Tag: برازیل

  • بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 12 طلبا ہلاک متعدد زخمی

    بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 12 طلبا ہلاک متعدد زخمی

    برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں یونیورسٹی کے 12 طالب علم ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کے گورنر ٹارسیسیو فریٹاس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سانحے کی افسوسناک خبر آئی ہے جس میں ایک بس اور ٹرک کے خوفناک حادثے میں 12 طلباء کی موت ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلباء ریاست کے اندرونی حصے میں واقع نجی یونیورسٹی آف فرانکا سے گھر واپس جا رہے تھے۔

    ساؤ پالو کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے بعد 21 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، تاہم ان میں سے بیشتر طلبا کو معمولی زخم آیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    دوسری جانب برازیلین حکومت نے اس افسوسناک واقعے پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالے میں اسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں بھی برازیل کے جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس میں ایک بس حادثے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس حادثے کو 2007 کے بعد برازیل کی وفاقی شاہراہوں پر ہونے والا بدترین حادثہ قرار دیا گیا تھا۔

  • نئی تاریخ رقم ، دنیا کی مہنگی ترین گائے  ایک ارب 28  کروڑ روپے میں نیلام

    نئی تاریخ رقم ، دنیا کی مہنگی ترین گائے ایک ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام

    برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوگئی، لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لائیو اسٹاک کی دنیا میں نئے تاریخ رقم ہوگئی، ایک گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔

    برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔

    اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہی

    لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا ہے۔

    اس نیلامی کی ایک بڑی وجہ اس جانور کی خوبیاں بھی ہیں، جس کے باعث خریدنے والوں نے کروڑوں روپے کی بولی لگا دی۔

    نیلور گائے اپنی خصوصیات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، یہ بریڈ اپنے سفید رنگ، قد کاٹ، خوبصورتی اور مضبوط کُبھ کے باعث بھی مقبول ہے۔

    یہ گائے اپنی چمکیلی سفید کھال اور کندھوں کے اوپر مخصوص کوہان کے لیے جانی جاتی ہے، گائے کی اس نسل کا تعلق بھارت سے ہے لیکن یہ برازیل میں پائی جانے والی گائے کی اہم ترین نسلوں میں سے ایک بن گئی ہے

  • برازیل میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، متعدد ہلاک

    برازیل میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، متعدد ہلاک

    شمال مشرقی برازیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سول ڈیفنس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں ریاست پرنامبوکو کے شہر ریسیف میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

    بیان کے مطابق امدادی کام جاری ہونے والے ریسیف میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ریسیف کے میئر جواؤ کیمپوس کے مطابق شہر کے کئی حصوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، 90 خاندانوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم فروری کی شدید ترین بارشوں سے نبرد آزما ہیں اور ممکنہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔

    نیشنل میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ (انمیٹ) اور پرنامبوکو واٹر اینڈ کلائمیٹ ایجنسی (اے پی اے سی) نے عوام کو محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بارشیں کچھ دیر تک جاری رہیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جنوب مشرقی برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔

    خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 9 ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    پیرو میں لینڈ سلائیڈنگ، چٹان گاڑی پر آگری، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ایئر پورٹ پر کھڑے جہاز پر آسمانی بجلی گر پڑی، ویڈیو وائرل

    ایئر پورٹ پر کھڑے جہاز پر آسمانی بجلی گر پڑی، ویڈیو وائرل

    ساؤ پالو: برازیل کے ایک ایئرپورٹ پر کھڑے جہاز پر آسمانی بجلی گر پڑی، یہ منظر کیمرے میں محفوظ ہو گیا ہے۔

    برازیل میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، خراب موسم کے سبب درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئیں، کئی علاقوں میں اسکول بھی بند ہو گئے۔

    بارشوں کے دوران گزشتہ روز گوارولہوس کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کھڑے برٹش ایئرویز کے ایک مسافر طیارے پر آسمانی بجلی گری، جس کے دل دہلا دینے والے مناظر پر مبنی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ بجلی گرنے کے باعث طیارے کو معمولی نقصان پہنچا تھا، تاہم حفاظتی جانچ پڑتال اور مرمت کے بعد اس نے اپنی منزل کی جانب کامیابی سے پرواز اڑان بھری۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائی جہاز کی دُم پر بجلی گر رہی ہے، آسمانی بجلی تقریباً 7-8 سیکنڈ تک برقرار رہی، اور کئی بار ہوائی جہاز سے ٹکرائی۔

    بندروں نے پڑھائی میں مصروف لڑکی کو چھت سے دھکا دے کر گرا دیا

    اس طیارے نے لندن کے لیے پرواز کرنا تھی، جسے واقعے کے بعد معائنے کے لیے فوری طور پر سروس سے ہٹا دیا گیا تھا، طیارہ مقررہ وقت سے تقریباً 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوا۔

    واضح رہے کہ ہوائی جہازوں پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، تاہم کمرشل طیارے بجلی سے بچاؤ کے جدید نظاموں سے لیس ہوتے ہیں، جو مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

  • برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد جان سے گئے

    برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد جان سے گئے

    جنوب مشرقی برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔

    خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 9 ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برازیل میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 105 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    جنوبی امریکی ملک کے شہر پیٹروپولس میں دو روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی تھی۔

    بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکان زمین بوس اور سیکڑوں افراد بے گھر ہوئے جب کہ 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی تھی۔

    لاس اینجلس آگ، ٹرمپ نے کسے قصور وار ٹھہرایا؟

    شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سڑکوں پر کھڑی متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئی تھیں جب کہ متعدد سڑکیں زیر آب ہونے کے باعث بند کردی گئی تھیں۔

  • برازیل کے سیاحتی شہر میں طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد ہلاک

    برازیل کے سیاحتی شہر میں طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد ہلاک

    گراماڈو: برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے، واقعے کے بعد تباہی کے منظر پر مبنی ایک ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو برازیل کے سیاحتی جنوبی شہر گراماڈو کے وسطی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام دس افراد ہلاک ہو گئے۔

    طیارہ پہلے ایک عمارت کی چمنی سے ٹکرایا، اور اس کے بعد ایک مکان کی دوسری منزل سے ٹکرا گیا، اور پھر فرنیچر کی دکان پر جا گرا۔

    ریاستی سول پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی کہ طیارے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے، طیارے نے سیاحتی شہر کینیلا کی میونسپلٹی سے اڑان بھری تھی، گراماڈو برازیل کا ایک مشہور سیاحتی شہر ہے، جہاں کرسمس کے موسم میں سیاحوں کی خاصی آمد ہوتی ہے۔

    ریو گرانڈے ڈو سل کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کا مالک اور پائلٹ لوئیز کلاڈیو گیلیزی دیگر 9 مسافروں کے ساتھ ہلاک ہو گیا، یہ تمام مسافر ان کے خاندان کے افراد تھے۔ حادثے کی وجہ سے زمین پر موجود 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 12 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    طیارہ 1990 میں بنا تھا، اور یہ جڑواں انجن والا پائپر PA-42-1000 تھا، جس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد قریبی کینیلا ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور ناموافق موسمی حالات میں ساؤ پالو ریاست کے جنڈیائی کی طرف جا رہا تھا۔

    طیارے کی تباہی کے بعد اس کا ملبہ دور تک بکھر گیا تھا، شہر میں اس کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، کہ شہر میں ایسے مصروف وقت میں یہ حادثہ پیش آیا۔

  • برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثہ: 40 افراد ہلاک

    برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثہ: 40 افراد ہلاک

     برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ٹرک چلتی کار کے اوپر جاگرا، تاہم اس میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ مسافروں کی بس اور ٹرک کا تصادم جنوب مشرقی ریاست میناس گیرائس کے قصبے لاژینہ کے قریب پیش آیا۔

    جنوب مشرقی برازیل کی ایک شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں کم از کم 40 افراد جان سے گئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز نے بتایا کہ 45 مسافروں کو لے جانے والی بس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور فیڈرل ہائی وے پر آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا۔

    13زخمی افراد کو تھیوفیلو اوتونی کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بد قسمت بس ساؤ پالو سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 45 مسافر سوار تھے۔

    مذکورہ بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کار بھی بس سے ٹکرا گئی، لیکن اس کار کے تینوں مسافر زندہ بچ گئے۔

    تمام زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ حادثہ 32 سے 35 جانیں لے گیا۔

    برازیلی میڈیا آؤٹ لیٹ گلوبو کے مطابق، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

    گلوبو نے فیڈرل ہائی وے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ جس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا وہ 2023 میں ملک کی سب سے مہلک ترین سڑک تھی جس میں مختلف حادثات میں 559 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ٹریفک حادثات میں 10,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

  • برازیل میں فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، تماشائی کو زندہ جلا دیا گیا

    برازیل میں فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، تماشائی کو زندہ جلا دیا گیا

    برازیل میں فٹبال میچ میں تماشائیوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا خوفناک تصادم کی صورت اختیار کرگیا، جھگڑے کے بعد ایک تماشائی کو زندہ جلادیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فٹبال شائقین مقامی فٹبال کلب کروزیرو اور ایتھلیٹیکو پرانانس کا لیگ میچ دیکھنے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہورہے تھے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کروزریو کے حامیوں پر ان کی حریف ٹیم کے مداحوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

    کروزریو کے مداحوں کی بس پر حریف گروپ نے آتش گیر مادہ پھینکا جس سے بس میں آگ لگ گئی، جبکہ گھر میں تیار کیے گئے بموں اور کِیلوں کا بھی استعمال کیا گیا، تاکہ بس کے ٹائر پھٹ جائیں اور اسے روک لیا جائے۔

    سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق دل دہلادینے والی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کروزریو کے زخمی مداحوں کے پاس پہنچنے کے دوران ویڈیو بنا رہے تھے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک مداح زندہ جل گیا، جبکہ کئی دیگر سر پر لوہے کی سلاخوں سے مارے جانے کے باعث زخمی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ برازیل میں فٹبال شائقین کے درمیان اکثر و بیشتر اس قسم کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔

    دورۂ آسٹریلیا، قومی اسکواڈ کے 7 کھلاڑی میلبرن پہنچ گئے

    2019 میں بھی فٹبال شائقین کے درمیان ہونے والی لڑائی میں گھر میں تیار کئے گئے بموں کو استعمال کیا گیا تھا، جس میں بیشتر افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

  • اہم ملک میں ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند

    اہم ملک میں ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند

    برازیل کی عدالت عظمیٰ نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا ہے کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز مکمل طور پر بند کردی جائیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برازیل کی عدالت نے ایلون مسک سے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    دوسری جانب ایکس سابقہ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے منع کردیا تھا۔

    ایلون مسک نے مارک زکربرگ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔

  • جج کی دھکمیوں پر X نے برازیل میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا

    جج کی دھکمیوں پر X نے برازیل میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم X نے برازیل میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایکس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ برازیل میں اپنا کام بند کر دے گا، پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ برازیل کی سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزینڈر موریس نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کریں گے تو وہ برازیل میں اس کے قانونی نمائندے کو گرفتار کر لیں گے۔

    ایکس حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے برازیل کے جج کی جانب سے سنسر شپ آرڈرز کے بعد برازیل میں کام بند کرنے کا فیصلہ کیا، جج الیگزینڈر موریس نے برازیل میں ایکس کے ایک قانونی نمائندے کو خفیہ طور پر دھمکایا، اور کچھ مواد نہ ہٹانے پر گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔

    جج کے دستخط شدہ کچھ دستاویزات بھی شائع کی گئی ہیں، جن میں فیصلے پر عمل نہ کرنے پر روزانہ کی بنیاد پر 3600 ڈالر جرمانے اور برازیل میں ایکس کے نمائندے کی گرفتاری کا حکم شامل ہے۔ 2022 میں برازیل کی سپریم کورٹ نے مقبول پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق X حکام نے کہا کہ وہ برازیل میں اپنے باقی تمام عملے کو بھی فوری طور پر ہٹا رہا ہے، تاہم کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایکس سروس برازیل کے لوگوں کے لیے پھر بھی دستیاب رہے گی۔ اس پس منظر میں کمپنی نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ اگر وہ برازیلیوں کو ایکس خدمات فراہم کرتے رہیں گے، تو اپنے آپریشنز کو معطل کرنے کا دعویٰ کیسے کیا۔

    واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں پلیٹ فارم کی جج ڈی موریس کے ساتھ X پر آزادانہ گفتگو، انتہائی دائیں بازو کے اکاؤنٹس اور غلط معلومات پر جھڑپ ہوئی تھی، کمپنی نے کہا کہ جج کے حالیہ احکامات سنسرشپ کے مترادف ہیں، کمپنی نے X پر دستاویز کی ایک کاپی بھی شیئر کی تھی، جس پر ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے سپریم کورٹ کے پریس آفس کو ای میلز بھیجیں تاہم وہاں سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔