Tag: برآمدات

  • چھ ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں دس فیصد نمایاں اضافہ

    چھ ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں دس فیصد نمایاں اضافہ

    رائس ایکسپورٹرز کے سابق چیئرمین جاوید علی غوری نے کہا ہے کہ روا ں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں دس فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جاوید غوری کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے ساتھ جی ایس پی پلس کادرجہ ملنے اور بھارت میں براون رائس کی برآمدی قیمت میں ا ضافے کا پاکستانی چاول کے برآمد کنندگان بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ تک یورپی ممالک کو 55ملین ڈالر مالیت کا تقریبا 52 ہزار ٹن براون رائس برآمد کیا جاچکا ہے ۔ بھارت میں براون رائس کی برآمدی قیمتوں میں اضافے کے باعث یورپی ممالک کو براون چاول کی برآمد میں اضافہ کر سکتاہے۔ جاویدعلی غوری نے بتایا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ تک819 ملین ڈالر مالیت کا 15 لاکھ 97ہزار ٹن باسمتی اورنان باسمتی چاول برآمدکیا گیا ۔

    جاوید غوری کا کہنا تھا کہ 296 ملین ڈالر مالیت کا 2لاکھ 74 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمدکیا گیا ۔ اس طرح رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران 63ملین ڈالر مالیت 34 ہزار ٹن اضافی باسمتی چاول برآمدکیا گیا ۔اور 522ملین ڈالر مالیت کا 13 لاکھ ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا ۔

    یورپی ممالک میں موجود براون رائس کی سالانہ طلب تین لاکھ پچاس ہزارٹن ہے اور یورپی ممالک کی جانب سے براون رائس کی درآمدات پرڈیوٹی عائد نہ ہونے کے باعث دولاکھ ٹن براون رائس برآمد کیا جاسکتا ہے۔
       

  • ملک کی مجموعی برآمدات 3.11فیصد اضافہ

    ملک کی مجموعی برآمدات 3.11فیصد اضافہ

    مجموعی ملکی برآمدات میں 3.11فیصد جبکہ غذائی اجناس کی برآمدات میں رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2013ء )کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 3.11فیصد جبکہ غذائی اجناس کی شعبہ کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں2.63فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    پاکستان ادارہ برائے شماریات(پی بی ایس)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ایک ارب61 کروڑ50 لاکھ 11ہزار ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب57کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال غذائی اجناس کے شعبہ میں سب سے زیادہ اضافہ دالوں کی برآمدات میں ریکارڈ کیا گیا جو186.60 فیصد ہے جبکہ تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 101.66فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پھلوں کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں 39.60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مصالحہ جات ، چینی اورگندم کی برآمدات گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کم رہی ہیں تاہم مجموعی طور پر شعبہ کی برآمدات میں 2.63فصد کا اضافہ حوصلہ افزاء ہے۔

  • تیل داراور پھلی داراجناس کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

    تیل داراور پھلی داراجناس کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پانچویں مہینے نومبر2013ء کے دوان تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں دوگنا سے بھی زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان ادارہ برائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر2013ء کے دوران 4.1 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ نومبر2013ء میں تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات سے 8.7ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔

     

  • پھلوں، سبزیوں، چاول اورسمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ

    پھلوں، سبزیوں، چاول اورسمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے 5 ماہ(جولائی تا نومبر 2013ء )کے دوران پھلوں، سبزیوں، چاول اور سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2013ء کے دوران چاول کی برآمدات 17.76فیصد اضافہ کے ساتھ 68 کروڑ 17 لاکھ ڈالر مالیت رہی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 57 کروڑ 89لاکھ ڈالر رہی تھی ۔

    مالی سال کے 5 ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات 14 کروڑ 61 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 12 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں 12 فیصد زائد ہے، مذکورہ بالا عرصہ کے دوران گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

     

  • ایف پی سی سی آئی کا برآمدات میں تاخیرپرتشویش کا اظہار

    ایف پی سی سی آئی کا برآمدات میں تاخیرپرتشویش کا اظہار

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی )نے ایف بی آر کے ویب سسٹم کی وجہ سے برآمدات میں تاخیرپرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر برآمد کنندگان کے لیے آئی ڈی اور پاس ورڈ حاصل کرنے کے لئے سیلزٹیکس رجسٹریشن نمبرکی شرط ختم کرے۔

    ایف پی سی سی آئی کے سینئررہنما اظہرسعید بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس شرط کی وجہ سے نہ صرف برامدات تاخیر کا شکار ہورہی ہیں بلکہ کئی تاجروں کے برآمدی آرڈرزبھی منسوخ ہورہے ہیں اورچھوٹے تاجروں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری سے وابستہ تاجروں کے لیے اس شرط کوختم کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صرف مخصوص شعبوں کی برآمدات پر توجہ دینے کی بجائے دستکاری، سافٹ ویئرڈیزائن اوردیگراہم شعبوں کی برآمدات میں بھی اضافہ کرے۔

     

  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

    ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر 2013ء )کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2013ء کے دوران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران چار ارب 30 کروڑ ڈالرمالیت کی مصنوعات برآمد کی گئی تھی۔

    اس عرصہ کے دوران خام کپاس اور دھاگے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تولئے اوربیڈ ویئرکی برآمدات میں بھی بتدریج تیزی آئی ۔

     

  • غذائی مصنوعات کی برآمدات میں 6.85 فیصد کا اضافہ

    غذائی مصنوعات کی برآمدات میں 6.85 فیصد کا اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر 2013ء کے دوران غذائی مصنوعات کے شعبہ کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 6.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔-

    ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اکتوبر2013ء کے دوران مختلف غذائی مصنوعات/اجناس کی برآمدات سے 1.311 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.227 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔-

    رپورٹ کے مطابق چاول کی برآمدات میں 27.80فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں بھی 19.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں بھی بالترتیب37.98 اور28.85 فیصد کا نمایاں اضافہ واقع ہوا اور دالوں کی برآمدات میں بھی 221.36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔