Tag: برازیلیا

  • برازیل کی جیل میں قیدیوں میں تصادم، 57 قیدی ہلاک

    برازیل کی جیل میں قیدیوں میں تصادم، 57 قیدی ہلاک

    برازیلیا: برازیل کی التمیرا جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 57 قیدی ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی شمالی ریاست پارا کی التمیرا جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 57 قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ مخالف گروپوں ہلاک قیدیوں کے سروں سے فٹ بال کھیلتے رہے۔

    قیدیوں کے تصادم کے باعث 52 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بعض کی گردنیں کاٹی گئیں اس کے بعد جیل کے کچھ حصے کو آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 57 تک جاپہنچی۔

    برازیل کے حکام کے مابق قیدیوں نے لڑائی کے دوران 2 جیل افسران کو یرغمال بنایا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: برازیل کی جیل میں قیدیوں کا منفرد فیشن شو

    یاد رہے کہ برازیل کی جیل میں قیدیوں کی آپس میں لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل بھی اکثری ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جس کی بڑی وجہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کا ہونا قرار دی جارہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق التمیرا جیل میں 200 قیدیوں کی گنجائش موجود ہے تاہم یہاں 320 کے قریب قیدی موجود تھے۔

    خیال رہے کہ رواں سال مئی میں شمالی ریاست امیزونا کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس سے قبل 2017 میں بھی اسی جیل میں فسادات کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    برازیل کی جیلوں میں لگ بھگ ساڑھے سات لاکھ قیدی موجود ہیں اور قیدیوں کی تعداد کے اعتبار سے برازیل دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے کی شکایات عام ہیں۔

  • ’ماما پولیس آگئی‘ بولنے والا طوطا گرفتار

    ’ماما پولیس آگئی‘ بولنے والا طوطا گرفتار

    برازیلیا: برازیل میں منشیات فروشوں کو پولیس کے چھاپے کی اطلاع دینے والے طوطے کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے کے لیے گھر پہنچی تو طوطے نے اپنے مالک ملزم کو بلند آواز میں کہنا شروع کردیا کہ ’ماما پولیس آگئی‘ تاہم پولیس کے بارے میں خبردار کرنے کے باوجود ملزم اور اس کی اہلیہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس کی اطلاع دینے کے لیے خصوصی طور پر ٹرین کیا گیا تھا۔
    جانوروں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس کے اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے طوطے کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی حکومت نے کبوتر پر پاکستان کی جاسوسی کا الزام لگا کر پَر کُتر ڈالے

    برازیل پولیس کا کہنا ہے کہ طوطے کو پرتگالی زبان میں کچھ الفاظ بھی سکھائے گئے تھے جس کا عملی مظاہرہ طوطے نے پولیس کو دیکھتے ہی اپنے مالک کو پرتگالی زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

    رپورٹ کے مطابق طوطا گرفتاری کے بعد سے مکمل طور پر خاموش رہا اور ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

    بعدازاں پولیس کی جانب سے طوطے کو چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل پاکستان دشمنی میں مودی سرکار نے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دیتے دیتے اب پرندوں کو بھی نہیں بخشا اور کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بنا ڈالا تھا اور اس کے پر کتر دئیے تھے۔

  • برازیلین جڑواں بہنوں کے سر کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا

    برازیلین جڑواں بہنوں کے سر کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا

    برازیلیا: برازیل میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے جڑواں بہنوں کے سر کو علیحدہ کردیا۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دو سالہ یسابیلی اور یسا دورا کے سر پیدائشی طور پر جڑے ہوئے تھے، ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ان کے سر کو الگ کردیا ہے، ڈاکٹرز نے چار مرتبہ آپریشن کیا۔

    دو سالہ بہنوں کی والدہ ڈیبورا کا کہنا ہے کہ وہ 18 ماہ سے بہت پریشان تھیں اور امید کرتی تھیں کہ ایک دن ان کی بیٹیاں نارمل زندگیاں گزار سکیں گی جو ممکن ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: یمن میں دھڑ جڑے بچے طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق

    ڈیبورا نے کہا ہے کہ مجھے بے حد خوشی ہی کہ میری بیٹیاں نارمل زندگیاں گزار سکتی ہیں، انہوں نے ڈاکٹروں کے اس عمل کو جادو قرار دے دیا۔

    کامیاب آپریشن کے بعد جڑواں بہنیں اپنی والدہ ڈیبورا اور ڈاکٹر میرسٹیلا برگامو کے ہمراہ

    بچیوں کی اسکین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان کچھ غیرمعمولی تھا، آپریشن کے دوران سر کے خون زیادہ بہہ رہا تھا جس کو انہوں نے ایک برتن میں جمع کیا اور پھر کامیاب آپریشن کے بعد بچیوں کو وارڈ میں منتقل کردیا۔

    ڈیبورا کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ان کا اسٹمگ چھوٹا ہے یا نہیں تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کامیاب سرجری کے بعد صحت مند قرار دیا ہے۔

    کامیاب آپریشن کے لیے بیرون ممالک سے بھی ڈاکٹرز کی مدد لی گئی، رپورٹ کے مطابق جڑواں بہنوں کا آپریشن گزشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یمن میں خانہ جنگی کے باعث دھڑ جڑے بچوں کو علاج کی غرض سے بیرون ملک منتقل نہ کیا جاسکا تھا جس کے نتیجے میں وہ انتقال کرگئے تھے۔