Tag: برازیلین سیاح

  • پشاور میں برازیلین سیاح کو لوٹ لیا گیا

    پشاور میں برازیلین سیاح کو لوٹ لیا گیا

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں برازیلین سیاح کو لوٹ لیا گیا ، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ ہشتنگری کی حدودمیں ملزمان کی غیرملکی سیاح سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا۔

    ملزمان برازیلین سیاح سے موبائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے ، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تھانہ ہشتنگری میں ٹور گائیڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا ہے کہ غیر ملکی سیاح میلادچوک میں تصاویریں بنا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان موبائل فون چھین کر لے گئے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔