Tag: برآمدات

  • نئی حکومت کا پہلا مہینہ، ایکسپورٹس میں کمی

    نئی حکومت کا پہلا مہینہ، ایکسپورٹس میں کمی

    اسلام آباد: نئی حکومت کے پہلے ماہ ماہانہ بنیادوں پر ایکسپورٹس (برآمدات) میں 1.8 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ فروری کے مقابلے مارچ میں تجارتی خسارہ 24.56 فی صد بڑھ گیا، مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 9.25 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 56.30 فی صد اضافہ ہوا، مارچ میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 25.86 فی صد بڑھیں، جب کہ برآمدات میں 7.99 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا مارچ برآمدات میں 8.93 فیصد اضافہ ہوا۔

    رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 24.94 فیصد کم ہوا، جولائی تا مارچ درآمدات میں 8.65 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ برآمدات کا حجم 22 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا، 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارے کا حجم 17 ارب ڈالرز سے زائد رہا۔

    جولائی تا مارچ درآمدات کا حجم 39 ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا، مارچ 2024 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ 2 ارب 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا، مارچ میں درآمدات کا حجم 4 ارب 72 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

  • بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے برآمدات بھی متاثر

    بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے برآمدات بھی متاثر

    لاہور: بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ نے معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی، اس سے برآمدات بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ نے معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی، بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی۔

    لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عدنان خالد بٹ کہتے ہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے خطے میں ہم سب سے مہنگے ہو جائیں گے۔ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھنے سے نہ صرف ملکی انڈسٹری کی مشکلات بڑھیں گی بلکہ ایکسپورٹس میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔

    کاروباری طبقہ کا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ واپس لیا جائے تاکہ انڈسٹری اور کاروبار چل سکیں۔

  • تمباکو کی برآمدات میں 177 فیصد اضافہ

    تمباکو کی برآمدات میں 177 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: تمباکو کی قومی برآمدات میں جنوری 2023 کے دوران 177 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت 2.4 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ جنوری 2022 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 866 ملین روپے رہا تھا۔

    اس طرح جنوری 2022 کے مقابلہ میں جنوری 2023 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 177 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم کی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے، برآمد کنندگان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات کے فروغ کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بہت زیادہ استعداد ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، جس قدر ہنر موجود ہے اس حساب سے پاکستان سے آئی ٹی کی برآمدات کافی کم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزرا اور افسران، آئی ٹی برآمد کنندگان سے ایک تفصیلی ملاقات کریں، ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیز اور آئی ٹی انڈسٹری کے درمیان رابطے بہتر بنائے جائیں۔

  • فروری 2022 میں برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

    فروری 2022 میں برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ فروری 2022 میں برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے، یومیہ 100 ملین کے حساب سے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ فروری 2022 میں برآمدات بڑھ کر 2.808 ارب ڈالرز ہوگئیں، گزشتہ سال فروری کے مہینے میں برآمدات 2.068 ارب ڈالرز تھیں۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ برآمدات میں یومیہ 100 ملین کے حساب سے اضافہ ہوا جو کسی بھی مہینے کے مقابلے میں تیز ترین اضافہ ہے، مجموعی طور پر 36 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی 2021 تا فروری 2022 برآمدات 26 فیصد اضافے سے 20.552 ارب ڈالرز ہوگئیں، جولائی 2020 تا فروری 2021 برآمدات 16.324 ارب ڈالرز تھیں۔

    مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ درآمدات سے متعلق ڈیٹا پاکستان ادارہ شماریات سے تصدیق کے بعد جاری ہوگا۔

  • کرونا وائرس کے باوجود متحدہ عرب امارات کی ایکسپورٹ میں اضافہ

    کرونا وائرس کے باوجود متحدہ عرب امارات کی ایکسپورٹ میں اضافہ

    ابو ظہبی: کرونا وائرس کی وبا کے باوجود سنہ 2020 میں متحدہ عرب امارات کی دوبارہ ایکسپورٹ کی تجارت 467.5 ارب درہم رہی۔

    اماراتی ویب سائٹ کے مطابق وفاقی مسابقتی اور شماریات سینٹر (ایف سی ایس سی) کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے باعث معاشی سست روی کے باوجود سنہ 2020 میں متحدہ عرب امارات کی دوبارہ برآمدات کی تجارت 467.5 ارب ڈالر رہی۔

    شماریات سینٹر کا کہنا ہے کہ ری ایکسپورٹ مارکیٹ 2020 میں اجناس اور خدمات کی کل دوبارہ برآمدات کا 46.5 فیصد رہی جس کی مالیت 1.003 ٹریلین درہم بنتی ہے۔ ان میں مجموعی اجناس کی مجموعی درآمد کا 54.3 فیصد شامل ہے جو اسی سال 860.1 ارب درہم تھا۔

    ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں داخلہ، گودام اور تقسیم کے حوالے سے سرفہرست ملک رہا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں دوبارہ برآمد شدہ تجارت کی کل مالیت 521 ارب درہم یا مصنوعات اور خدمات کی کل برآمدات کا 44.2 فیصد رہی۔

    سنہ 2019 میں ان کی قیمت 516.5 ارب درہم یا اجناس کی کل برآمدات اور دوبارہ برآمدات کا 44.8 فیصد تھی۔

  • پاکستان پوسٹ نے بیرونِ ملک سے مفت ترسیلات زرسروس کاآغازکردیا

    پاکستان پوسٹ نے بیرونِ ملک سے مفت ترسیلات زرسروس کاآغازکردیا

    اسلام آباد: پاکستان پوسٹ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مفت ترسیلات زرسروس کاآغازکردیا، تجارت کے فروخت کی خاطربر آمد کنندگان کے لیے اہم مراعات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بیرون ملک سے مفت ترسیلات ِ زر سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ِ مواصلات اور پوسٹل سروس مراد سعید کا کہنا ہے کہ اب بیرون ملک سےبھیجی گئی رقوم مفت وصول کی جاسکیں گی۔

    خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سےبھیجی گئی رقوم پرکوئی کٹوتی نہیں ہوگی اوراس سروس سے پاکستان کی ترسیلات زرمیں بڑااضافہ دیکھنےکوملےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 27ہزارجگہوں پرپاکستان پوسٹل سروس موجودہے جہاں نیشنل بینک کے تعاون سے مفت ترسیلاتِ زر کی سہولت میسر ہوگی، یہ بھی کہا کہ ا س سے ہمیں بدلہ اورحوالہ سےبھی نجات ملےگی۔جلدبیرون ملک سےآنےوالی رقوم عوام کوگھرتک پہنچائیں گے۔

    مراد سعید نے کہا کہ ہم نےفیصلہ کیاتھاکہ پوری دنیامیں میڈان پاکستان کوفروغ دیں گے،برآمدات پرسبسڈی کارڈدیاجائےگا جس سے سے چیزیں سستی ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے پر برآمدکنندگان کی اشیا ء کی مفت مارکیٹنگ بھی ہم سفارت خانوں کے ذریعے کریں گےبرآمدکنندگان کوسہولت دینےسےبرآمدات میں اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کاروبار بڑھانےکےلیےبرآمدات میں مدددی جائےگی اور یہ مدد پاکستان پوسٹ فراہم کرےگا۔ پاکستان پوسٹ سےپھل اورمیوہ جات بھی برآمدکیےجاسکیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کوایسابناناہےکہ پاکستان کی معیشت میں کرداراداکرے،ہمیں لوگوں کوسہولت دینااورسیاحت کوفروغ دیناہے۔ہم نےسہولت ملک کی بہتری کےلیےشروع کی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوترسیل کےلیےبہترراستہ دےرہےہیں۔اوور سیزپاکستانی وزیراعظم کےدل کےقریب ہیں۔

    ایک قانونی راستہ دےرہےہیں توبیرون ملک پاکستانی دوسری طرف کیوں جائیں گے،عوام کوسہولتیں دیں گےتوان سےمحصولات آئیں گے۔سہولتیں فراہم کرکےاس مارکیٹ میں داخل ہوئےجہاں تھےہیں نہیں،مرادسعید نے کہا کہ ہم ای کامرس سے900کاروباری شعبوں میں حصےداربن گئے ہیں ہمیں اس تعداد کو پانچ ہزار تک لے کر جانا ہے۔ہم پہلےچھوٹےکاروباری حضرات کوترجیح دےرہےہیں۔

    یہ بھی کہا کہ پاکستان پوسٹ500روپےمیں 50ہزار روپے گھرپہنچاتاہے ، ایک دن کےاندراندربھی چیزیں بھیجی جاسکتی ہیں، ہماری سروس سے ایک منٹ میں پیسے بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام اور بیرونِ ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں آپ نے ساتھ دینا ہے۔

  • حکومتی معاشی اقدامات کے مثبت اثرات، تجارتی خسارہ کم ، برآمدات اورترسیلات میں اضافہ

    حکومتی معاشی اقدامات کے مثبت اثرات، تجارتی خسارہ کم ، برآمدات اورترسیلات میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومتی معاشی اقدامات کےمثبت اثرات نظر آنے لگے ، جولائی تا دسمبرتجارتی خسارے میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلےچھ ماہ میں برآمدات میں چوبیس کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔

    ادارے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارہ پانچ فیصد کمی کے بعد سولہ ارب اسی کروڑ ڈالر رہا جبکہ جولائی تا دسمبر کے دوران برآمدات کا حجم گیارہ ارب اکیس کروڑ ڈالرجبکہ درآمدات کا حجم آٹھائیس ارب ڈالر سے زائد رہا۔

    دسمبرمیں تجارتی خسارہ پندرہ فیصدکم ہوا جبکہ برآمدات کا حجم دوارب آٹھ کروڑڈالررہا۔

    دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلات زر میں دس فیصد کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےدس ارب اکہتر کروڑاسی لاکھ ڈالر بھیجے، سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سےحاصل ہوئیں، دوسرے نمبر پرمتحدہ عرب امارات ہے۔

    چھ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10 ارب 71 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بھیجے

    دسمبر 2018ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 414.84 ملین ڈالر، 341.58 ملین ڈالر، 262.83 ملین ڈالر، 247.06 ملین ڈالر، 171.56 ملین ڈالر، اور 45.62 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

    یاد رہے دسمبر  2018 میں ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ مالی سال 2018-19 ء کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر 2018ء ) کے دوران برآمدات اور درآمدات میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں :  مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ، تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا دسمبر) کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات سے21کروڑ 67لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا۔

    اس ہی دوران  ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ملکی برآمدات کا حجم 5ارب 50کروڑ 98لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • اشیاء خوردونوش کی برآمدات میں ڈھائی فیصد سے زائد اضافہ

    اشیاء خوردونوش کی برآمدات میں ڈھائی فیصد سے زائد اضافہ

    رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اشیاء خوردونوش کی برآمدات ڈھائی فیصد سے زائد کا اضافہ ریکاڈ کیا گیا،پاکستان بیوروشماریات کے مطابق جولائی سے نومبر تک پاکستانی اشیائے خورد و نوش کی برآمدات میں دو اعشاریہ چھ تین فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد برآمداد ایک ارب اکسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

    گزشتہ پانچ ماہ میں فوڈ گروپ میں چاول کی برآمد میں سترہ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا مچھلی میں سولہ پھلوں میں چالیس سبزیوں میں تینتیس، دالوں میں ایک سو چھیاسی اور تیل دار بیج واجناس کی برآمدات میں ایک سو دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ گندم، چینی، مصالحہ جات اور دیگر اشیا کی برآمد میں کمی ہوئی۔

     

  • جولائی تا نومبر:اشیائے خورد ونوش کی برآمدات میں اضافہ

    جولائی تا نومبر:اشیائے خورد ونوش کی برآمدات میں اضافہ

    جولائی سے نومبر تک پاکستانی اشیائے خورد ونوش کی برآمدات میں دو اعشاریہ چھ تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیوروشماریات کے مطابق برآمداد ایک ارب اکسٹھ کروڑ پچاس لاکھ گیارہ ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ پانچ ماہ میں فوڈ گروپ میں چاول کی برآمد میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا۔

    مچھلی میں سولہ ، پھلوں میں چالیس، سبزیوں میں تینتیس، دالوں میں ایک سوستاسی اور تمباکو میں انتیس فیصد اضافہ ہوا جبکہ گندم، چینی، اورمصالحہ جات کی برآمد میں کمی ہوئی ۔