Tag: برساتی جوہڑ

  • برساتی جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    برساتی جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    لکی مروت : برساتی جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے، واقعےمیں دو مختلف خاندانوں کے 2،2 سگے بھائی جان سے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں برساتی جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو1122 نے بتایا کہ واقعہ دولت خیل میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر عملہ فوری موقع پرپہنچا ، بچوں کو جوہڑ سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    ریسکیو112 کا کہنا تھا کہ واقعےمیں دو مختلف خاندانوں کے 2،2 سگے بھائی جاں بحق ہوئے۔

    خیال رہے آندھی اور موسلادھار بارش سے سیلابی ریلے کے باعث لکی مروت سے پنجاب جانے والازمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

    روڈ بندش سے پنجاب اور اسلام باد جانے اور جانے والے مسافر رستے میں پھنس گئے اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گی ہیں۔

    گاڑیاں پانی میں پھنس گئی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    شدید آندھی اور بارش سے ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئی ہیں اور انہیں شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ نکاس اب نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ روڈوں پر پانی کھڑے ہیں۔