Tag: بد نظمی

  • کراچی : گورنر ہاؤس میں اسپورٹس ایوارڈ تقریب میں بد نظمی: صحافیوں کا بائیکاٹ

    کراچی : گورنر ہاؤس میں اسپورٹس ایوارڈ تقریب میں بد نظمی: صحافیوں کا بائیکاٹ

    کراچی : گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی پاکستان اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب وی وی آئی پی سیکیورٹی کے باعث بد نظمی کا شکار ہوگئی، ایوارڈ میں نامزد افراد اور صحافیوں نے بائیکاٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے سالانہ اسپورٹس ایوارڈز میں منتخب ہونے والے افراد اور کھیلوں سے وابستہ صحافیوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب کا بائیکاٹ کردیا جس کی وجہ بد نظمی بتائی جارہی ہے۔

    گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر مہمانوں اور میڈیا نمائندوں کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وی وی آئی پی پروٹوکول کے باعث انہیں گورنر ہاؤس جانے سے روک دیا گیا۔

    تقریب میں مختلف کھیلوں کی معروف شخصیات، صحافی اور ان کے ساتھ آنے والی فیملیز کو ایک گھنٹے تک باہر روکے رکھا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں کو مہمانوں کی مکمل فہرست بھی فراہم نہیں کی گئی تھی۔

    پاکستان کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ رشید شکور جن کا نام اس سال ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست میں ہے وہ بھی اس تقریب میں شرکت سے محروم رہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کو بھی اندر جانے سے روک دیا،۔

    اس حوالے سے نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی جو اس ایونٹ میں جیوری کے ممبر بھی ہیں انہیں بھی اسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہنا ہے کہ انتطامیہ کا یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان اور ان کے نئے پاکستان کے ویژن کی توہین ہے۔

  • پی ٹی آئی کے ٹیکسلا میں ہونے والے جلسے کے دوران بد نظمی

    پی ٹی آئی کے ٹیکسلا میں ہونے والے جلسے کے دوران بد نظمی

    ٹیکسلا : پاکستان تحریک انصاف کے آج ٹیکسلا میں ہونے والے جلسے کے دوران بد نظمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

    اے آر اوائی نیوز کے نمائندے بابر ملک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹیکسلا میں منعقد ہونے والے جلسے کی تقریب سے قبل تلخ کلامی کے باعث دو گرپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ، دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں اور اشیاء کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

    پیش آنے والے واقع کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے چار کارکن زخمی بھی ہوگئے تاہم انتظامیہ نے حالات کو قابو کرلیا ۔

    جلسے خطاب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا، پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں کے سامنے کشمیری باشندے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرایاجارہا،پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، طاقت کے بل بوتے پر کوئی بھی کسی قوم کو غلام نہیں بناسکتا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی آزادی کے طلب گار ہیں۔

  • بکھرضمنی الیکشن: بد نظمی کے سائے میں ووٹنگ جاری

    بکھرضمنی الیکشن: بد نظمی کے سائے میں ووٹنگ جاری

    بھکر: ضمنی انتخاب کے دوران قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں اوربدنظمی بھی عروج پرہے۔ تفصیلات کے مطابق بھکرکے حلقہ پی پی اڑتالیس میں ووٹنگ صبح نوبجے سے جاری ہے۔

    کسی پولنگ اسٹیشن سے بدنظمی کی شکایات  مل رہی ہیں توکہیں بوگس ووٹ کاسٹ ہورہے ہیں ، اس کے علاوہ دھاندلی کے الزامات بھی منظرِعام پرآرہے ہیں۔

    الیکشن کےلئے انتخابی عملے کوکوئی تربیت ہی نہیں دی گئی۔ عملے کی تعیناتی کا عمل بھی صرف دوروز پہلے سرانجام دیا گیا۔پولنگ اسٹیشنزپرآنے والی خواتین ووٹرزکا کہنا ہے کہ ایک ووٹردودوبارووٹ کاسٹ کررہا ہے جبکہ بوتھ ہونے کے باوجودخلافِ قانون کھلےعام ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

    یہ نشست مسلم لیگ ن کےایم پی اےنجیب اللہ خان کی وفات کےبعد خالی ہوئی تھی۔