Tag: برج الخلیفہ

  • کرونا وائرس: دبئی میں لوگوں کی مدد کے لیے دنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم

    کرونا وائرس: دبئی میں لوگوں کی مدد کے لیے دنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم

    دبئی: کرونا وائرس کی وبا کے دوران پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے دبئی میں دنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہوگی، دبئی کا برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین ڈونیشن باکس بن گیا ہے۔

    اس سلسلے میں 12 لاکھ ایل ای ڈی لائٹوں پر مشتمل 828 میٹر بلند عمارت میں 10 درہم عطیہ کرنے پر ایک ایل ای ڈی بلب روشن کیا جائے گا، اب تک 1 لاکھ 80 ہزار لائٹیں روشن ہو چکی ہیں۔

    یہ غیر معمولی ڈونیشن باکس متحدہ عرب امارات نے قائم کیا ہے، جسے ہفتے کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹو اور برج الخلیفہ کے اشتراک سے شروع کیا گیا، اس کا مقصد یو اے ای کی ’10 ملین کھانے’ کی مہم کے ساتھ تعاون ہے۔

    کرونا کا ممکنہ علاج دریافت، یو اے ای سربراہان کا عوام کے نام اہم پیغام

    لوگوں سے اس مہم میں ایک وقت کے کھانے کے لیے دس درہم کے عطیے کی اپیل کی گئی ہے، ایک عطیے پر برج الخلیفہ پر ایک لائٹ روشن کر دی جاتی ہے، اس طرح پوری عمارت روشن کی جائے گی۔ عمارت پر لگی لائٹیں نہ صرف انفرادی سطح پر بلکہ کمپنیاں بھی دس درہم پر خرید سکتی ہیں، اس رقم سے یو اے ای میں کرونا وبا کی وجہ سے کھانے سے محروم لوگوں کو خوراک فراہم کی جائے گی۔

    اس مہم کے تحت 12 لاکھ کھانوں کے پارسلز کا ہدف رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر یہ ہدف پورا ہوتا ہے تو برج الخلیفہ پر 12 لاکھ لائٹیں روشن ہوں گی۔

    واضح رہے کہ اس طرح کے اقدامات امریکا اور ماسکو میں بھی کیے گئے ہیں، کرونا وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیروز کو سلام پیش کرنے نیویارک میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور ماسکو میں ٹی وی ٹاور کو روشنیوں سے جگمگایا گیا ہے۔

  • سانحہ سری لنکا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، برج الخلیفہ سری لنکن پرچم کے رنگوں‌ میں‌ ڈھل گیا

    سانحہ سری لنکا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، برج الخلیفہ سری لنکن پرچم کے رنگوں‌ میں‌ ڈھل گیا

    دبئی : سری لنکا دھماکوں میں متاثر ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اماراتی حکام نے برج الخلیفہ کو سری لنکا کے پرچم سے مزین کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ گزشتہ شب سری لنکا کے جھنڈے سے سجا دیا جس کا مقصد ایسٹر سنڈے کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

    برج الخیفہ کی انتظامیہ نے آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سری لنکا کے قومی پرچم سے جگمگانے کی تصویر شائع کرتے ہوئے تحریر کیا کہ برج الخلیفہ ایک ایسی دنیا چاہتا ہے جہاں برداشت اور رواداری ہو۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برج الخلیفہ کے علاوہ ابو ظبی آئیکونک بلڈنگ، شیخ زید پُل، اے ڈی این او سی اور کپیٹل گیٹ بھی سری لنکا کے پرچم سے مزین تھا۔

    مزید پڑھیں : سری لنکا دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی

    خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کے سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں ہولناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 259 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • دبئی کا ایسا ہوٹل جہاں سحرو افطار کے تین مختلف اوقات

    دبئی کا ایسا ہوٹل جہاں سحرو افطار کے تین مختلف اوقات

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے سیاحتی شہر دبئی میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی دیگر امتیازی خصوصیات میں ماہ صیام میں اس میں سحر وافطار کے تین مختلف اوقاف بھی شامل ہیں۔

    خلیجی ویب سائٹ کے مطابق برج الخلیفہ کی زیریں منازل میں سحرو افطار کا وقت درمیانی اور بالائی منازل سے مختلف ہے،نچلی منزل میں اختتام سحر اور افطار بالائی منزلوں کی نسبت چند منٹ پہلے ہوتا ہے۔

    اماراتی عالم دین اور مفتی اعظم احمد عبدالعزیز الحداد کا کہنا ہے کہ برج الخلیفہ کی اونچائی کی وجہ سے اس کی مختلف منازل میں نمازپنجگانہ کے اوقات بھی مختلف ہوتے ہیں۔

    01

    بالائی منزلوں پر موجود شہری تاخیر سے روزہ افطار کرتے اور تاخیر سے اختتام سحر کرتے ہیں جب کہ ان کی نسبت نچلی منازل میں موجود افراد سحرو افطار میں جلدی کرتے ہیں۔

    الحداد کا کہنا ہے کہ روزہ افطار کرنے کے لیے سورج کا غروب ہونا بنیادی شرط ہے اور بالائی منزلوں میں مقیم روزہ دار سورج غروب ہونے کا انتظار کریں گے۔

    خیال رہے کہ برج الخلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار دی جاتی ہے۔ اس کی کل 163 منزلیں ہیں اور اس کی اونچائی قریبا 30 ہزار فٹ کے لگ بھگ ہے۔

    03