Tag: براک اوباما

  • ایران معاہدے کے بعد ایک ایٹم بم جتنی یورنیم استعمال کرسکے گا، براک اوباما

    ایران معاہدے کے بعد ایک ایٹم بم جتنی یورنیم استعمال کرسکے گا، براک اوباما

    برسلز  : امریکی صدربراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران دس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن معاہدے کے بعد ایران ایک ایٹم بم بنانے کے لئے درکارسینٹری فیوجز تیارکرسکتا ہے۔

    ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدربراک اوباما کا کہنا تھا ایران کے پاس دس اٹیم تیارکرنے کی صلاحیت ہے لیکن معاہدے کے بعد ایک ایٹم بم جتنی یورنیم استعمال کرسکے گا۔

    ایران پرپابندی پندرہ سال رہے گی۔  صدراوباما نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایران کو اٹھانوے فیصد افزودہ یورینیم ختم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اٹیمی معائنہ کارکبھی بھی کسی بھی وقت ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرسکیں گے۔  امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر ایران نے معاہدے پرمکمل عملدرآمدکیا تو ایران پرعائد عالمی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا معاہدے کی کامیابی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دورکیا جائے گا۔

  • نواز شریف کی براک اوبامہ کو یوم آزادی کی مبارک باد

    نواز شریف کی براک اوبامہ کو یوم آزادی کی مبارک باد

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے امریکا کی یوم آزادی کے موقع پر امریکا کے صدر براک اوباما کو مبارکباد دی ہے۔ امریکی صدر کے نام اپنے خط میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا جمہوریت ، آزادی اور انسانی حقوق سے متعلق مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کاووشیں جاری رکھیں گے۔

    دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری اور تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • امریکااوربھارت کی پارٹنرشپ بہت اہم ہے، براک اوباما

    امریکااوربھارت کی پارٹنرشپ بہت اہم ہے، براک اوباما

    نئی دہلی: امریکی صدربراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکااوربھارت کی پارٹنرشپ بہت اہم ہے۔ باہمی تعلقات کومزید فروغ دیا جائے گا۔

    بھارتی راجدھانی نئی دہلی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے بھارت کو اپنا انتہائی اہم پارٹنرقرار دیا، امریکی صدر کا کہنا تھا امریکا بھارت پارٹنرشپ صدی اہم ترین پارٹنرشپ ہے۔

     امریکی صدر نے کہا امریکا اور بھارت مل کردنیا کوآگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانا چاہئیے۔ دہشت گردوں کے خلاف بھارت اورامریکا متحد ہیں۔ دنیا کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہمارا ہدف ہونا چاہئیے۔

     امریکی صدر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیکورٹی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، اوباما کا کہنا تھا ہرشخص کواپنے مذہب پرعمل کرنے کا پوراحق حاصل ہے۔

  • بھارت گلوبل پارٹنر ہے، براک اوباما

    بھارت گلوبل پارٹنر ہے، براک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ بھارت گلوبل پارٹنر ہے، نائن الیون اور ممبئی واقعات کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    بھارت آمد سے قبل بھارتی اخبار کو انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے، افغانستان میں جنگی مشن توختم کردیا مگر افغان فورسز کی تربیت اورانہیں اسلحے کی فراہمی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، بھارت کے ساتھ شراکت داری مضبوط کرناچاہتے ہیں۔

    بھارت کو گلوبل پارٹنر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ گلوبل وارمنگ اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مل کرکام کرینگے۔

    باراک اوباما نے واضح کردیا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے جب پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تو ہمیں پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے قابل قبول نہیں ہیں، امریکا اور بھارت دہشتگرد گروپوں کے خلاف لڑائی میں متحد ہیں

    امریکی صدر  نے پشاور سانحہ کے حوالے سے کہا کہ پشاور کے تکلیف دہ واقعہ نے ہمیں یہ ذہن نشین کرایا ہے کہ دہشت گرد ہم سب کیلئے خطرہ ہیں، ہم داعش کے خاتمے کیلئے عالمی اتحادکی قیادت کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے ابھر کر سامنے آنے سے ایک نئے خطرے نے جنم لیا، جس پر ہم نے توجہ مرکوز کررکھی ہے اس وقت سب سے بڑا خطرہ القاعدہ کے اتحادی پرتشدد انتہا پسند گروپوں اور افراد سے ہے جو دہشت گردانہ نظریات رکھتے ہیں۔

    بارک اوباما نے کہاکہ نائن الیون کو امریکا میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں مارے جانے والوں میں بھارتی شہری بھی شامل تھے اور 26؍نومبر 2008ء کو ممبئی حملوں میں مرنے والوں میں امریکی شہری بھی شامل تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنے پہلے دورۂ بھارت کے دوران تاج محل ہوٹل کی یادگار پر حاضری دی اور حملے میں نشانہ بننے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بچ جانے والوں سے ملا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان عوامی سطح پر رابطے موجود ہیں، جو ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی مواقعے فراہم کرتے ہیں، جن سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا چنانچہ اسی لئے میں بھارت کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

    واضح رہے کہ اوباما بھارت کے تین روزہ دورے پر کل نئی دہلی پہنچیں گے ، یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہونگے۔

  • امریکی صدر کو نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو چھیڑنے پر خبردار کردیا

    امریکی صدر کو نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو چھیڑنے پر خبردار کردیا

    شکاگو: امریکی صدر براک اوباما کو پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے دوران برابر میں قائم پولنگ بوتھ پر موجود ووٹ ڈالنے والی لڑکی کے بوائے فرینڈ نے اپنی گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے خبردار کیا جس پر اوباما نے  لڑکے کو جلانے کیلئے اسکی گرل فرینڈ کو گلے لگایا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما رواں ہفتے پارٹی الیکشن کے موقع پر شکاگو میں اپنا ووٹ ڈال رہے تھے، ایک ویڈیو میں محفوظ منظر کو امریکی ٹی وی نیٹ ورک اے بی سی سیون نے ایک نیوز رپورٹ کا حصہ بنایا، جس میں براک اوباما ایک ووٹنگ بوتھ کے پیچھے خاموشی سے اپنا ووٹ ڈالنے میں مصروف تھے کہ ایک نوجوان انہیں خبردار کرتے ہوئے ان کے پاس سے گذرا۔

    نوجوان نے صدر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا "جناب صدر! میری گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے باز رہیں، ٹی وی اے بی سی سیون کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین صدر کو دھمکی دینے والا نوجوان مائیک جونز تھا اور وہ اپنی دوست آیا کوپر کے حوالے سے صدر کو خبردار کر رہا تھا، جو براک اوباما سے اگلے ہی کاونٹر پر اپنا ووٹ ڈال رہی تھی۔

    صدر اوباما نے بظاہر شرمسار لڑکی کوپر کو دیکھے بغیر کہا کہ "میرا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔” تاہم کوپر نے اپنے بوائے فرینڈ مائیک کی جانب سے فوری طور پر صدر سے معذرت کی۔

    براک اوباما نے کوپر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "ایک بھائی صاحب آپ کو بلاوجہ شرمسار کرنے کے درپے تھے۔” اس جملے کے بعد صدر اوباما خود ہنس دیئے۔ ویڈیو کے مطابق صدر اوباما نے کوپر کو گلے لگاتے ہوئے اس کا گال چومتے ہوئے کہا کہ چلو اب اسے مائیک کو کچھ بات کرنے کا موقع تو ملے گا، یہ منظر دیکھ کر تمھارا بوائے فرینڈ ضرور ‘جل بھن’ جائے گا۔