Tag: برآمدات

  • روس نے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگا دی

    روس نے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگا دی

    روس نے تمام ممالک کو پیٹرول اور ڈیزل کی برآمدات پر عارضی طور پر پابندی لگا دی، یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی قلت کے سبب پابندی لگائی گئی ہے۔اس لئے غیر معینہ مدت کے لئے پابندی لگا رہے ہیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کو دیکھ کر مزید اقدامات کریں گے، پابندی کا اطلاق روس کی زیرِ قیادت یوریشن اکنامک یونین ممبران پر نہیں ہوگا، یونین ممبران میں بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغستان شامل ہیں۔

    اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے روس کے سرکاری دورے کے دوران ’خطرناک ہتھیار‘ بطور تحفہ حاصل کر لیے۔

    شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے 6 روزہ دورے کے آخری دن روسی وزیر دفاع سے ملاقات کی اور جدید ترین ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔

    اس موقع پر روسی صوبے پریموریا کے گورنر نے شمالی کوریا کے سربراہ کا استقبال کیا۔ انہوں نے کِم جونگ اُن کو پانچ دھماکا خیز ڈرونز اور ایک جاسوسی کرنے والا جدید ڈرون تحفے میں دیا۔

    علاوہ ازیں سرکاری مہمان کو جدید بلٹ پروف جیکٹ کا سیٹ اور ایک خصوصی لباس بھی دیا گیا جس کی شناخت تھرمل کیمروں سے بھی ممکن نہیں۔

  • ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل کمی

    ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل کمی

    اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2022 سے مئی 2023 تک برآمدات مسلسل کمی کا شکار ہے، اس عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 15 فیصد گر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ مسلسل 8 ماہ سے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اپٹما کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت 11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 15 فیصد گر گئیں، رواں مالی سال مئی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اپٹما کے مطابق اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 15 فیصد کم ہوئیں، نومبر میں 18 فیصد، دسمبر میں 16 فیصد، جنوری میں 15 فیصد اور فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 30 فیصد تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مارچ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 23 فیصد، اپریل میں 29 فیصد اور مئی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 20 فیصد تک کمی ہوئی۔

  • ملکی ایکسپورٹ میں مسلسل کمی، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    ملکی ایکسپورٹ میں مسلسل کمی، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: ملکی برآمدات (ایکسپورٹ) میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں متعلق حکام کے ساتھ بڑے ایکسپورٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمدات بڑھانے سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر صنعت و پیداوار، ایف بی آر حکام اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا اور برآمدات میں کمی کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    اجلاس میں ملک کے بڑے برآمد کنندگان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات میں 11.71 فیصد کمی ہوئی۔ اپریل میں سالانہ بنیاد پر برآمدات 26.68 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 10.46 فیصد کم ہوئیں۔

    حکام کے مطابق جولائی تا اپریل 23 ارب 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی برآمدات رہیں جبکہ اپریل میں صرف 2 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔

  • سوتی ملبوسات کے حوالے سے اہم خبر

    سوتی ملبوسات کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: پاکستان کی سوتی ملبوسات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 13 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

    پاکستان کے ادارہ برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 1.380 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فی صد کم ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کا حجم 1.585 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، فروری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 34 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    فروری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 155 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سا ل فروری کے مقابلہ میں 34 فی صد کم ہے، گزشتہ سا ل فروری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 234 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

    جنوری کے مقابلے میں فروری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی، جنوری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 159 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہو کر 155 ملین ڈالر ہو گیا۔

    چاول کی برآمدات میں زبردست کمی

    واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 11.1 فی صد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

    مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 11.21 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.61 ارب ڈالر تھا۔

  • سعودی عرب کی جانب سے اچھی خبر

    سعودی عرب کی جانب سے اچھی خبر

    ریاض: سعودی عرب کی نان تیل برآمدات بڑھ کر 24.9 بلین ریال ہو گئیں۔

    عرب نیوز کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ نان تیل برآمدات اکتوبر 2022 میں 4.4 فی صد بڑھ کر 24.9 بلین ریال ہو گئیں۔

    اکتوبر 2021 میں سعودی عرب کی نان تیل برآمدات 23.9 بلین ریال ریکارڈ کی گئی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق مملکت کی نان تیل برآمدات کیمیکل اور اس سے منسلک صنعتوں پر مشتمل ہیں، جن کا حصہ اکتوبر میں نان تیل برآمدات میں 40.9 فی صد تھا۔

    رپورٹ میں مزید نشان دہی کی گئی کہ اکتوبر میں تجارتی سامان کی مجموعی برآمدات میں 13.9 فی صد اضافہ ہوا، اور یہ 120.7 بلین ریال ہو گئی جو اکتوبر 2021 میں 106 بلین ریال تھی۔ مملکت کے تجارتی سامان کی درآمدات میں اکتوبر میں 39.3 فی صد اضافہ ہوا، اور یہ 63.9 بلین ریال ہو گئیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 45.9 بلین ریال تھیں۔

    اکتوبر میں سب سے زیادہ درآمد شدہ سامان مشینری، مکینیکل اپلائنسز اور برقی آلات کے پرزے تھے جو مجموعی تجارتی سامان کی درآمدات کا 19.5 فی صد ہیں۔

    مملکت کے بنیادی تجارتی پارٹنر چین کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئیں، اکتوبر میں چین کو 22.2 بلین ریال کی مالیت کی برآمدات کی گئیں، جنوبی کوریا اور جاپان سعودی عرب کی مجموعی برآمدات کے 10.3 فی صد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ متحدہ عرب امارات چار بلین ریال کی درآمدات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

  • سعودی عرب: تیل اور دیگر اشیا کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    سعودی عرب: تیل اور دیگر اشیا کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    ریاض: سعودی عرب میں تیل اور دیگر اشیا کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں بھی اربوں ریال اضافہ ہوا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ساما کے ماہانہ بلیٹن میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 170.1 بلین ریال 17.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو تیل اور نان آئل برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔

    مملکت کی اشیا کی برآمدات 272.2 بلین ریال تک بڑھ گئی ہیں جو کہ اسی مدت میں 221.1 بلین ریال سے 23.1 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

    ٹرانسپورٹ اور تعمیرات جیسی سروسز میں 2022 کی دوسری سہ ماہی میں کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں اس شعبے میں 53.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    سعودی عرب کے غیر ملکی اثاثوں میں 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا جو 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 4.9 ٹریلین ریال تک پہنچ گیا۔

    پورٹ فولیو سرمایہ کاری جس میں ایکویٹی اور انویسٹمنٹ فنڈ کے حصص اور قرض کی سکیورٹیز شامل ہیں لگاتار دوسرے مہینے میں 1.1 فیصد کی کمی آئی جو جون کے آخر تک 1.4 ٹریلین کے برابر ہے۔

    تجارتی کریڈٹ، قرضے، کرنسی اور ڈپازٹس جو دیگر سرمایہ کاری کے زمرے میں آتے ہیں اس سہ ماہی میں 2.9 فیصد بڑھ کر 1.1 ٹریلین ہوگئے جو کہ پچھلی سہ ماہی میں 9.6 فیصد کی شرح نمو سے کم ہے۔

    مملکت کے اندر افراد کے لیے نئے ریزیڈینشل مارگیج کے قرضے 76.6 فیصد بڑھ گئے جو جولائی میں 7.2 بلین ریال سے اگست میں 12.7 بلین ریال ہوگئے۔

    مزید برآں، صارفین کے قرضوں اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں میں گزشتہ ماہ سے بالترتیب 2.1 فیصد اور 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

    صارفین کے قرضے جولائی میں 436.5 بلین ریال سے بڑھ کر اگست میں 445.8 بلین ریال ہو گئے، اسی مدت میں کریڈٹ کارڈ کے قرضے 19.6 بلین ریال سے بڑھ کر 20.5 بلین ریال ہو گئے۔

    جہاں تک سعودی عرب کے مجموعی بینک کریڈٹ کا تعلق ہے، اس میں جولائی اور اگست کے درمیان 2.3 ٹریلین ریال مالیت کے بینک کریڈٹ میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔

  • پاکستان سے روئی کی برآمدات شروع

    پاکستان سے روئی کی برآمدات شروع

    اسلام آباد: پاکستان سے روئی کی برآمدات شروع کردی گئی، روئی کی 20 ہزار بیلز کے برآمدی معاہدے طے پا چکے ہیں۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان سے روئی کی برآمدات شروع کردی گئی، آغاز میں 3 ہزار سے زائد روئی کی بیلز بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ویت نام کو بھیجی گئیں۔

    چیئرمین کا کہنا ہے کہ روئی کی 20 ہزار بیلز کے برآمدی معاہدے طے پا چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بارشوں سے روئی کا معیار خراب ہونے سے برآمد کنندگان کو مشکلات بھی ہیں، پاکستان میں روئی کی قیمت 22 سے 23 ہزار روپے فی من ہے۔

  • جولائی 2022 میں درآمدات اور برآمدات میں کمی

    جولائی 2022 میں درآمدات اور برآمدات میں کمی

    اسلام آباد: رواں برس جولائی میں پچھلے ماہ کی نسبت برآمدات اور درآمدات میں کمی واقع ہوئی، جولائی میں تجارتی خسارے میں بھی کمی دیکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جولائی 2022 کی برآمدات 20 فیصد کمی سے 2 ارب 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، جون میں برآمدات 2 ارب 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔

    جولائی 2022 میں درآمدات 38 فیصد کمی سے 4 ارب 91 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں، جون میں درآمدات 7 ارب 88 کروڑ ڈالر کی تھیں۔

    رواں سال جولائی میں تجارتی خسارہ 48 فیصد کمی سے 2 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جون 2022 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا تھا۔

    رواں سال جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات 66 فیصد تک پہنچ گئیں۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے جولائی 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات پر گہرا اثر پڑا، سستی بجلی اور گیس دستیاب نہ ہوئی تو آئندہ چند ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوسکتی ہے۔

  • تحریک انصاف حکومت میں برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا: اسد عمر

    تحریک انصاف حکومت میں برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی میں تحریک انصاف حکومت کے دوران برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت کی تبدیلی کے بعد برآمدات تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں برآمدات 25 بلین ڈالر پر رکی ہوئی تھی، وہ تحریک انصاف کے دور میں 31.76 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس سال ملک میں پہلی بار برآمدات 30 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد برآمدات تیزی سے نیچے آرہی ہیں، جولائی میں تحریک انصاف حکومت کے دوران برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جون 2022 میں برآمدات کی شرح نمو 5.8 فیصد تک گر گئی۔

  • سیمنٹ کی برآمدات میں کمی

    سیمنٹ کی برآمدات میں کمی

    اسلام آباد: قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال سیمنٹ کی برآمدات میں کمی ہوئی، رواں مالی سال سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 199.370 ملین ڈالر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا مارچ 22-2021 سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 199.370 ملین ڈالر رہا، گزشتہ سال اسی مدت میں سیمنٹ برآمدات 210.04 ملین ڈالر تھیں۔

    اس عرصے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 5.08 فیصد کمی ہوئی، مقدار کے لحاظ سے سیمنٹ کی برآمدات میں 16.31 فیصد کمی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا مارچ 52 لاکھ 77 ہزار 877 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئیں، گزشتہ مالی سال 62 لاکھ 47 ہزار 86 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئی تھیں۔