Tag: برازیل

  • فرد جرم عائد ہونے کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑوں گا، اسرائیلی وزیراعظم

    فرد جرم عائد ہونے کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑوں گا، اسرائیلی وزیراعظم

    ریوڈی جنیرو: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فرد جرم عائد ہوجائے تب بھی وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرپشن کے کئی کیسز کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کے کیسز میں فرد جرم عائد ہوجائے تب بھی وزارت عظمیٰ سے مستعفی نہیں ہوں گا۔

    اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے حال ہی میں کرپشن کیسز میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے اور ان کا باقاعدہ ٹرائل کرنے کی سفارش کی تھی۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کا یہ مطلب نہیں کہ وزارت عظمیٰ سے الگ ہوجاؤں۔

    مزید پڑھیں: بدعنوانی کیس: اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو، بیوی اور بیٹے سے تفتیش

    نیتن یاہو نے کہا کہ میں کہیں جانے والا نہیں، کرپشن کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں اور میں قانون کا سامنا کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹا ثابت کروں گا۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لاطینی امریکا کے ملک برازیل کے نو منتخب صدر جائر بولسونارو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے برازیل میں ہیں۔

    صدارتی تقریب میں شرکت کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم تقریب میں شریک امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات بھی کریں گے۔

    مائیک پومپیو اور نیتن یاہو شام سے امریکی فوج کے انخلا اور مشرقی وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • برازیل: چرچ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

    برازیل: چرچ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

    براسیلیا : برازیل کے شہر کیمپیناس میں واقع چرچ میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیلی شہر کیمپناس میں واقع مسیحی عبادت گاہ (چرچ) میں مسلح شخص نے دوران عبادت فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں فائرنگ کرنے والے 38 سالہ شخص کے حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

    واقعے کی عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ جیسے ہی حملہ آور نے چرچ میں فائرنگ شروع کی لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی متعدد افراد گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں مذہبی رسومات جاری تھیں کہ ملزم نے پستول اورریولور سے فائرنگ کردی اور پہلے اپنے عقب میں بیھٹے ہوئے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بعد مختلف سمت میں گولیاں برسائیں۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیمپناس برازیل کا صنعتی شہر ہے جو ساؤ پالو شہر نے 100 کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ برس امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب چرچ میں عبادات کی جا رہی تھی۔

  • برازیل کے 200 سال پرانے میوزیم میں آتشزدگی

    برازیل کے 200 سال پرانے میوزیم میں آتشزدگی

    ساؤ پولو: برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم ملک کے 200 سال قدیم نیشنل میوزیم میں آگ بھڑک اٹھی ہے، فائر فائٹرزعمارت میں آگ پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن ریو ڈی جنیرو میں واقع قدیم ترین نیشنل میوزیم کے بند ہونے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کے لیے فائر فائٹرز پوری کوشش کررہے ہیں۔ نیشنل میوزیم میں موجود قدیم نوادرات کی 2 کروڑ اشیا شامل ہیں۔

    برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیشنل میوزیم میں آگ لگنے کے واقعے کو برازیل کے لیے افسوس ناک دن قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب برازیل کے ٹی وی کو انٹرویو میں نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر نے اسے تقافتی سانحہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ یہ میوزیم کبھی پرتگال کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا اور رواں سال کی ابتدا میں اس کی تعمیر کا 200 سالہ جشن منایا گیا تھا۔

  • برازیل چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    برازیل چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    ساؤپولو: برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا، طیارے میں سوار دیگر 6 مسافر محفوظ رہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ برازیل کے علاقے ساؤپولو کی ایئرفیلڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ طیارے میں سوار دیگر 6 مسافر محفوظ رہے۔

    طیارہ گرنے سے ایک زوردار دھماکا سنائی دیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارے میں سوار 6 مسافروں نے فوری طور پر جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی۔

    حادثہ کمپودے مارتے ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب پیش آیا، طیارہ زمین سے ٹکرا کر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

    پائلٹ طیارے میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا،عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل فضا میں طیارے کی رفتار معمول سے زیادہ اور معمول سے کم بلندی پر تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ پلاسٹک کی مصنوعات بنانے والی کمپنی کی ملکیت تھا اور اس کے دو بانی طیارے میں موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: برازیل نے کوسٹاریکا، نائیجیریا نے آئس لینڈ کو ٹھکانے لگا دیا

    فیفا ورلڈ کپ 2018: برازیل نے کوسٹاریکا، نائیجیریا نے آئس لینڈ کو ٹھکانے لگا دیا

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج ہونے والے مقابلوں میں برازیل نے کانٹے دار مقابلے کے بعد کوسٹاریکا کو شکست دے دی، جب کہ نائیجریا نے آئس لینڈ کو ٹھکانے لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں منعقدہ فٹ بال کا عالمی میلہ اپنی تمام حشر سامانیوں کے ساتھ جاری ہے، اب تک کئی بڑے برج الٹ چکے ہیں۔

    آج گروپ ای میں برازیل اور کرسٹاریکا اور گروپ ڈی میں نائیجیریا اور آئس لینڈ مدمقابل آئیں۔

    اعصاب شکن مقابلے کے بعد برازیل کی فتح

    آج ہونے والے پہلے میچ میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ برازیل نے ایک سنسنی خیز، اعصاب شکن مقابلے کے بعد کرسٹاریکا کو شکست دی۔

    میچ میں کوسٹاریکا نے شان دار دفاعی کھیل پیش کیا۔ 90 منٹ پورے ہونے تک برازیل کے اسٹار کھلاڑی گول داغنے میں ناکام رہے۔

    اضافی وقت میں کرسٹاریکا کی دفاعی لائن میں دراڑ پڑی، آخر کار کوٹینہیو گول کرنے میں کامیاب رہے، چند منٹ بعد نیمارجونیئر نے گول کرکے برازیل کی فتح پر تصدیق کی مہر ثبت کر دی۔

    فتح کے بعد برازیل اپنے گروپ میں ٹاپ پر آگیا، البتہ اب تک سیکنڈ راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والے ٹیموں کا تعین نہیں ہوا۔

    نائیجیریا کی پہلی فتح

    گروپ ڈی کے میچ میں‌ نائیجیریا نے آئس لینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر پہلی فتح‌ اپنے نام کر لی.

    میچ کا پہلا ہاف صفر صفر سے برابر رہا، مگر دوسرے ہاف میں نائیجیرین کھلاڑیوں‌ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی، دونوں گول فارورڈ موسیٰ نے کیے۔ 

    آئس لینڈ کے کھلاڑیوں کی متعدد کوششوں‌ کے باوجود نائیجیریا کی برتری آخر تک برتری رہی، آئس لینڈ نے ایک پینالٹی بھی مس کی۔

    واضح رہے کہ آئس لینڈ کی ٹیم ارجنٹینا سے اپنا اولین میچ برابر کرنے میں‌ کامیاب رہی تھی، جب کہ نائیجیریا کو کروشیا کے ہاتھوں‌ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    اس گروپ میں‌ فقط کروشیا نے اب تک سیکنڈ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے.


    وہ واقعہ جس نے رونالڈو کی قسمت بدل دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برگر ہماری زمین کے لیے سخت خطرات کا باعث

    برگر ہماری زمین کے لیے سخت خطرات کا باعث

    ہیم برگر ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور اگر ہم گھر سے باہر ہوں اور کھانے کا وقت ہوجائے تو بھوک مٹانے کے لیے ذہن میں پہلا خیال برگر ہی کا آتا ہے۔

    دنیا بھر میں برگر کے شوقین افراد کے لذت کام و دہن کے لیے مختلف ریستوران برگر کے نئے نئے ذائقے متعارف کروا رہے ہیں اور اب برگر لاتعداد ذائقوں میں دستیاب ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا پسندیدہ یہ برگر ہماری زمین کو کن خطرات سے دو چار کر رہا ہے؟

    مزید پڑھیں: اگر انسان زمین سے غائب ہوجائیں تو کیا ہوگا؟

    اس بارے میں جاننے سے پہلے ہم ذرا برگر کے سفر پر نظر ڈالتے ہیں کہ یہ کس طرح اور کن کن مراحل سے گزر کر ہماری پلیٹ تک پہنچتا ہے۔

    ہیم برگر کا سفر برازیل میں ایمازون کے جنگلات سے شروع ہوتا ہے۔

    رین فاریسٹ کی خاصیت رکھنے والے یہ جنگل یعنی جہاں بارشیں سب سے زیادہ ہوتی ہیں، دنیا میں موجود برساتی جنگلات کا 60 فیصد حصہ ہیں اور ایمازون سمیت دنیا بھر کے رین فاریسٹ تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔

    عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے او کے مطابق اگلے 100 سال میں رین فاریسٹ مکمل طور پر ختم ہوجائیں گے۔

    افسوس ناک بات یہ ہے کہ ایمازون کو سب سے بڑا خطرہ دنیا بھر کو نقصان پہنچنانے والے موسمیاتی تغیر یعنی کلائمٹ چینج سے نہیں، بلکہ اس کے اپنے ہی ہم وطنوں سے ہے۔

    ایمازون کے خاتمے کی وجہ

    جنوبی امریکی ملک برازیل اس وقت دنیا کا گوشت برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اپنی اس تجارتی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے برازیل اب زیادہ سے زیادہ مویشی پال رہا ہے۔

    ملک بھر میں لاتعداد فارمز قائم کیے جاچکے ہیں جہاں مختلف جانوروں کی پرورش کی جاتی ہے، اس کے بعد انہیں ذبح کر کے ان کا گوشت دیگر ممالک کو فروخت کردیا جاتا ہے۔

    یہ کاروبار پورے برازیل میں اس قدر وسیع ہوچکا ہے کہ ملک میں قابل رہائش زمینیں کم پڑچکی ہیں اور اب مویشیوں کو رکھنے کے ایمازون کے قیمتی جنگلات کو کاٹا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس وقت گوشت کا سب سے بڑا خریدار امریکا ہے اور یہ برازیل اور دیگر جنوبی امریکی ممالک سے ہر سال 20 کروڑ پاؤنڈز کا گوشت درآمد کرتا ہے۔

    مویشیوں کی ضروریات

    دنیا بھر کے درجہ حرارت میں شدید اضافے کا ذمہ دار یہ منافع بخش کاروبار صرف جنگلات کے خاتمے کا ہی سبب نہیں۔ روز افزوں اضافہ ہوتی مویشیوں کی اس آبادی کی دیگر ضروریات بھی ہیں۔

    رہائش کے ساتھ ان مویشیوں کو پینے کے لیے پانی، گھاس (اسے اگانے کے لیے مزید پانی) اور دیگر اناج بھی درکار ہے۔

    گوشت کی کسی دکان پر موجود ایک پاؤنڈ کا گوشت، 35 پاؤنڈ زمینی مٹی، ڈھائی ہزار گیلن پانی اور 12 پاؤنڈز اناج صرف کیے جانے کے بعد دستیاب ہوتا ہے۔

    یعنی ایک برگر میں شامل گوشت کی پیداوار کے لیے جتنا پانی استعمال ہوا، وہ کسی انسان کے پورے سال کے غسل کے پانی کے برابر ہے۔

    مویشیوں کی خوراک

    مویشیوں کی خوراک میں کئی قسم کے اناج شامل ہیں جنہیں اگانے کے لیے ہر سال 17 ارب پاؤنڈز کی مصنوعی کھاد اور کیڑے مار ادویات استعمال کی جاتی ہیں اور یہ دونوں ہی ماحول اور زراعت کو سخت نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں۔

    اس وقت ہماری زمین کا 30 فیصد حصہ مویشیوں کے زیر استعمال ہے جبکہ امریکا کی 80 فیصد زراعت مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: شہری زراعت ۔ مستقبل کی اہم ضرورت

    بدترین نقصان

    اب ان مویشیوں کا سب سے بدترین نقصان بھی جان لیں۔ ان مویشیوں کے فضلے سے میتھین گیس کا اخراج ہوتا ہے جو ہمارے ماحول اور زمین کے لیے نقصان دہ ترین گیس ہے۔

    ہماری فضا کو گرم اور زہریلا بنانے والی گرین ہاؤس گیسوں کا 18 فیصد حصہ انہی میتھین گیسوں پر مشتمل ہے۔

    یعنی ہم جو کاربن اخراج کا رونا روتے ہیں، تو مویشیوں سے خارج ہونے والی گیس کاربن سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اور مقدار میں بھی کاربن سے کہیں زیادہ ہے۔

    ماحول دوست کیسے بنا جاسکتا ہے؟

    ان مویشیوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی تباہ کاری کو کم کرنے کا ایک حل یہ ہے کہ اپنی خوراک میں گوشت کا استعمال بے حد کم کردیا جائے اور زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھائی جائیں۔

    قدرتی طریقوں سے اگائی گئیں سبزیاں اور پھل نہ صرف ہماری صحت بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہیں اور یہ ہماری فضا سے زہریلی گیسوں کی کمی میں معاون ثابت ہوں گی۔

  • روشنی کے بغیر ہماری دنیا کیسی لگے گی؟

    روشنی کے بغیر ہماری دنیا کیسی لگے گی؟

    دنیا کی تیز رفتار صنعتی ترقی نے جہاں معاشی طور پر کئی ممالک کو خوشحال کردیا ہے وہیں یہ ہماری زمین اور اس کے ماحول کو بے تحاشہ نقصان بھی پہنچا رہی ہے۔

    تیز رفتار صنعتی ترقی اور آبادی میں تیزی سے اضافہ ہمارے ماحول کو کئی طرح سے آلودہ کررہا ہے جن میں ایک روشنیوں کی آلودگی بھی شامل ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہماری سڑکوں کے کنارے لگی اسٹریٹ لائٹس، ہمارے گھروں اور عمارتوں کی روشنیاں آسمان کی طرف جا کر واپس پلٹتی ہیں جس کے بعد یہ فضا میں موجود ذروں اور پانی کے قطروں سے ٹکراتی ہے۔

    ان کے ساتھ مل کر یہ روشنیاں ہمارے سروں پر روشنی کی تہہ سی بنا دیتی ہیں جس کی وجہ سے حقیقی آسمان ہم سے چھپ سا جاتا ہے اور یوں ہم آسمان کا خوبصورت نظارہ دیکھنے سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں روشنیوں کا یہ طوفان برقی آلودگی پیدا کر رہا ہے جو آسمان کی خوبصورت کہکشاں کے نظارے کو ہماری نگاہوں سے اوجھل کردے گا۔

    برطانوی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں مصنوعی روشنیوں کے باعث موسمیاتی پیٹرن (طریقہ کار) میں تبدیلی آرہی ہے اور اس کے باعث موسم بہار ایک ہفتہ جلد آرہا ہے جس کا اثر پودوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

    اسی طرح ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ مصنوعی روشنیاں پرندوں کی تولیدی صحت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں جس سے ان کی آبادی میں کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق دیہاتوں اور ترقی پذیر علاقوں سے ترقی یافتہ شہروں کی طرف ہجرت کے رجحان یعنی اربنائزیشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مصنوعی روشنیوں کی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور یہ فطرت اور فطری حیات کو متاثر کر رہی ہے۔

    ایک فرانسیسی مصور نے کچھ انوکھی تکنیکوں کے ذریعہ روشنی کے بغیر شہروں کی عکاسی کی اور آسمان، چاند اور تاروں کے قدرتی حسن کو پیش کیا۔ آپ بھی یہ خوبصورت تصاویر دیکھیں۔

    پیرس
    نیویارک
    شنگھائی
    rio
    ریو ڈی جنیرو ۔ برازیل
    لندن

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برازیل میں دلہن کوبکتربندگاڑی میں رخصت ہوناپڑا

    برازیل میں دلہن کوبکتربندگاڑی میں رخصت ہوناپڑا

    برازیلیا: برازیل میں خاتون سیاستدان کومظاہروں کےباعث اپنی شادی کے دن بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا۔

    تفصیلات کےمطابق برازیل میں خاتون سیاستدان کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجب گرجا گھرمیں ان کی شادی کی تقریب جاری تھی اوراسی دوران گرجا کے باہر ان کے سیاسی مخالفین نے احتجاج شروع کردیا۔

    مظاہرین نےان پرانڈوں کی بارش کردی جس کےباعث پولیس کو طلب کرنا پڑا اوربیچاری سیاستدان دلہن کو بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا۔

    ماریا وکٹوریہ بروس صوبہ پرانا کی رکن اسمبلی ہیں اوران کےوالد صدرمائیکل ٹیمر کی حکومت میں وزیرصحت ہیں جبکہ ان کی والدہ صوبہ پرانا کی نائب گورنر ہیں۔

    انہوں نےالزام لگایا کہ یہ مظاہرے ان کی والدہ کےگورنرکےلیےانتخاب میں اترنے کےفیصلے سےمنسلک تھا اوراس کو’بائیں بازو کی جماعتوں اور یونینز کا مالی تعاون حاصل تھا‘۔

    واضح رہےکہ خاتون سیاستدان نے بعض مہمانوں پر ہونےوالے حملےپر افسوس کرتے ہوئے کہا ’یہ جمہوریت کی قیمت ہے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا کا سب سے بڑا میورل

    دنیا کا سب سے بڑا میورل

    برازیل: جنوبی امریکی ملک برازیل میں ایک فنکار نے سڑک پر دنیا کا سب سے بڑا میورل (قد آدم تصویر) تخلیق کر ڈالا۔

    ایڈارڈو کوبرا نامی یہ فنکار تاحال اپنے شاہکار پر کام کرہا ہے، تاہم تکمیل سے قبل ہی اس کا بنایا ہوا میورل دنیا کے سب سے بڑے میورل کا اعزاز اپنے نام کر چکا ہے۔

    کوبرا نے اس سے قبل بھی دنیا کی سب سے بڑی اسپرے کے ذریعے تخلیق کی گئی پینٹنگ بنائی تھی جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

    اسپرے پینٹ سے بنایا گیا یہ فن پارہ ریو ڈی جنیرو میں 61 ہزار 354 اسکوائر فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔

    اپنے موجودہ میورل میں کوبرا نے مزدوروں اور دریا کو دکھایا ہے جس میں مزدور کافی کے کوکوا بیج کشتیوں پر منتقل کر رہے ہیں۔

    اس میورل کا مقصد ان مزدوروں اور محنت کشوں کی عظمت کو اجاگر کرنا ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے اس میورل کو بنانے میں 4 ہزار اسپرے کی بوتلیں، اور 300 گیلن کا پینٹ استعمال ہوا ہے۔

    فن اور فنکاروں سے متعلق مزید دلچسپ مضامین پڑھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برازیل میں پرتشددمظاہرے‘122افراد ہلاک

    برازیل میں پرتشددمظاہرے‘122افراد ہلاک

    برازیلیا: برازیل میں ایک ہفتے سے جاری پرتشدد مظاہروں میں122افراد ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق برازیل کی ریاست ایسپیریٹو سانٹومیں حکومت نے ڈیوٹی نہ کرنے والےپولیس افسران کوخبردارکیاہےکہ ان کے خلاف بغاوت کےالزامات کے تحت مقدمات چلائے جاسکتے ہیں۔

    ایسپیریٹو سانٹو میں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے پولیس افسران گزشتہ ایک ہفتے سےہڑتال پرہیں،جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں سیکورٹی خلا پیدا ہوگئی ہے۔

    ایسپیریٹو سانٹو کی مقامی پولیس یونین کے ترجمان نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 122 ہوگئی ہے۔

    برازیل کے صدر مچل ٹیمر کی حکومت کا کہنا تھا کہ موجودہ افراتفری کو روکنے میں مدد کے لیے وفاقی پولیس اور فوج کے سینکڑوں مزید اہلکار ریاست کے میٹروپولیٹن علاقے ویٹوریا بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ بدامنی کی صورت حال کے آغاز میں ایک ہزار 200 دستے تعینات کیے گئے تھے،جن کی تعداد بڑھا کر3 ہزار کی جائے گی۔