Tag: برائن لارا

  • اسٹیو اسمتھ نے یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا

    اسٹیو اسمتھ نے یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا

    آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    میلبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جواب میں بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 197 گیندوں پر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 13 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں بنانے والے 11 بیٹر بن گئے ہیں

    آسٹریلوی بیٹر نے 34 سنچریاں اسکور کرکے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا، سنیل گواسکر اور مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریاں اسکور کرکے بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ اور سابق بھارتی بیٹر راہول ڈریوڈ نے 36، 36 سنچریاں بنائی ہیں۔

    واضح رہے کہ اسمتھ نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ شاندار 112 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا ٹوٹل 474 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    بھارتی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے 310 رنز درکار ہیں۔

  • صائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    صائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کرکے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی، اوپنر بیٹر صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    سلمان علی آغا نے بھی 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا۔

    تاہم 22 سالہ صائم ایوب نے سنچری اسکور کرتے ہی برائن لارا کا 31 سال قبل بنایا گیا ریکارڈ توڑا ہے، صائم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔

    برائن لارا نے 1993 میں 23 سال اور 297 دن کی عمر میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں سنچری اسکور کی تھی۔

    بابر اعظم کی فارم اور کچھ حقائق

    صائم ایوب جنوبی افریقا میں سنچری اسکور کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں اس سے قبل 23 سال 48 دن کی عمر میں کوئنٹن ڈی کوک نے 2016 میں سنچری اسکور کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

  • برائن لارا نے شبھمن گل سے متعلق کیا پیشگوئی کی؟

    برائن لارا نے شبھمن گل سے متعلق کیا پیشگوئی کی؟

    ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے بھارتی اوپنر بیٹر شبھمن گل سے متعلق پیش گوئی کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان برائن لارا کا کہنا ہے کہ شبھمن گل نئی نسل کے سب سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور وہ میرا 400 اور 501 ناٹ آؤٹ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں شبھمن گل کی حکمرانی ہوگی، یقین ہے کہ وہ میرے بڑے ریکارڈز توڑ دیں گے۔

    برائن لارا نے کہا کہ شبھمن گل شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں ان کی ہٹنگ کرنے کا انداز ناقابل یقین ہے۔

    شبھمن گل بھارت کے تینوں فارمیٹ میں سنچریز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر ہیں، اس کے علاوہ شبمن ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین بیٹر ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان برائن لارا نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں ریکارڈ 401 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے ، انہوں نے  فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ 501 رنز ناٹ آؤٹ بھی بنائے تھے۔

  • برائن لارا کو اسلام کی دعوت دی تھی، انضمام کا انکشاف

    برائن لارا کو اسلام کی دعوت دی تھی، انضمام کا انکشاف

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے ہم عصر کرکٹر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا ہم عصر کرکٹر اور 1990 کی دہائی کے بہترین بیٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر انضمام الحق کا ویڈیو بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے برائن لارا سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کیریبئین کپتان کو اسلام لانے کی دعوت دی تھی اور وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئے تھے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل اس ویڈیو میں انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے دورہ کراچی کے حوالے سے گفتگو کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران محمد یوسف نے برائن لارا کو کھانے پر مدعو کیا تھا جہاں ان کا پروگرام تھا کہ لارا کو دین کی دعوت دیں گے۔

    انضمام کے مطابق ہمارے کراچی کے ایک بزرگ ہیں شیخ ہاشم نے اس موقع پر برائن لارا کو دین کی دعوت دی اور بتایا کہ ہم کس طرح اپنے اللہ کی بات مانتے ہیں، کس طرح حضور ﷺ کے طریقے پر زندگی گزار رہے ہیں اور کس طرح ماں باپ کی خدمت اور بیوی کے ساتھ تعلقات، بچوں کی پرورش اور پڑوسیوں کے حقوق ادا کرتے ہیں۔

     

    انضمام الحق نے کہا کہ برائن لارا یہ سُن کر خاموش ہوا اور ایسا متاثر ہوا کہ کہا واقعی زندگی اسی طرح سے گزارنی چاہیے اور ہماری زندگی اس طرح سے ہونی چاہیے۔

  • برائن لارا بھارت کے اسپتال میں داخل

    برائن لارا بھارت کے اسپتال میں داخل

    ممبئی: بھارت میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کو سینے میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کے میچز پر بھارتی ٹی وی چینلز پر تبصرے کرنے کے لیے ممبئی جانے والے کرکٹر کے اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔

    ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ طبیبوں سے مشورے کے بعد انہیں مزید داخل رکھنے یا چھٹی دینے کا فیصلہ کرے گی۔

    مزید پڑھیں: وہاب ریاض کی بولنگ پردل ہارگیا، برائن لارا

    ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے برائن لارا کی طبیعت خراب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور مداحوں سے بھی انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی استدعا کی۔

    برائن لارا کی خدمات

    پچاس سالہ کرکٹر نے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں ریکارڈز قائم کیے،  انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 131 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 11 ہزار 953 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے 2008 میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 299 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 10 ہزار 405 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

    انہوں نے 1994 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 400 رنز ناٹ آؤٹ اننگز  کھیل کر ریکارڈ بنایا تھا۔ لارا نے نومبر 1990 سے اپریل 2007 تک کرکٹ کے میدان میں رنگ جمائے انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 34 میں 19 سنچریاں اسکور کیں۔

  • ’اس مرتبہ باؤنسر نہیں، سالگرہ کی مبارک باد‘

    ’اس مرتبہ باؤنسر نہیں، سالگرہ کی مبارک باد‘

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کو ان کی 50 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے برائن لارا کو لیجنڈری بلے باز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ صرف تین مواقعوں پر آپ کو بولنگ کرانے کا موقع ملا، ایک نیٹ سیشن اور ہوسکتا ہے اس بار باؤنسر نہیں۔

    شعیب اختر نے ستمبر 2004 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں برائن لارا کو خطرناک باؤنسر کرائی تھی جو ان کے سر پر لگی تھی لارا اس کے بعد بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

    شعیب اختر نے ٹویٹر پر باؤنسر لگنے کے بعد برائن لارا کے گرنے کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    واضح رہے کہ برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 131 ٹیسٹ اور 299 ون ڈے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں بالتریب 11 ہزار 953 اور 10 ہزار 405 رنز بنائے۔

    ٹیسٹ میچ میں لارا کا بڑا انفرادی اسکور 400 ناٹ آؤٹ اور ایک روزہ میچ میں 169 ہے۔

    یاد رہے کہ شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں خطرناک بولنگ اسپیل کرتے ہوئے متعدد بلے باز جن میں گیری کرسٹن، گنگولی، سچن ٹنڈولکر کو اپنی طوفانی باؤنسر سے پریشان کیے رکھا۔