Tag: برازیلی صدر

  • برازیلی صدر کے بیان پر اسرائیل کا سخت ردِ عمل

    برازیلی صدر کے بیان پر اسرائیل کا سخت ردِ عمل

    برازیلی صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے برازیلی صدر کا بیان ہولو کاسٹ کو معمولی بنانا ہے، ان کا بیان یہودیوں پر حملہ ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا نازیوں اور ہٹلر سے موازنہ کرنا سرخ لکیر عبور کرنا ہے، برازیلی صدر کا بیان اسرائیل کے حق دفاع پر حملہ ہے۔

    علاوہ ازیں اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برازیلی صدر کے بیان پر احتجاج کے لیے برازیلی سفیر کو طلب کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ برازیلین صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرکے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی۔

    رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کی جانب سے یہ بیان ایتھوپیا میں افریقی یونین کانفرنس سے خطاب کے دوران دیا گیا۔

    برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ تاریخ غزہ کی اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی، جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہاہے یہ نسل کشی ہے۔ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ غزہ جنگ ویسی ہی ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

    ایران: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد قتل

    برازیلین صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی جدید اسلحے سے لیس فوج کی غزہ میں عورتوں اور بچوں کے خلاف جنگ ہے۔جو کچھ اسرائیلی فوج کی جانب سے کیا جارہا ہے یہ سپاہیوں کی سپاہیوں کے خلاف جنگ نہیں۔

  • برازیلی صدر کو 10 دن سے ہچکیاں، اسپتال داخل

    برازیلی صدر کو 10 دن سے ہچکیاں، اسپتال داخل

    ساؤپالو: برازیل کے صدر جائر بولسونارو 10 روز سے مسلسل ہچکیوں کے شکار ہیں، جس پر انھیں اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہچکیوں کے شکار برازیلی صدر ڈاکٹر سے مشورے کے بعد بدھ کو ساؤپالو اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں، جائر بولسونارو کی آنت میں ممکنہ رکاوٹ کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ ہچکیوں کے باعث ایمرجنسی سرجری کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، نیز 66 سالہ صدر کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل بے ہوش کیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 جولائی کو برازیلی صدر کی دانتوں کی پیوندکاری کی گئی تھی، جس کے بعد انھیں مسلسل ہچکیوں کی شکایت لاحق ہو گئی۔

    چند دن قبل صدر بولسونارو کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے معدے سے پانی اوپر آتا تھا، جو سانس میں لینے میں رکاوٹ بنتا تھا، اس لیے انھیں ٹیوب لگانی پڑی۔

    برازیلی صدر 2020 میں کرونا وائرس انفیکشن کا بھی شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انھیں مسلسل کھانسی رہنے لگی، اور 2018 میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران انھیں ایک شخص نے چھرا گھونپ دیا تھا، جس کے بعد انھیں کئی آپریشنز سے گزرنا پڑا۔