Tag: براڈ کاسٹر

  • براڈ کاسٹر نے اپنی ہی بیماری کا آن ایئراعلان کرکے ناظرین کو حیران کردیا

    براڈ کاسٹر نے اپنی ہی بیماری کا آن ایئراعلان کرکے ناظرین کو حیران کردیا

    عام طور پر نیوز کاسٹر یا براڈ کاسٹر دنیا بھر کی خبریں پیش کرتی ہیں مگر سی این این کی ایک براڈ کاسٹر نے اپنی ہی بیماری کا آن ایئراعلان کرکے ناظرین کو حیران کردیا۔

    ایک دُکھی آن ایئر پیغام کے ساتھ ’سی این این‘ کی اینکر سارہ سڈنر نے اعلان کیا کہ انہیں تیسرے درجے کا چھاتی کا کینسر ہے۔ انہوں نے آن ائیر اپنی بیماری کا بتاتے ہوئے خواتین سے سالانہ میموگرام کروانے پر زور دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sara Sidner (@sarasidnertv)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر براڈکاسٹر سارہ سڈنر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہاکہ اپنے وقت کا ایک سیکنڈ نکال کر صرف ان 8 خواتین کو یاد کریں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  آپ کو بس انہیں اپنی انگلیوں پر گننا ہے، اگر ان میں سے کسی کو چھاتی کا کینسر ہو جائے تو آپ کیا سوچیں گے، درحقیقت میں اپنے دوستوں کے آٹھ رکنی گروپ میں ہوں۔ میرے دوستوں اور چاہنے والوں کے لیے یہ بُری خبر ہے۔

    پر براڈکاسٹر سارہ نے کہا کہمیں کبھی بیمار نہیں رہی، میں سگریٹ نہیں پیتی اور میں شاذ و نادر ہی شراب پیتی ہوں، میرے خاندان میں بریسٹ کینسر کا کوئی واقعہ نہیں تاہم میں اس بیماری کے تیسرے اسٹیج میں ہوں۔

    آنسوؤں کے ساتھ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میری تمام بہنوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی جلد کا رنگ کچھ بھی ہو براہ کرم ہر سال ایک میموگرام کروائیں، ہم نے خود بھی معائنہ کیا، آپ بھی بیماری کا جلد پتہ لگانے کی کوشش کریں‘۔

  • طلوعِ صبح آزادی اور مصطفٰی علی ہمدانی

    طلوعِ صبح آزادی اور مصطفٰی علی ہمدانی

    برصغیر کے مسلمانوں کو 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب آزاد وطن کی نوید سنانے والے مصطفٰی علی ہمدانی کی برسی آج منائی جارہی ہے۔ وہ 1980ء میں‌ آج ہی کے دن کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

    مصطفیٰ علی ہمدانی 29 جولائی 1909ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے قیامِ پاکستان کا تاریخی اعلان کرتے ہوئے ریڈیو پر جو الفاظ ادا کیے تھے وہ آج بھی ریکارڈ کا حصّہ ہیں: اس براڈ کاسٹر اور معروف شاعر نے کہا تھا، ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلامُ علیکم 14 اور 15 اگست 1947ء کی درمیانی شب، رات کے 12 بجے پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس طلوعِ صبح آزادی۔‘‘

    ان کا بچپن اردو کے مایہ ناز انشا پرداز مولانا محمد حسین آزاد کے گھر میں گزرا تھا جس نے ان کے اندر مطالعہ اور علم و ادب کا شوق پیدا کردیا۔ 1939ء میں وہ لاہور ریڈیو اسٹیشن سے بطور براڈ کاسٹر وابستہ ہوئے اور 1969ء میں ریٹائر ہوگئے۔

    مصطفٰی علی ہمدانی ہی نے لاہور اسٹیشن سے بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کی وفات کی جانکاہ خبر بھی سنائی تھی۔ انھوں نے 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے دوران لاہور اسٹیشن سے خصوصی نشریات کے دوران قوم اور سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کرنے والے سپاہیوں کا عزم و حوصلہ بڑھایا۔

    مصطفٰی علی ہمدانی اردو کے علاوہ عربی اور فارسی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ انھیں تلفظ اور الفاظ کی درست ادائی کے حوالے سے سند تسلیم کیا جاتا تھا۔