Tag: برسبین ٹیسٹ

  • ’میں رک گیا تھا یار‘ روہت شرما اور کے ایل راہول کی ویڈیو وائرل

    ’میں رک گیا تھا یار‘ روہت شرما اور کے ایل راہول کی ویڈیو وائرل

    برسبین ٹیسٹ میں بھارتی کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول کی بیٹنگ کے دوران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت نے کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں کینگروز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 198 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کی سنچریوں کی بدولت 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

    آکاش دیپ 27 اور جسپریت بمراہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسٹارک نے تین جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    کے ایل راہول نے شاندار 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما 10 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا نشانہ بنے۔

    تاہم چوتھے اوور میں مچل اسٹارک بولنگ کررہے تھے کے ایل راہول نے گیند کو روکا اور سنگل لینے کے لیے دوڑ پڑے لیکن روہت شرما بھاگتے ہوئے بیچ میں رکے اور پھر بمشکل کریز پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور رن آؤٹ ہوتے بچے۔

    رنز مکمل کرنے کے بعد روہت شرما نے کے ایل راہول سے کہا کہ ’میں رک گیا تھا یار‘ ان کی یہ گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی جو وائرل ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور دونوں ٹیموں کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جیت لازمی درکار ہے۔

  • برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کورونا کی زد میں آگئی

    برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کورونا کی زد میں آگئی

    برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی اور کوچ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کوچ اینڈریو مکڈونلڈ اور آل راؤنڈر کیمرون گرین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث دونوں کو اسکواڈ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

    طے پروٹوکول کے تحت کووڈ مثبت ہونے کے باوجود کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، ان کی میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ دنوں کورونا کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ صحت یاب ہوچکے ہیں، ان کا آج ہونے والا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

    دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے راز کی بات بتا دی

    یاد رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان برسبین ٹیسٹ کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔

  • برسبین ٹیسٹ: پاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنا لیے

    برسبین ٹیسٹ: پاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنا لیے

    برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنا لیے۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ میں کینگروز نے شاہینوں کو دبوچ لیا ہے، مہمان ٹیم پر اننگز کی شکست کے سائے منڈلانے لگے ہیں، آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے اسکور 580 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں ابتدائی 3 وکٹیں گنوا دیں۔

    آج تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چونسٹھ رنز بنائے، اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اظہر الیون کو مزید 276 رنز درکار ہیں، پاکستان کے تین بلے باز اظہر، اسد اور حارث آسٹریلوی بولرز کا نشانہ بن گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  برسبین ٹیسٹ، قسمت کی دیوی ڈیوڈ وارنر پر مہربان

    شان مسعود 27، جب کہ بابر اعظم 20 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2، پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی، حارث سہیل 8، کپتان اظہر علی 5، جب کہ اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    برسبین میں جیتنے کا خواب ٹوٹتا ہوا نظر آ رہا ہے، قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی بدولت پانچ روزہ میچ چار روز میں ختم ہوتے نظر آ رہا ہے۔ دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بلے باز بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے۔

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کو سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آسٹریلوی بلے بازوں نے پہلی اننگز میں پانچ سو اسی رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا، میزبان بلے باز پاکستانی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے، وارنر اور لبوشین نے سنچریاں اسکور کیں، جب کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بنا سکی تھی۔

  • برسبین ٹیسٹ: چوتھا روز، پاکستان کے 382 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ

    برسبین ٹیسٹ: چوتھا روز، پاکستان کے 382 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ

    برسبین : آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کم بیک کرتے آٹھ وکٹوں پر تین سو بیاسی رنز بنالئے ۔جیت کیلئے قومی ٹیم کو اب بھی ایک سو آٹھ رنزدرکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو برسبین میں پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کی صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔ چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں اسد شفیق کی شاندار سینچری کی بدولت 382 رنز بنائے ہیں اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    cric1

    محاروہ ہے کہ ’’مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا‘‘ کے مصداق مثبت بیٹنگ سے پاکستان نے برسبین ٹیسٹ مصالحے دار بنا دیا، شاہینوں کو جیت کیلئے ایک سو آٹھ رنز درکارہیں جبکہ آسٹریلیا اپنی فتح سے صرف دو وکٹ کی دوری پر ہے۔

    cric2

    چوتھے روز پاکستان نے ستر رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو اظہرعلی اور یونس خان نے اکیانوے رنز اسکور میں جوڑے۔ اکہتر رنز کی اننگز اظہر علی نے کھیلی۔ یونس خان پینسٹھ رنز بناکر جلد بازی کربیٹھے۔

    cric3

    مصباح الحق اس بار بھی ناکام رہے، محمد عامر اور وباب ریاض نے بھی کینگروز کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ مشکل حالات میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے اسد شفیق نے حریف کھلاڑیوں کے رنگ اڑا دیئے۔

    cric4

    پاکستان نے آٹھ وکٹ پر تین سو بیاسی رنز بنالیے۔ آخری روز اسد شفیق کے ساتھ یاسر شاہ آسٹریلوی بولرز کا سامنا کرینگے۔

  • برسبین ٹیسٹ : پاکستان کے131رنزپر2کھلاڑی آؤٹ

    برسبین ٹیسٹ : پاکستان کے131رنزپر2کھلاڑی آؤٹ

    برسبین: آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر131رنر بنالیے۔

    تفصیلات کےمطابق برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان نے اپنی دوسری اننگز70رنز دو کھلاڑی آؤٹ سےشروع کی تو اظہر علی 41 اور یونس خان صفر کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    اظہر علی اور یونس خان نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 56.2 اوور میں پاکستان کا اسکور 131 رنز پر پہنچا دیا۔

    خراب موسم کے باعث امپائرز نے میچ روک دیا اور وقت سے پہلے ہی چائے کا وقفہ لے لیا۔اظہر علی 61 اور یونس خان 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 77 رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔

    مزید پڑھیں:برسبین ٹیسٹ : قومی ٹیم 142رنز پرآؤٹ

    یاد رہےکہ قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کےخلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں 142رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو میچ میں کامیابی کےلیے 359رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8وکٹیں اورتقریباً 157اوور کا کھیل باقی ہے۔

  • برسبین ٹیسٹ: پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز

    برسبین ٹیسٹ: پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز

    برسبین : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی۔ چار سو نوے رنزکے تعاقب میں پاکستان نے دو وکٹ پر ستر رنز بنالئے۔ پاکستانی ٹیم کو جیتنے کے لیے 490 رنز درکار ہیں ، شاہین ہدف سے اب بھی 420 رنز دوری پر ہیں اور 8 وکٹیں باقی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسے جیت کیلئے مزید 420 رنز درکار ہیں اور دو روز کا کھیل باقی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے اظہر علی 41 اور یونس خان 0 سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ شاہینوں کیلئے برسبین ٹیسٹ بچانا مشکل ہوگیا۔ ایسے میں کوئی معجزہ ہی ٹیم پاکستان کو بچاسکتا ہے۔

    تیسرےروزکھیل شروع ہوا تو سرفرازاحمد اکیلے سپاہی کی طرح آسٹریلین گولہ باری کا سامنا کرتے رہے۔ لیکن ٹیل اینڈرز نے ساتھ نہ دیا۔ پوری ٹیم صرف ایک سو بیالیس رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

    آسٹریلیا نے فالو آن کی بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دو سوستاسی رنزکی برتری ملتے ہی کینگروز شیر بن گئے۔ ٹیسٹ کو ٹی ٹوئنٹی میں بدل دیا۔ انہوں نے محمد عامر، یاسر اور وہاب ریاض کسی کو نہ بخشا۔ دوسری اننگز دو سو دو رنزپر اننگز ڈیکلیئر کی۔

    پاکستان کےسامنے چار سو نوے رنزکا پہاڑ کھڑا کیا۔ بڑے ہدف کےسامنے بلے باز ڈر ڈر کر کھیلے۔ سمیع اسلم اسٹارک کا شکار بنے۔

    بابر اعظم کو نیتھن لائن نےاسپن جال میں پھنسایا۔ اظہرعلی اکتالیس اور یونس خان انیس گیندیں کھیلنے کے بعد بھی صفر پرناٹ آؤٹ ہیں۔

  • برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    برسبین: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں دو سو آٹھ رنز سے شکست دے کر تین میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    برسبین میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کردیا، کھیل کے آخری روز نیوزی لینڈ نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو بیالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو جیت کے لئے مزید تین سو باسٹھ رنز درکار تھے، پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے کیوی ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

    میککلم کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر جم نہ کھیل سکا، میککلم کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم دو سو پچانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، میککلم نے اسی رنز کی اننگز کھیلی۔

    نیتھن لائن نے تین، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور مچل مارش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، دو اننگز میں سنچریاں بنانے پر ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • برسبین ٹیسٹ: دوسری اننگز،بھارت کے ایک وکٹ پر 71 رنز

    برسبین ٹیسٹ: دوسری اننگز،بھارت کے ایک وکٹ پر 71 رنز

    برسبین :بھارت نے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اکہتر رنز بنالیے ہیں۔

    آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو پانچ رنز پر آؤٹ ہوئی۔برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز دوسو اکیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

    اسٹیون اسمتھ کی سنچری، مچل اسٹارک اور مچل جانسن کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا پانچ سو پانچ رنز بناسکی۔۔ بھارت کیلئے اومیش یادوو اور اشانت شرما نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری اننگز میں بھارت نے ایک وکٹ پر اکہتر رنز بنالیے ہیں۔ مرلی وجے کو ستائیس رنز پر مچل جانسن نے بولڈ کیا۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز پر سبقت حاصل کرنے کیلئے بھارت کو چھبیس رنز درکار ہیں۔