Tag: برآمدی شعبے

  • پاکستان نے سستی بجلی کا پلان آئی ایم ایف کو  بھیج دیا

    پاکستان نے سستی بجلی کا پلان آئی ایم ایف کو بھیج دیا

    اسلام آباد : حکومت نے برآمدی شعبے کیلئے سستی بجلی کا پلان آئی ایم ایف کو بھیج دیا، جس میں بجلی ٹیرف 14 سے کم کرکے 9 سینٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صنعتوں کے لئے بجلی کے ٹیرف میں کمی کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے برآمدی شعبےکیلئے سستی بجلی کاپلان آئی ایم ایف کو بھیج دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدی شعبے کیلئےبجلی ٹیرف14سےکم کرکے9سینٹ کرنےکی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    برآمدی شعبےکےلئےکراس سبسڈی کابوجھ ختم کرنے کا پلان ہے، حکومت صنعتی شعبےکو14سینٹ فی یونٹ دیکر گھریلوصارفین کوسستی بجلی دے رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف برآمدی شعبے کو سستی بجلی دینے کی تجویز ایک بار مسترد کرچکا ہے۔

  • آئی ایم ایف کی   شرط  پر کسانوں کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی ختم

    آئی ایم ایف کی شرط پر کسانوں کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی ختم

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرط پر کسانوں کے لئے 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی اور بجلی 3 روپے 60 فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے برآمدی شعبے اور کسانوں کے لئے 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی۔

    برآمدی شعبےکیلئے بجلی 12.13 روپے اور کسانوں کے لئے بجلی 3 روپے 60 فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    نیپرا نے برآمدی شعبے اور کسانوں کے لئے سبسڈی ختم کرنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے اور نوٹیفکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

    نیپرا کے مطابق سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے ، اتھارٹی کو برآمدی شعبے,کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ برآمدی شعبے کیلئے بجلی کی19 روپے99روپے فی یونٹ کے رعایتی نرخ پر فراہمی ختم کردی گئی ہے۔

    فیصلے کے مطابق کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کیلئے بجلی پر3.60 روپے فی یونٹ سسبڈی واپس لی گئی اور زرعی صارفین کو بجلی 13 روپے کی بجائے16.60 روپے فی یونٹ ملے گی۔