Tag: برسبین ہیٹ

  • بگ بیش لیگ: شاہین آفریدی کِس فرنچائز کا حصہ بن گئے؟

    بگ بیش لیگ: شاہین آفریدی کِس فرنچائز کا حصہ بن گئے؟

    پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شاہین آفریدی کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی معروف فرنچائز برسبین ہیٹ نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

    رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے پلاٹینم کیٹیگری کے لئے منتخب کرلیا ہے۔

    بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ کا عمل جاری ہے، جس میں صائم ایوب، حسن علی، ابرار احمد جیسے اسٹار کرکٹرز نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

    پاکستان کے 74 کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سڈنی بابراعظم کو سکسرز نے بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق بابر کو سڈنی سکسرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔

    مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے ساتھ بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی صف میں کھڑے ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔

  • بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کے فائنل میں سڈنی سکسرز کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    سڈنی میں ہونے والے لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کے فائنل میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔

    جوش براؤن نے 38 بالز پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سڈنی کی جانب سے شان ایبٹ نمایاں بولر رہے انھوں نے چار اوورز میں32 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    جواب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم 17.3 اوورز میں صرف 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان موئسس ہنریکس 25 بالز پر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    اسپینسر جانسن نے برسبین کی جانب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    لیفٹ آرم سیمر کو بی بی ایل فائنل میں عمدہ بولنگ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایسا چوتھی بار ہوا ہے کہ سڈنی کی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں آکر ہمت ہار بیٹھی۔