Tag: برآمدات

  • تمباکو کی برآمدات میں 5 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

    تمباکو کی برآمدات میں 5 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءمیں اگست کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 5 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ماہ اگست کے دوران تمباکو کی برآمد سے 6 لاکھ 83 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تمباکو کی برآمدات سے تقریباً 12 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ۔

  • قومی برآمدات میں ایک ارب روپے کا اضافہ

    قومی برآمدات میں ایک ارب روپے کا اضافہ

    رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے ماہ جولائی 2014ءکے مقابلہ میں اگست 2014کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں ایک ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014ءکے دوران مجموعی ملکی برآمدات کا حجم اگست میں ملکی برآمدات سے 191ارب روپے کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ۔

    ملکی برآمدات میں ہونے والے اضافہ سے جہاں ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ، وہیں اس سے ملکی معیشت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

    حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

    گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مالی سال 2012-13ءکے دوران حلال گوشت کی برآمدات سے 211.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

    ادارہ شماریات کے اعداودشمار کے مطابق اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران حلال گوشت کی برآمدات میں 19.1 ملین ڈالر کا حوصلہ افزاءاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران متفرق غذائی اجناس کی برآمدات سے 4393.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ چاولوں ‘ مچھلی ‘ پھلوں اور تیل دار اجناس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔

  • پاکستان سے فرانس : برآمدات میں نمایاں اضافہ

    پاکستان سے فرانس : برآمدات میں نمایاں اضافہ

    کراچی: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران پاکستان نے فرانس کو 526.39 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ دوران سال فرانس سے 391.60 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں، اس طرح پاکستان اور فرانس کی باہمی تجارت میں 134.79 ملین ڈالر کا تجارتی بیلنس پاکستان کے حق میں رہا ہے۔

    نامور کاروباری شخصیت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبداللہ ذکی نے اس سلسلے میں بتایا کہ جی ایس پلس کی سہولت کے بعد فرانس کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ پاکستان اور فرانس نے اقتصادی وتجارتی تعلقات کی وسعت اور استحکام کےلئے حال ہی میں معاہدہ کیا ہے ، توقع ہے کہ اس سے بھی ملکی برآمدات پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

  • کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ

    کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ

    کراچی: رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے ماہ ( جولائی 2014ء) کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ ہو ا، پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014ءکے دوران 3 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا تھا، مذکورہ بالا عرصہ کے دوران فٹ بال اور چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں بالترتیب ایک کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بھی تیزی آئی ۔

  • سوتی دھاگے کی پیداواراوربرآمدات میں نمایاں اضافہ

    سوتی دھاگے کی پیداواراوربرآمدات میں نمایاں اضافہ

    کراچی: چین کی نئی کاٹن پالیسی کے باعث پاکستان میں سوتی دھاگے کی پیداوار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2011ءسے لیکر چین نے ملک میں سوتی دھاگے کے اسٹاک میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنا شروع کئے تھے۔

    چینی حکومت کی جانب سے کپاس کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے نتیجہ میں چین نے مختلف ممالک سے سوتی دھاگے کی درآمدا کو ترجیح دینا شروع کردی ہے،۔

    رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011ءسے لیکر مالی سال 2014ءکی پہلی ششماہی کے اختتام تک پاکستان نے صرف چین کو 3ارب 50 کروڑ ڈالر کا سوتی دھاگہ برآمد کیا ۔

  • بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ

    بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ

    اسلام آباد: گزشتہ مالی سال میں پاکستان سے بھارت کو کی جانےوالے سیمنٹ برآمدات میں چالیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا, آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بھارت کو چھ لاکھ ستتر ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال سے ایک لاکھ پچانوے ہزار ٹن زائد ہے۔دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلےماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں چودہ فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم سترہ لاکھ تیئس ہزار ٹن رہی جب کہ سیمنٹ برآمدات کا حجم پانچ لاکھ تین ہزار ٹن رہا

  • کے ای بی زیڈ کی برآمدات میں 26فیصد اضافہ

    کے ای بی زیڈ کی برآمدات میں 26فیصد اضافہ

    گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون (کے ای بی زیڈ) کی برآمدات میں 26فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور دوران سال 36کروڑ 31لاکھ 30ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں، کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کی چیئرپرسن ربیعہ جوہری آغا کے مطابق مالی سال 2012-13 ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران اتھارٹی کی برآمدات میں ہونے والا نمایاں اضافہ حوصلہ افزاءہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپریل اور جون 2014ءکے دوران دیگر مہینوں کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جون میں برآمدات کو 43فیصد تک فروغ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ 38فیصد برآمدات یورپی یونین کے ممالک کو کی گئیں جبکہ مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور ایشیاءکے دیگر ممالک کو بھی برآمدات کی گئیں ۔

  • ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالراضافہ

    ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالراضافہ

    مئی کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے ماہ اپریل کے مقابلہ میں مئی 2014ءکے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2014ءکے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے 15کروڑ 10لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مئی 2014ءکے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات 19کروڑ ڈالر تک بڑھ گئیں ۔

    اس طرح صرف ایک ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا زیادہ زرمبادلہ کمایا گیا۔

  • ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوسکتا ہے، خرم دستگیرخان

    ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوسکتا ہے، خرم دستگیرخان

    فیصل آباد :انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ بند ٹیکسٹائل یونٹس کو دوبارہ چلا کر پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے،فیصل آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل یونٹ دوبارہ چلانے سے روزگار کے ایک لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کی مالی مشکلات دور کرنے کے لئے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیٹ بینک کے حکام کو قائل کریں گے۔