Tag: براڈشیٹ کمیشن

  • براڈشیٹ کمیشن کی آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ کھولنے کی  سفارش

    براڈشیٹ کمیشن کی آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ کھولنے کی سفارش

    اسلام آباد: براڈشیٹ کمیشن نے آصف زرداری کےسوئس مقدمات کاریکارڈکھولنے کی بھی سفارش کردی اور کہا نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکےجائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈشیٹ کمیشن نے اپنا کام مکمل کرلیا، کمیشن کی رپورٹ میں جہاں ہوشرباانکشافات کئے گئے وہیں آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔

    رپورٹ میں کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکےجائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے، سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب کے اسٹور روم میں موجود ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم جاننا چاہتی ہے سوئس اکاؤنٹس کا پیسہ کہاں گیا اور اب یہ ممکن ہوگا عوام جان سکیں گے کہ وہ پیسہ کہاں گیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کو 15لاکھ ڈالر ادائیگی کی فائلز چاروں جگہ سے غائب ہے، رپورٹ پربراڈشیٹ کمیشن کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    انھوں نے مزید کہا براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ بہت اہم ہے ،اس سے نیب کو مدد ملےگی، نیب کو 90کی دہائی کے مقدمات نمٹانے میں مدد ملے گی۔

  • براڈ شیٹ کمیشن کا دفتر شرعی عدالت میں قائم کرنے کا فیصلہ

    براڈ شیٹ کمیشن کا دفتر شرعی عدالت میں قائم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : براڈ شیٹ کمیشن کا دفتر شرعی عدالت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، کمیشن کےسربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو سیکیورٹی پولیس فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کرنےکافیصلہ کرلیا ، 20 گریڈ کےآفیسرطارق محمودبطور رجسٹرارخدمات سرانجام دیں گے جبکہ کمیشن کےسربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو سیکیورٹی پولیس فراہم کرےگی۔

    وزارت قانون انصاف نے مختلف اداروں سے افسران کی خدمات مانگتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،ایف آئی اے،اٹارنی جنرل آفس سےافسران کےنام طلب کرلیے ہیں، ایف آئی اے سے مالی چھان بین کےماہرافسران کےنام طلب کیے گئے ہیں۔

    وزارت صحت سے نیشنل ہیلتھ سروس کےآفتاب حسین کی خدمات کمیشن کےسپردکرنےکی درخواست کی جبکہ اٹارنی جنرل آفس سے2اچھی ساکھ کے افسران کے نام طلب کئے گئے ہیں۔

    وزرت داخلہ سے 2 پولیس کی گاڑیاں،ایک جیمرگاڑی اور 2گن مین کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا جبکہ وزارت قانون کے 11افسران واہلکار سمیت ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود، ساجدالیاس بھٹی کی خدمات کمیشن کےسپردکرنیکی درخواست کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔