Tag: براہ راست پروازوں

  • پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر

    پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : پاکستان سے سعودی عرب کے لئے براہ راست پروازوں کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، گاکا کی جائزہ ٹیم جون کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کے لئے براہ راست پروازوں کی سیکورٹی جانچ پڑتال کے معاملے پر سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی گاکا کی جائزہ ٹیم جون کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹیم دورے میں پروازوں کے طیاروں، لگیج اورمسافروں کی سیکورٹی طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔

    گاکا کی جانب سے دورے کے لئے ڈی جی سی اے اے سے باقاعدہ اجازت طلب کرلی ہے ، سی اے اے نے ٹیم کے مختلف ایئر پورٹس کے دورے میں پلان اورارکان کے نام بھی طلب کر لئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے والی ٹیم ارکان کی سیکورٹی کلیئرنس وزارت داخلہ دے گی ، مذکورہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد سعودی ٹیم کی پاکستان آمد ہو گی۔

    خیال رہے سعودی عرب ایک بڑے عالمی کاروباری، سیاحتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، پاکستانی مسافر بھی بین الاقوامی سفر کے لیے مملکت کی جانب بڑھتی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرلائنز روزانہ 530 سے زائد پروازیں 100 سے زیادہ شہروں کے لیے چلاتی ہیں۔

    پاکستان کے کاروباری، سیاحتی مسافروں کو وسیع سفری روابط فراہم کیے جاتے ہیں، جدہ اور ریاض میں موثر ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے بڑے مراکز تک رسائی ممکن ہے۔

  • پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے حوالے سے اہم پیش رفت

    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے حوالے سے اہم پیش رفت

    کراچی : پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے امکانات روشن ہوگئے، قومی امکان ہے آئندہ ماہ فروری میں برطانیہ پابندی اٹھالے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیم کل پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کادورہ کرے گی ، دورے کے دوران پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کرے گی۔

    اس دوران برطانیہ کامحکمہ برائے ٹرانسپورٹ پی آئی اے کا آڈٹ کرے گا ساتھ ہی فلائٹ سیفٹی اور فلائٹ آپریشن کا دورہ بھی کرے گا۔

    پی آئی اے کے سی ای او برطانوی وفد کو بریفنگ دیں گے، برطانوی وفد کوپی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائن کا رسمی آڈٹ کرنا ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ آڈٹ میں ہوابازی فلائٹ سیفٹی پروٹوکول، دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا، آڈٹ کے دوران برطانوی وفد ایئر پورٹ کا بھی دورہ کرے گا۔

    برطانوی ٹیم کے دورے کے مثبت نتائج کے حوالے سے پی آئی اے پُر امید ہیں اور برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی امید ہے کہ آئندہ ماہ فروری میں برطانیہ پابندی اٹھا لے گا۔

  • پی آئی اے نے  بحرین کے لئے براہ راست پروازوں  کا آغاز کردیا

    پی آئی اے نے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

    اسلام آباد :‌پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ، پہلی پروازپی کے189آج لاہورسے156مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی اےبحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہے.

    جمعہ کولاہورسےاوراتوارکواسلام آباد سےبحرین کیلئےپروازیں روانہ ہونگی اور براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئےبھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    خیال رہے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کےباعث ‏بحرین کیلئےفضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔

    یاد رہے فروری مین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیاء ممالک کیلئے پروازوں ‏میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں ‏میں اضافہ کیا جائے گا۔

    پی آئی اے پہلے مرحلے میں افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ ‏وار ‏‏5پروازیں اور دوسرے مرحلے میں افغانستان کیلئے ‏روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ ‏کرے گی۔ ‏

    پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کیا تھا جبکہ ازبکستان ‏کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کریں گے۔

  • امریکی حکام نے پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کیلئےگرین سگنل دے دیا،ذرائع

    امریکی حکام نے پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کیلئےگرین سگنل دے دیا،ذرائع

    اسلام آباد : امریکی حکام نے قومی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کیلئے گرین سگنل دے دیا، جس کے بعد پی آئی اے نے  براہ راست پروازوں کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ پالیسیوں کو بھی عالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا، امریکی حکام نے قومی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کیلئے گرین سگنل دیدیا۔

    امریکی حکام کے گرین سگنل کے بعد پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کیلئے تیاری شروع کردی، ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے امریکا کیلئے طویل مسافت والے طیارے آپریٹ کرے گا۔

    گذشتہ روز امریکی قونصل جنرل جوائن ویگنر نے پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کی تھی اور امریکی قونصل جنرل نے پی آئی اے کی نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کی براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کیلئے درخواست بھی کی تھی۔

    مزید پڑھیں : رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی

    پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر امریکی سفارتی عملے نے پاکستان اور ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی سے متعلق اپنے اطمینان کا بھی اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے پی آئی اے نے امریکا کیلئے اپنا آپریشن اکتوبر 2017میں نقصان کی وجہ سے بند کیا تھا، پی آئی اے کی پروازیں مانچسٹر سے ہوتی ہوئی امریکا جاتی تھیں، جس کے باعث پی آئی اے کو نقصان کا سامنا تھا۔

    خیال رہے پاکستان میں برٹش ایئرویز کی بحالی کے بعددیگر غیر ملکی ایئرلائنوں نے بھی اپنی پروازیں آپریٹ کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے برٹش ایئر ویز اپنا فلائٹ آپریشن رواں سال جون میں شروع کر رہا ہے، اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔