Tag: برآمد

  • سعودیہ: انسداد بدعنوانی کمیٹی کی کارروائی مکمل، 4 کھرب ریال وصول

    سعودیہ: انسداد بدعنوانی کمیٹی کی کارروائی مکمل، 4 کھرب ریال وصول

    ریاض : سعودی عرب کی اینٹی کرپشن کمیٹی نے کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 کھرب ریال کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں بد عنوانیوں کے خلاف اقدامات کرنے کےلیے بنائی گئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے اپنی رپورٹ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو پیش کردی۔

    اینٹی کرپشن کمیٹی حکام کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے کرپشن کے 381 مقدمات ختم مکمل کرکے بدعنوانیوں میں ملوث افراد کو عدالت میں پیش کردیا جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی پروسٹیکیوٹر جنرل کی زیر نگرانی کی گئی تھی۔

    اینٹی کرپشن کمیٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدعنوانی میں ملوث 8 افراد نے عدالت میں کیس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، 87 افراد کو مختلف معاہدوں کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ 56 ملزمان پر فوج داری مقدمے زیر سماعت ہیں جس کے باعث ان سے معاہدہ نہیں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب: کرپشن میں ملوث 126 سرکاری ملازمین معطل

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں بلدیاتی اور دیہاتی امور کی وزارت نے اعلان کیا تھا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں 126 ملازمین کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کے سبب کام سے روک کر انہیں معطل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار

    یاد رہے دو سال قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے 11 شہزادوں، 4 موجودہ وزرا سمیت 38 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا اور ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کر کے گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات کو قید کیا گیا تھا۔

    سعودی عرب کے امیر ترین شہزادے کی گرفتاری کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔

    بعدازاں سعودی حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے متعدد شہزادوں کو معاہدے پر رضامندی کے بعد رہا کردیا تھا۔

  • دبئی:1کروڑدرہم مالیت کے ہزاروں جعلی موبائل فون برآمد

    دبئی:1کروڑدرہم مالیت کے ہزاروں جعلی موبائل فون برآمد

    دبئی: محکمہ اقتصادیاتی ترقی کے حکام نے ڈیرہ میں واقع موبائل مارکیٹ کے قریب غیر قانونی گودام پر چھاپہ مارکرلاکھوں درہم مالیت کے ہزاروں موبائل فونز برآمد کرنے کے بعد گودام کو بند کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے علاقے نائف میں واقع عمارت کے اندر سے لاکھوں درہم مالیت کے جعلی موبائل فون اور دیگر الیکڑانک اشیاء برآمد کی ہیں۔ جسے دبئی کے شعبہ اقتصادی ترقی کے اہلکاروں کارروائی کے بعد اپنے قبضے میں لے کر حکومتی خزانے میں منتقل کر دیا ہے۔

    دبئی کے شعبہ اقتصادی ترقی کے افسران نے جعلی موبائل فونز کی فروخت اور ذخیرہ کے متلعق ملنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد فوری چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نائف میں واقع فلیٹس سے 75،250 جعلی موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔

    محمکہ اقتصادیات کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان فلیٹس کو غیر قانونی طریقے سے گودام کے طور پر استعمال کر رہے تھے ’تفتیشی افسران نے گودام کی کافی دیر تلاشی کے بعد دونوں فلیٹس میں سے تقریباً ایک کروڑ درہم سے زائد مالیت کے موبائل فون اور جعلی اشیاء برآمد کی ہیں۔

    دبئی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈیرہ کی موبائل مارکیٹ کے قریب موبائل فون رکھنے کے لیے گودام بنایا تھا تاکہ موبائل فون اورموبائل میں استعمال ہونے والی دیگراشیاء کو باآسانی فروخت کیا جاسکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 573،413 جعلی موبائل فون کی اشیاء اور 327،643 اشیاء کو پیک کرنے والا مواد برآمد ہوا ہے۔ جسے قبضے میں لے کر فلیٹ کو سیل کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ژوب:  4افراد کی لاشیں برآمد

    ژوب: 4افراد کی لاشیں برآمد

    ژوب: بلوچستان کے شہر ژوب سے چار تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

    پولیس کے مطابق لاشیں ژوب کے علاقے تودہ زئی کے پہاڑوں سے برآمد ہوئیں، اہل علاقہ نے لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ژوب انتظامیہ کو دی تھی، جس پر لیویز اور ایف سی کی نفری نے علاقے سے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے ژوب منتقل کردیا، چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے لاشوں کی شناخت مشکل مرحلہ ہے ۔

    پولیس ذرائع نے شک ظاہر کیا ہے کہ چند روز قبل پولیو ورکرز کو اغواء کیا گیا تھا، لاشیں ان کی بھی ہو سکتی ہیں، تاہم شناخت کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

    واضح رہے کہ اسی علاقے میں چند روز قبل انسدادِ پولیو مہم میں شامل رضاکار اور ایک سیکیورٹی اہلکار اغوا ہوگئے تھے، جن کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔

    اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف شہروں سے اغواء ہونے والے افراد کی تشددزدہ لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

  • بلوچستان: مختلف علاقوں سے 8افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان: مختلف علاقوں سے 8افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان: مختلف علاقوں سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی، جنھیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    بلوچستان میں ایک بار پھر لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی سے پانچ لاشیں ملی ہیں، پانچ میں سے تین افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب  سنجاوی کے علاقے کلی باگو سے بھی تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں ملنے کے نئے سلسلے سے عوام میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے ۔

    سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔