Tag: برازیل

  • ساؤپالو: پرتشدد واقعات میں 12افراد ہلاک

    ساؤپالو: پرتشدد واقعات میں 12افراد ہلاک

    برازیل میں تشدد کی لہر برقرار ہیں، فائرنگ کے مختلف واقعات میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

    برازیل کے دارلحکومت ساؤ پالو میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤ پالو کے شمالی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے تین گھنٹے کے دوران ایک ہی طریقہ کار سے بارہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مارنے والوں کی عمریں سترہ سے تیس سال کے درمیان ہیں، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک شدگان کا ملزمان سے لین کا دین کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مقتولین کے اہلحہ خانہ پولیس کے بیان پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔
        

       

  • کیلفورنیا: فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا چناؤ شروع

    کیلفورنیا: فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا چناؤ شروع

    امریکہ میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے اتنخاب کے لیے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔

    برازیل میں رواں سال دنیا کے سب سے بڑے میگا ایونٹ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرکارسن میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے۔

    امریکی فٹبال ٹیم کے کوچ جورگن کلن مانس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے تربیتی سیشن میں چھبیس کھلاڑیوں کو فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بلایا گیا ہے، جس میں تئیس کھلاڑیوں کومنتخب کرکے برازیل بھیجا جائے گا۔

    کوچ کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردے گی کہ ان کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔
        

       

  • ساؤپاؤلو: موسلادھار بارشوں میں40ہلاکتوں کے بعد فوج تعینات

    ساؤپاؤلو: موسلادھار بارشوں میں40ہلاکتوں کے بعد فوج تعینات

    برازیل میں موسلادھار بارشوں میں چالیس افراد کی ہلاکتوں کے بعد فوج کو تعینات کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے اسپیرتو صوبے میں گذشتہ دس دن سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، بارش کی وجہ سے پچاس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

    نشیبی علاقے مکمل طور پر زیر آب آچکے ہیں، متاثرہ علاقوں میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے، جوتعلیمی ادارے اور تمام سرکاری عمارتوں میں متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیوں کا بندوبست کر رہی ہے۔
       

  • ریوڈی جنریو:کرسمس کےموقع پربرازیل میں سجی خوبصورت بس

    ریوڈی جنریو:کرسمس کےموقع پربرازیل میں سجی خوبصورت بس

    دنیا میں کرسمس کے قریب آتے ہی نت نئے طریقے ایجاد ہو رہے ہیں، برازیل میں  ایسی کرسمس بس سجائی گئی، جس نے بچوں سمیت سب کو نہال کیا۔

     دنیا بھرمیں جوں جوں کرسمس کا تہوار قریب آتا جارہا ہے اس کو منانے کے لئے نئے طریقے تلاش کئے جارہے ہیں، برازیل کے ایک چھوٹے شہرسینٹو آندری میں کرسمس کا تہوار منانے کے لئے بس میں بچوں سمیت تمام عمر کے لوگ سفر کے لیے نکلے، جن کے چہروں پر مسکراہٹ اور زبانوں پر خوشی کے گیت تھے۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ دوہزار چودہ پر کرسمس کا یہ پیغام ہے کہ ہم سب مل کر امن خوشی اور پیار کی شمع جلائیں۔

  • ہاسپیٹلر نمائش آئندہ سال برازیل کے شہرساؤ پاؤلو میں منعقد ہوگی

    ہاسپیٹلر نمائش آئندہ سال برازیل کے شہرساؤ پاؤلو میں منعقد ہوگی

    ہسپتال میں استعمال ہونے والی مصنوعات اور سازوسامان سے متعلقہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”ہاسپیٹلر“ آئندہ سا ل مئی میں برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہوگی، جس میں شرکت کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ٹی ڈی اے پی ) نے درخواستیں طلب کر لی ہیں ، ٹی ڈی اے پی کے ایک ترجمان کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہونے والی ”پاسپیٹلر“عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند ادارے 20 دسمبر 2013ء تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں-

    حکام کے مطابق عالمی تجارتی میلہ 20 تا 23 مئی 2014ء کو منعقد ہوگا ، جس میں ہسپتال کے آلات، آلات جراحی، ایمرجنسی آلات سمیت علاج معالجے میں استعمال ہونے والے آلات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں، عالمی نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دی جاسکتی ہے جبکہ اس حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔