Tag: بربریت

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، بچوں سمیت مزید 105 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، بچوں سمیت مزید 105 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 105 افراد شہید جبکہ 530 سے زائد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے صبح سویرے سے جاری ہیں۔ صرف شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد شہید ہوگئے، دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد اور خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے۔

    غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل کے مطابق ایک فضائی حملہ آدھی رات کے بعد خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر کیا گیا، جب کہ دوسرا حملہ کچھ دیر بعد شمالی غزہ کے ایک کیمپ پر کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق غزہ میں اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ شہریوں کو امداد، تحفظ اور طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پرامید ہیں۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آج شام ملاقات ہورہی ہے۔

    اس موقع پر ٹیمی بروس نے غزہ میں پیشرفت سے متعلق اسٹیو وٹکوف کا بیان بھی پڑھ کر سنایا، انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی پر ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کی قیادت میں انتظامیہ ملکی مفاد اورعالمی امن کیلئے کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ روبیو نے کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان بھارت کی جنگ رکوائی، آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کی کوشش ہورہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ بن کر مختلف سفیروں سے بات کرنے والے بہروپیے کی بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ حماس کا غزہ میں حکومتی انتظام سنبھالنے میں کوئی کردار نہیں ہوگا، متعدد ممالک غزہ میں مستقبل کا انتظام سنبھالنے سے متعلق بات چیت کررہے ہیں۔

    سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی جدہ میں اہم ملاقات

    ٹیمی بروس کامزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ سے متعلق نئی تجاویز سن رہے ہیں، صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے، ٹرمپ چاہتے ہیں ایران معمول کے ملکوں کی فہرست میں آجائے۔

  • بھارت: نوجوان کے ہاتھ پیروں میں کیلیں ٹھونک دی گئیں

    بھارت: نوجوان کے ہاتھ پیروں میں کیلیں ٹھونک دی گئیں

    بریلی: بھارت میں ماسک نہ پہننے پر پولیس نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایک نوجوان کے پیر اور ہاتھوں میں کیلیں ٹھونک دیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایک شخص کو ماسک نہ پہننے پر انسانیت سوز سزا دی گئی، پولیس اہل کاروں نے شہری کے پیروں اور ہاتھ میں سزا کے طور پر کیلیں ٹھونک دیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاک ڈاؤن کی آڑ میں ظلم و تشدد کی تمام حدود پار کر لی ہیں، اترپردیش کے تین اضلاع میں پولیس کے مظالم پر میڈیا بھی چیخ اٹھا ہے، رائے بریلی میں ایک شخص کے ہاتھوں اور پیر میں کیلوں کے علاوہ دیگر اضلاع میں پانچ نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔

    بریلی میں بارہ دری پولیس اسٹیشن کے علاقے کے رہائشی رنجیت بدھ کے روز گھر کے باہر رات دس بجے بیٹھا ہوا تھا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور پولیس اہل کار اسے تھانے لے گئے اور پھر اس کے ہاتھوں اور پیر میں کیلیں ٹھونک دی گئیں۔

    متاثرہ لڑکے کی والدہ شیلا دیوی کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ 3 پولیس اہل کاروں نے بدتمیزی کی، بعد ازاں وہ اسے اپنے ساتھ لے گئے، انھوں نے بتایا کہ جب وہ بیٹے کے لیے پولیس چوکی پہنچی تو انھیں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کو کہیں اور لے جایا گیا ہے، ماں کا کہنا تھا کہ کافی دیر کی تلاش کے بعد انھیں ان کا بیٹا انتہائی زخمی حالت میں ملا، جب کہ اس کے پیر اور ہاتھوں پر کیلیں لگی ہوئی تھیں۔

    رنجیت کی والدہ نے پولیس اہل کاروں کے خلاف تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی اور کہا ان کے بیٹے کو مارا پیٹا بھی گیا، تاہم مقامی ایس ایس پی نے تمام الزامات مسترد کر دیے، انھوں نے کہا کہ 24 مئی کو اس نوجوان نے پولیس اہل کاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا، نوجوان نے خود اپنے ہاتھوں پیر میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ٹھونکیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے پولیس والوں کی ہی شکایت کی تو بعد میں مذکورہ 3 پولیس اہل کاروں نے بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکی دی، انھوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی مکمل انکوائری اور انھیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    دوسرا واقعہ غازی پور ضلع میں محمدآباد ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس عملے نے ایک نوجوان کو نہایت بری طرح سے زد و کوب کیا، یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ گھر کے باہر بغیر ماسک پہنے کھڑا تھا، پولیس اہل کار اسے اٹھا کر تھانے لے گئے اور وہاں اس پر تشدد کیا گیا، اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی۔

  • مقبوضہ وادی: بھارتی فوج کی بربریت برقرار، مزید 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ وادی: بھارتی فوج کی بربریت برقرار، مزید 3 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بربریت اور درندگی کی انتہا کردی، آئے دن کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج بھی 3 نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ وادی کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا، اور علاقے کو مکمل طور پر محاصرہ کررکھا ہے۔

    قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر ناصرف کشمیریوں کو شہید کیا بلکہ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی، بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 4 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فوج نےنام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کئی گھروں کو بھی مسمارکردیا، کشمیری عوام بڑی تعداد میں باہرنکل آئے، اور قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، کئی مقامات پر بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لوہے کے چھروں کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں، اس دوران بیماری سے روکنے کے لیے ہر ملک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے لیکن مودی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔

  • قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید کشمیری نوجوانوں کی شہادتیں

    قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید کشمیری نوجوانوں کی شہادتیں

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کردی، درندہ صفت اہلکاروں نے فائرنگ کرکے مزید 3 نہتے اور مظلوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے شوپیاں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر گھر تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

    بھارتی فوج نے خواتین سے بدتمیزی کی اور متعدد نوجوان گرفتار کرلیا ہے۔

    شوپیاں میں ہی گزشتہ روز 9 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ہی 5 نوجوانوں کی شہادتیں اور ضلع کے اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں تین بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مزید4 نوجوان شہید، 24 گھنٹوں میں تعداد 9ہوگئی

    علاوہ ازیں پونچھ اور پلواما میں دو بھارتی فوجی افسروں نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کرلی تھی۔

    خیال رہے کہ قابض فوج نے ضلع میں تمام مواصلاتی نظام موبائل، انٹرنیٹ سروس کی خدمات کو بھی معطل کردیا جبکہ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سری نگر، بارہمولہ، بانڈی پور، کپواڑہ، گندربل، بڈگام، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، رامبن، راجوری، پونچھ، کِشتھوڑ، ڈوڈا کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

  • بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

    بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کی مسلسل کوششوں کے باوجود بھارتی رویے میں تبدیلی نہیں آئی، ایک اور پاکستانی شہری بھارتی قید میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    سفارتی ذرایع کے مطابق بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے، 62 سالہ محمد اعظم امرتسر کے گرونانک دیو اسپتال میں انتقال کر گیا۔

    [bs-quote quote=”سزا 2016 میں مکمل ہونے کے باوجود 62 سالہ پاکستانی شہری کو بھارت نے رہا نہیں کیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ محمد اعظم کو 25 فروری کو امرتسر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    محمد اعظم غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں قید تھا، ذرایع نے بتایا کہ انھیں بھارت کی فیروز پور جیل میں قید رکھا گیا تھا۔

    2016 میں سزا مکمل ہونے پر محمد اعظم کو امرتسر جیل منتقل کیا گیا تھا، سزا مکمل ہونے کے باوجود 62 سالہ پاکستانی شہری کی رہائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راجھستان کے شہر جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شاکر اللہ کو پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے ساتھی انتہا پسند قیدیوں نے مشتعل ہو کر قتل کر دیا تھا۔

    دوسری طرف 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا، تاہم پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو رہا کر دیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کے خلاف ہڑتال ہے۔

    ہڑتال کی کال تین روز میں گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر 18 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے دی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سرگرمیاں معطل ہیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے قتل کی شدید مذمت


    ترجمان دفترخارجہ نے کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

    یاد رہے کہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

  • بھارت کشمیرمیں جاری ظلم وبربریت کوفوری بندکرے،اوآئی سی

    بھارت کشمیرمیں جاری ظلم وبربریت کوفوری بندکرے،اوآئی سی

    تاشقند: او آئی سی کے 43ویں اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے43 ویں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کشمیریوں کے حق کےلیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    اجلاس میں بھارتی مظالم کے خلاف منظور کی گئی قرارد میں کہا گیا ہے عالمی برادری کشمیرسےمتعلق اپنی خاموشی توڑےاوربھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پرفوری عمل کرے۔

    او آئی سی کےاجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیرمیں جاری ظلم وبربریت کوفوری بندکرےبھارت مقبوضہ کشمیرکی ریاستی صورت حال تبدیل نہ کرے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت اوآئی سی کےخصوصی نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کومقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت دے۔بھارت اورپاکستان کشمیرسمیت تمام مسائل پرمذاکرات کریں کشمیری عوام کےلیےانسانی بنیادوں پرخصوصی فنڈقائم کیاجائے۔

    مزید پڑھیں:او آئی سی کا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اظہار مذمت

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں  او آئی سی کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: او آئی سی کا مقبوضہ کشمیرمیں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب متحدہ ہیں،علی ظفر

    بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب متحدہ ہیں،علی ظفر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی جس میں تمام بارز کے وکلا شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر نےمیڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مودی سرکار بہت چالاک اور مکاروں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے۔

    صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار میں دہشت گرد بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب متحدہ ہیں اور مل کر بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر کامزید کہنا تھا کہ بھارت کولڈ وار اسٹریٹجی کے تحت پاکستان پر پابندیاں عائد کرانا چاہتا ہے تاکہ پاکستان تنہا رہ جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سرجیکل اسٹرائیک کی بات کا نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سیاسی قیادت متحد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں تمام سیاسی قائدین نے متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور غیرانسانی برتاؤ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور اسے عالمی سطح پر اُٹھانے کا فیصلہ کیاتھا۔