Tag: برساتی نالے

  • راولپنڈی :  برساتی نالے سے خاتون کی لاش برآمد

    راولپنڈی : برساتی نالے سے خاتون کی لاش برآمد

    راولپنڈی : برساتی نالے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ، تاہم لاش کی شناخت نہ ہو سکی، خاتون کی عمر 35سے 40 سال کے درمیان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں برساتی نالے سے خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایا کہ خاتون کی عمر 35سے 40 سال کے درمیان ہے تاہم شناخت نہ ہو سکی۔

    یاد رہے راول پنڈی اور اطراف میں علی الصباح بارش نےجل تھل ایک کر دیا، جس کے بعد مختلف مقامات پر سڑکیں اورگلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور نالہ لئی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی۔

    موسلادھار بارش کے باعث شہرکے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک اڑسٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،سب سے زیادہ بارش سیکٹر آئی بارہ میں اڑسٹھ میٹر ریکارڈ ہوئی۔

    واساعملہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے آپریشن میں مصروف ہے اور نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، کٹاریاں کےمقام پر8 فٹ،گول منڈی پر 4 فٹ پانی کی سطح ریکارڈکی گئی۔

  • گلگت سے راولپنڈی جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

    گلگت سے راولپنڈی جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

    ہری پور : گلگت سے راولپنڈی جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ موٹروے شاہ مقصود انٹر چینج کے قریب بس برساتی نالےمیں گرگئی، حادثےمیں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    ترجمان نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس نے بتایا بس میں 40 مسافر سوار تھےاور بس گلگت سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی ۔

    موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی تمام زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    حادثے کا شکاربس گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    خمی ہونے والوں میں 25 سالہ احمد سکنہ بلتستان، 25 سالہ علی سکنہ ساہیوال، 25 سالہ مرسلین سکنہ پاک پتن، 25 سالہ یون سکنہ چیز ریپبلک (غیر ملکی) اور 28 سالہ لیو لیڈونگ سکنہ چائنہ (غیر ملکی) شامل ہیں۔

  • راولپنڈی :  لڑکی کی اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

    راولپنڈی : لڑکی کی اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

    راولپنڈی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں لڑکی کی اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں گرنےوالی لڑکی کی تلاش جاری ہے ، لڑکی کے برساتی نالے میں گرنےکی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں لڑکی کوبرساتی نالےمیں گرتےہوئےدیکھاجاسکتاہے ، برساتی نالےمیں گرنےوالی لڑکی پانی کے تیز بہاؤ کی نذرہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)


    ریسکیو حکام نے بتایا کہ نالےمیں ڈوبنےوالی لڑکی کی لاش 8گھنٹےبعدمل گئی، لڑکی سکوٹی چلاتےہوئےگری اوربرساتی نالےمیں بہہ گئی تھی۔

    نالےمیں گرنےوالی لڑکی غوری ٹاؤن کی رہائشی ہے اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملازمت کرتی ہے۔

  • راولپنڈی : اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش

    راولپنڈی : اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش

    راولپنڈی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں علی الصبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کے دوران راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز ایٹ میں لڑکی اسکوٹی سمیت برساتی نالےمیں گرگئی۔

    ڈوبنےوالی لڑکی کی تلاش کے لئےامدادی آپریشن جاری ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے لڑکی اسکوٹی چلاتے ہوئے برساتی نالے میں گری، لڑکی کی تلاش کے آپریشن میں ماہر غوطہ خور بھی شامل ہیں۔

    ریسکیوراولپنڈی نے دریائے سواں میں بھی امدادی آپریشن شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے تاہم برساتی نالےمیں ڈوبنےوالی لڑکی کاتاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔

    دوسری جانب واسا راولپنڈی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے، ترجمان واسا منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلئے ہیوی مشیبنری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات کیاگیاہے۔ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

    نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 5 فٹ ہے، محکمہ موسمیات کے بوکڑہ کے مقام پر 28 ملی میٹر جبکہ کچہری واٹر گیج کے مطابق 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے تاہم کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں.

  • کراچی میں برساتی نالوں کی ری ماڈلنگ کا منصوبہ

    کراچی میں برساتی نالوں کی ری ماڈلنگ کا منصوبہ

    کراچی: کمشنر کراچی نے متعلقہ اداروں کو برساتی نالوں کی ری ماڈلنگ کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نوید شیخ نے ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محمود آباد، گجر نالہ اور اورنگی برساتی نالوں پر ری ماڈلنگ کے کام کی رفتار تیز کریں تاکہ برساتی نالوں کی ری ماڈلنگ کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

    کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ این ای ڈی یونی ورسٹی کے ماہرین کے بنائے ہوئے ماڈل پر پوری طر ح عمل کریں، تاکہ برساتی پانی کی نکاسی میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوں۔

    سینئر ڈائریکٹر بلدیہ عظمیٰ مظہر خان نے اجلاس کو بتایا کہ محمود آباد نالے پر ساڑھے 3 کلو میٹر نالے کی ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے، ایف ڈبلیو او FWO یہاں تعمیراتی کام کر رہا ہے، سڑک کے دونوں اطراف بارہ بارہ فٹ سڑک جب کہ تین تین فٹ فٹ پاتھ تعمیر کی جا رہی ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ برساتی نالے صرف برساتی پانی کے لیے استعمال ہوں گے، اور نالوں کے اطراف سڑکیں اور فٹ پاتھ قائم ہوں گی، دونوں اطراف قائم سڑکوں اور فٹ پاتھ کے نیچے سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی۔

  • کراچی میں 552 برساتی نالوں کا جال، وزیر اعظم کی اہم ہدایت

    کراچی میں 552 برساتی نالوں کا جال، وزیر اعظم کی اہم ہدایت

    کراچی: شہر قائد میں 552 برساتی نالوں کا جال پھیلا ہوا ہے، جن کی صفائی کا کام وزیر اعظم کی اہم ہدایت پر جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی مہم جاری ہے، یہ صفائی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں 552 چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں،جن میں سے 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے، 19 نالوں کی صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ہے۔

    گجر نالہ، کورنگی نالہ، مواچھ گوٹھ نالے پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کام کر رہی ہے، 3 بڑے نالوں کے 21 مقامات پر چوک پوائنٹس کی صفائی جاری ہے، ان نالوں کی صفائی پر ایف ڈبلیو او کی 14 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

    صفائی ٹیموں نے 4 ہزار 364 ٹن کچرا نالوں سے نکالا ہے، ایف ڈبلیو او نالوں کی صفائی کا کام 24 گھنٹے کی بنیاد پر کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ عید پر قربانی کے بعد آلائشوں کا بھی مسئلہ تھا، اس سلسلے میں عید الاضحیٰ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 3 روز میں 51 ہزار 312 ٹن آلائشیں محفوظ طریقے سے مدفون کی گئیں، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے مطابق تمام کلیکشن پوائنٹس صاف کر کے چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کی اسپرے بھی کی گئی۔

    قربانی کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے دفن کرنے کے لیے لینڈ فِل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس شرافی گوٹھ اور کورنگی کراسنگ پر بنائی گئی تھیں، جب کہ آلائشوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے لیے 85 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے۔

    دوسری طرف ایم کیو ایم نے تنقید کی ہے کہ کراچی کو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کچرے کا ڈھیر اور عدم سہولتوں سے تباہ کر دیا ہے۔