Tag: برآمدات

  • جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں: مشیر تجارت

    جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں: مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گزشتہ جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ملکی برآمدات پہلے ماہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 88 کروڑ ڈالر رہیں۔ گزشتہ جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات پہلے ماہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں، مارکیٹ میں ہیجانی کیفیت کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا۔ حکومت کسی صورت کاروبار کی رجسٹریشن نہیں روکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات میں 71، گارمنٹس میں17 اور ٹیکسٹائل میں 14 فیصد کمی ہوئی، ملکی درآمدات 18 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 84 کروڑ ڈالر رہی۔ معدنی پیداوار میں 23 اور گاڑیوں کی درآمدات میں 42 فیصد کمی ہوئی۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ 20 سے 30 اگست کو افغان صدر کی دعوت پر افغانستان جاؤں گا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے ہماری معیشت کو نقصان ہوا۔ ملائیشیا، انڈونیشیا اور یورپی ممالک سے مارکیٹ رسائی کا معاہدہ ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار رجسٹر کرنا پڑے گا، سیلز ٹیکس قانون میں تبدیلی نہیں ہوگی۔

  • مالی سال 2018-19 کے دوران تجارتی خسارے میں 15.33فیصد کمی ریکارڈ

    مالی سال 2018-19 کے دوران تجارتی خسارے میں 15.33فیصد کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : مالی سال 2018-19 ء کے بارہ ماہ ( جولائی تا جون 2018-19ء ) کے دوران برآمدات اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں تجارتی حجم 31 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا ، تجارتی خسارے میں 15.33 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018-19 ء کے بارہ ماہ ( جولائی تا جون 2018-19ء ) کے دوران 22 ارب 97کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

    جو گزشتہ مالی سال2017-18 کے بارہ ماہ ( جولائی تا جون 2017-18ء ) کی 23 ارب 21کروڑ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 23کروڑ 30لاکھ ڈالر کم رہیں ۔

    اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 1.00 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب ملکی درآمدات مالی سال 2018-19 ء کے بارہ ماہ ( جولائی تا جون 2018-19ء ) کے دوران 54 ارب 79کروڑ ڈالر رہیں ۔

    جو گذشتہ مالی سا ل 2017-18 ء کے بارہ ماہ ( جولائی تا جون 2017-18ء ) کی 60 ارب 79 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں5 ارب 99کروڑ ڈالر کم رہیں۔

    اس طرح درآمدات میں 9.86 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سا ل2017-18 ء کے بارہ ماہ ( جولائی تا جون 2017-18ء ) کے دوران تجارتی خسارہ 37 ارب 58کروڑ ڈالر تھا ۔

    جو مالی سال2018-19 ء کے بارہ ماہ ( جولائی تا جون 2018-19ء ) کے 31 ارب 82کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں5 ارب 76 کروڑ ڈالر کم رہا، اس طرح تجارتی خسارے میں 15.33 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

  • حکومت ایک لاکھ ٹن کھاد درآمد کرے گی، قیمت بڑھانے کا فیصلہ جمعرات کو کریں گے: مشیر تجارت

    حکومت ایک لاکھ ٹن کھاد درآمد کرے گی، قیمت بڑھانے کا فیصلہ جمعرات کو کریں گے: مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آیندہ سیزن میں کھاد کی طلب و رسد میں کوئی فرق نہیں، حکومت ایک لاکھ ٹن کھاد درآمد کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت نے کہا ہے کہ دسمبر تک ملک میں کھاد کی طلب و رسد کا تجزیہ کیا گیا ہے، آیندہ سیزن تک اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ حکومت ایک لاکھ ٹن کھاد درآمد کرے گی، حکومتی اقدامات سے درآمدات میں 6 ارب ڈالر کمی ہوئی، درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ 5.9 ارب ڈالر کم رہا، جب کہ اس وقت ملک کا تجارتی خسارہ 31 ارب ڈالر ہے۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ کھاد کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ جمعرات کو کریں گے، ملک میں کھاد کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں، ہم نے قطر کو چاول کی برآمدات شروع کر دی ہے، ایران نے 5 لاکھ ٹن چاول کا آرڈر کیا جو آیندہ ماہ سے شروع ہوگا۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات گزشتہ سال کے برابر ہیں، گزشتہ سال برآمدات 23 ارب ڈالر تھیں، اس سال بھی اتنی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کے معاملات

    انھوں نے بتایا کہ تیار ملبوسات کی برآمدات میں 33 فی صد اضافہ ہوا، باسمتی چاول کی برآمدات میں 30 فی صد اضافہ ہوا، جب کہ سیمنٹ 46، فارماسوٹیکل 26 اور فٹ ویئر ایکسپورٹ 27 فی صد بڑھی ہیں۔

    خیال رہے کہ چین ایک ارب ڈالر مالیت کی پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا عزم ظاہر کر چکا ہے، چینی اور چاول کے برآمدی اہداف مکمل کیے جا چکے ہیں، سوتی دھاگا بھی برآمد کیا جا رہا ہے۔

    چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر معاملات جاری ہیں، جس کے بعد چین اپنے صنعتی یونٹ پاکستان منتقل کرے گا، چینی کمپنی پاکستان میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کرے گی، ایک چینی کمپنی کی طرف سے ٹرک کے ٹائر کا پلانٹ لگانے کی بھی امید ہے۔

  • ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکوفروغ دینا ہے‘ عبدالرزاق داؤد

    ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکوفروغ دینا ہے‘ عبدالرزاق داؤد

    لاہور: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جون 2019 میں پاکستان کی برآمد 25 بلین ڈالر پر لے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آرنے کہا ٹیکس ریفارمزپرکام نومبرمیں شروع ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ورکرزکی ویلفیئر، پروویڈنٹ فنڈ کے پیسے بھی اسٹیل ملزمیں کھالیے گئے، چیئرمین ایف بی آرپرعزم ہیں کہ عوام کا پیسہ انہیں واپس دلائیں گے۔

    مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکو فروغ دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہرسال 40 لاکھ نوجوان نوکری کے حصول کے لیے مارکیٹ میں آتے ہیں، جون 2019 میں پاکستان کی برآمد 25 بلین ڈالرپرلے آئیں گے۔

    سی پیک سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘مشیرتجارت

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق میرے بیان کوسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چین کو آگاہ کیا گیا تھا کہ سی پیک ہماری قومی ترجیح ہے اور رہے گی۔

  • آئی ایم ایف پروگرام میں واپس جانےکا کوئی ارادہ نہیں‘ رانامحمدافضل

    آئی ایم ایف پروگرام میں واپس جانےکا کوئی ارادہ نہیں‘ رانامحمدافضل

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات کی مد میں تقریباََ 17 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہیں۔

    وزیرمملکت برائے خزانہ نے کہا کہ ملک میں صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کہ اس سال گندم کی بہترین فصل ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ غیرضروری اشیا کی درآمدات کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مالیاتی خسارے میں کمی واقع ہوگی۔

    رانا افضل نے کہا کہ ہم بینکوں کی کارکردگی کو بڑھا رہے ہیں اس کے علاوہ بیرونی ملک قرضوں کی ادائیگی کا عمل معمول کے مطابق ہے۔

    انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کو ان کے ہر اعتراضات پر مطمئن کریں گے، امریکہ سے بات چیت کے ذریعے معاملات کا حل نکالیں گے۔

    وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل نے واضح کیا کہ ہمارا اب آئی ایم ایف پروگرام میں واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کرنے پرسرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے۔


    نوازدورمیں 35 ارب ڈالر کے ریکارڈ قرضے لئے گئے، پاکستان اکانومی واچ


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بات پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں 35 ارب ڈالر کے ریکارڈ قرضے لیے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان، درآمدات و برآمدات کے عدم توازن کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ

    پاکستان، درآمدات و برآمدات کے عدم توازن کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ

    کراچی : ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ درآمدات اوربرآمدات کے درمیان عدم توازن اور بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

    اس بات کا انکشاف ادارہ شماریات نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر رہا جس کی بنیادی وجہ اکتوبرمیں برآمدات میں 8 فیصد جب کہ درآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہونا ہے.

    ادارہ شماریات نے ماہ اکتوبر کے لیے تجارتی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بر آمدات میں ٹوٹل اضافہ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر ہوا جب کہ در آمدات 4 ارب 90 کروڑ ڈالر کی رہیں چنانچہ اس عدم توازن کے باعث ماہ اکتوبر میں تجارتی خسارہ بڑھ گیا.

    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 33 واں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جہاں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے دیگر اراکین موجود ہیں.

    خیال کیا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں جہاں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور مردم شماری سے متعلق صوبوں کے تحفظات دور کیئے جائیں گے وہیں اکتوبر میں درپیش تجارتی خسارے سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی،وزیراعظم نواز شریف کا نوٹس

    برآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی،وزیراعظم نواز شریف کا نوٹس

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے برآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسپورٹرز کی تمام تنظیموں کو دس جنوری کو اسلام آباد بلا لیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم ہاؤس میں دس جنوری کو بلائے گئےاجلاس میں ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں ٹیکسٹائل،لیدر اوردیگرشعبوں کی ایکسپورٹ میں کمی کی وجوہات پر غور کیاجائےگا،برآمدات میں اضافے کےلیے ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر کےلیے مراعاتی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

    چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر نے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات میں فروغ برآمدات کےلیے کوئی نہ کوئی حل نکل آئےگا۔

    مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پہلی نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اسلام آباد میں بحرین کے تعاون سے قائم کی جانے والی شاہ حماد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔

    واضح رہےکہ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صحت کے پروگرام کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ پر بھی توجہ دے رہے۔

     

  • برآمدات میں کمی،تجارتی خسارے میں اضافہ

    برآمدات میں کمی،تجارتی خسارے میں اضافہ

    اسلام آباد: ملکی برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارے میں اضافہ رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبرمیں تجارتی خسارہ 30 فیصد اضافے کے بعد 7 ارب ڈالر سےتجاوز کرچکاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں کمی آئی ہے اور ستمبر 2016 کے دوران ستمبر 2015 کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں 10.6 فیصد کمی ریکارڈہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران درآمدات پونے گیارہ فیصد اضافے کے بعد 11 ارب 75 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 10 ارب 90 کروڑ ڈالر تھیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ رواں مالی جولائی تا ستمبرکے دوران اب تک ملکی برآمدات میں 9 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ملکی برآمدات بڑھانے کے مختلف اقدامات کے لیے6 ارب روپے کے فنڈز کے اجرا کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران برآمدات میں 8 اعشاریہ 19 فیصد کمی کے باوجود وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔

  • برآمدات میں دو ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، سلیم مانڈوی والا

    برآمدات میں دو ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے ایک سال میں دو ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی۔

    ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے، آئی ایم ایف کی تعریف کرنے پرہم خوش ہوتے ہیں،بجٹ پر بھی سیاست کی جاتی ہے ،بجٹ کامقصد عوام کی فلاح ہے جو کہیں نظر نہیں آتا۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خزانہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کہاں جا رہا ہے،اقتصادی سروے میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کو چیلینج کیا گیا۔ ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے ایک سال میں دو ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی یہ صورتحال تشویش ناک ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ۔سیلزٹیکس ان پٹ ایڈ جسٹمنٹ وفاق کو دینا خطرناک ہے یہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف ہے،ڈویلپرز پر فکسڈ ٹیکس سے مہنگائی بڑھے گی ،پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔

     

  • چاول کی برآمدات کا ہدف مشکل نظر آرہا ہے،رفیق سلیمان

    چاول کی برآمدات کا ہدف مشکل نظر آرہا ہے،رفیق سلیمان

    اسلام آباد :رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں چاول کی قیمتیں بھی کم ہیں، جس کی وجہ سے چاول کی برآمدات میں دو ارب ڈالرحصول مشکل ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سالوں میں 4 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ تا ہم موجودہ حالات میں دو ارب ڈالر چاول کی برآمدات کا ہدف مشکل نظرآرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کا ایک تجارتی وفد اپریل کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا اور فلپائن کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔

    مذ کورہ دونوں ممالک میں پاکستانی چاول کی برآمد بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات اور تجاویز کا تبادلہ کرے گا،جبکہ دوسرا تجارتی وفد اپریل سعودی عر ب کا دورہ کرے گا۔

    سعودی عر ب پاکستانی چاول کی بہت بڑی مارکیٹ ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی چاول کی بر آمد تنزلی کا شکار ہے۔ تیسرا تجارتی وفد جلد ہی آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کا دورہ کرے گا جو کہ پاکستانی باسمتی چاول کی بڑی مارکیٹ ہیں۔