چھوڑ کر میکے چلی گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بیوی کے واپس نہ آنے پر ملزم نے اپنے دو سالہ بیٹے عبدالرحمن کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا کر موقع سے فرار ہوگیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو سالہ عبدالرحمن کی لاش گھر کے صحن سے نکال لاش پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی ہے اور ڈی پی او طارق ولائیت نے ملزم کی گرفتاری ٹیمین تشکیل دی ، جس کے بعد پولیس نےجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار کرلیا۔