Tag: برآمد

  • موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    بغداد: عراقی فورسز کا کہناہے کہ موصل میں آپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جہیں سرقلم کرکے دفنایاگیاتھا۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی فورسز کاکہناہےکہ داعش کے زیرقبضہ شہر حمام العلیل کے ایک کالج سےآپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قتل کرنے کے بعد دفنایا گیا تھا۔

    عراقی حکام کا کہناہے کہ موصل سے تقریباََ 14کلومیٹر فاصلے پر داعش کے خلاف آپریشن کے دوران زرعی کالج میں اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کمانڈر کےمطابق قبر سے ملنے والے 100 شہریوں کی لاشوں کی تحقیقات حکام کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کرے گی۔

    مزید پڑھیں: داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ہم داعش کےگردگھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

    مزید پڑھیں:عراق میں داعش نےبچوں سمیت 280افرادکوقتل کردیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ داعش نے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کیاتھا۔داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لیے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا تھا۔

    واضح رہے کہ موصل عراق میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس کےدہشت گردوں نے سنہ 2014 میں شہر پر قبضہ کیا تھا۔موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکرالبغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

  • بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقےگوال اسماعیل زئی میں آج صبح ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود بھاری مقدارمیں قبضے میں لے لیا گیا۔

    ایف سی کے ترجمان کے مطابق کارروئی کے دوران 8کلو و زنی خودکش جیکٹ،60ایم ایم کے 48بم ،25آئی ڈی سرکٹ،ایک آر پی جی سیون بمعہ بم سمیت ڈبل اے مشین گن کے علاوہ گن سلائنسر ٹیلی اسکوپ، تین بارودی سرنگیں ایک 60ایم ایم مارٹر برآمد کیے گئے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام

    یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں کےپاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ایف سی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا تھا۔

    ترجمان فرنٹئیر کور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

  • مراکش میں پاکستانی آموں کا فیسٹیول

    مراکش میں پاکستانی آموں کا فیسٹیول

    رباط: مراکش میں پاکستانی سفارت خانے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے 2 روزہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی اور پاکستانی آموں کو بے حد پسند کیا۔

    یہ فیسٹیول پاکستانی سفارت خانے اور ٹڈاپ کی جانب سے مراکش کے 4 شہروں کاسابلانکا، رباط، مراکش اور آغا دیر میں منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول کے اسٹالز مختلف شاپنگ مالز میں لگائے گئے جہاں مقامی و غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ٹڈاپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق فیسٹیول کو مثبت ردعمل ملا اور لوگوں نے پاکستانی آموں کو بے حد پذیرائی بخشی۔

    اس موقع پر مراکش میں تعینات پاکستان سفیر نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی۔ وہ لوگوں سے ملے اور ان کے سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے وہاں کی تاجر برادری سے بھی خطاب کیا اور پاکستان سے آم درآمد کرنے پر زور دیا۔

    فیسٹیول میں شریک تاجروں نے بھی پاکستانی آموں کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی آموں کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کی درآمد میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور یہ 56 ممالک میں برآمد کیے جاتے ہیں۔