Tag: برسبین

  • برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیانےپاکستان کو39رنز سےشکست دےدی

    برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیانےپاکستان کو39رنز سےشکست دےدی

    برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو 39رنزسےشکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق برسبین میں کھیلےجانے والےپہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے490رنزکے ہذف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 450 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور اسد شفیق نے137رنز کیا،اظہر علی نے 71 جبکہ یونس خان نے 65 رنز بنائے۔

    قومی ٹیم کی جانب سےیاسر شاہ33 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئےجبکہ سرفراز احمد 24 رنز پر مائیکل اسٹارک کی گیند کا شکار بنے، وہاب ریاض 30 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ راحت علی ایک رنز پر رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے48، کپتان مصباح الحق نے5 رنز بنائے،جبکہ بابر اعظم نے 14 بنائے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ براڈ نے3اور لایون نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

    واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ 26دسمبر سے ملبورن میں کھیلا جائے گا۔

  • برسبین ٹیسٹ : قومی ٹیم 142رنز پرآؤٹ

    برسبین ٹیسٹ : قومی ٹیم 142رنز پرآؤٹ

    برسبین : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں قومی ٹیم 142رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم نے برسبین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز 97رنز پر 8کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔

    سرفراز احمد اور محمد عامر نے آسٹریلوی باؤلرز کے خلاف قومی ٹیم کا اسکور 121رنز پر پہنچایاتومحمد عامر 21 بناکر جیکسن برڈکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،سرفراز اور عامرکی شراکت داری نے ٹیم کے اسکور میں 54رنز کا اضافہ کیا۔

    راحت علی4رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور سرفراز احمد 59رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،آسٹریلیا کی جانب سےمچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    مزید پڑھیں:برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا پہلی اننگزمیں429رنز بناکرآؤٹ

    یادرہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی شہربرسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف429 بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 287 رنزکی سبقت حاصل ہے۔

  • برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا کی پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ جاری

    برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا کی پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ جاری

    برسبین :آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ جاری ہے۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوا،جبکہ قومی ٹیم میں سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان،مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور راحت علی شامل ہیں۔

    دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں میٹ رینشا، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کومب، نیک میڈیسن، میتھیو ویڈ، مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ، نیتھن لائن اور جیکسن برڈ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجموعی طور پر59 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، میزبان ٹیم نے28 میچز جیتے،جبکہ 14 میچوں میں قومی ٹیم فاتح رہی۔

  • قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے، مکی آرتھر

    قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے، مکی آرتھر

    برسبین : آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم نے برسبین ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے تاہم پاکستان کو بیٹنگ میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ یاسر شاہ نے فٹنس بحال کرنے کیلئے بولنگ شروع کردی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی بلے باز بہت اچھے ہیں، ان کی قابلیت پر بھروسہ کرنا ہو گا، اسد شفیق اور بابر اعظم کا مستقبل تابناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم برصغیر میں پریشانی کا شکار ہوتی ہے جبکہ برصغیر کی ٹیموں کو آسٹریلیا میں مشکلات پیش آتی ہیں، تاہم کھلاڑیوں کا جلد ماحول سے ہم آہنگ ہونا ہی اچھا ہے کیونکہ اس کے بغیر اچھی کارکردگی ممکن نہیں۔

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بیٹنگ مسائل کا سامنا ہے۔ کھلاڑی زائد رنزاسکور کریں تو میچ بچا سکیں گے، ٹاپ آرڈر کے بعد اسد شفیق اور بابراعظم تکنیکی لحاظ سے پاکستان ٹیم کے ذمہ دار بیٹسمین ثابت ہونگے۔ پاکستانی ٹیم کو کوئی کمزور نہ سمجھے، سیریز میں مشکل ہے لیکن پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آغاز پندرہ دسمبر سے ہوگا، پاکستانی ٹیم نے برسبین ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    پنک گیند سے تباہی مچانے کیلئے پاکستانی بولرز نے بھی کمر کس لی ہے، باؤنسی اور تیز وکٹوں پر سنبھل کر کھیلنے کیلئے بلے بازوں کی سخت محنت کرنا ہوگی، یہ خامیوں کو دور کرنے کا اہم موقع ہے۔

  • کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کراچی :کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے، انیس سو بانوے کی فتح کے سائے منڈلانے لگے، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ورلڈ کپ میں پہلی فتح ریکارڈ کرالی۔

    تاریخ اپنے آپ کو دہرانے لگی،ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل ہوتے ہی سو بانوے کی یاد تازہ ہوگئی، تیس سال قبل بھی شاہینوں نے زمبابوے کو ٹھکانے لگا کر عالمی کپ میں اپنا اکاؤنٹ کھولا۔

     اس بار بھی شاہینوں کا شکار زمبابوین ٹیم ہوئی، 1992 میں پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عبرتناک دی۔

     اس بار بھی کالی آندھی شاہینوں کو اڑا کر لئےگئی، سونے پہ سوہاگا یہ وہی براعظم ہے، جہاں پاکستان تیس برس پہلے چیمپیئن بنا۔

    انیس سو بانوے میں ٹیم کے کپتان چالیس سالہ عمران خان اور اس بار چالیس سالہ مصباح ہیں، میانوالی کے دونوں کپتانوں کا تعلق بھی نیازی خاندان سے ہی ہے۔

    پاکستان نے انیس سو بانوے میں ٹائٹل جیتا تو اس وقت بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی تھے، تیس برس قبل جاوید میانداداپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے تھے تو اس بار یہ کارنامہ آفریدی انجام دے رہے ہے۔

     یہ تمام چیزیں ایک جیسی ہیں،ایسے اتفاق کہہ لے یا کچھ اور تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نتیجہ بھی وہی نکلتا ہے یا نہیں۔

  • پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو بیس رنز سے ہرا دیا

    پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو بیس رنز سے ہرا دیا

    برسبین :  پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو بیس رنز سے شکست دیدی ،زمبابوے کی پوری ٹیم دوسو پندرہ کے اسکور پر پویلین سے باہر ۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں گروپ بی اہم میچ میں پاکستان کے دو سو چھتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم دو سو پندرہ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    شاہینوں کو بیس رنز سے کامیابی مل گئی۔پاکسدتان کی جانب سے محمد عرفان نے تیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وہاب ریاض نے بھی پینتالیس رنز دے کر چارکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،راحت علی نےسینتیس رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

    دووسری جانب زمبابوے کے برینڈن ٹیلر پچاس رنز بنز کر نمایاں رہے، ایلٹن بورا نے پینتیس ،شان ویلیمز تینتیس اور ہملٹن نے انتیس رنز اسکور کئے۔

    اس سے قبل ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سات وکٹوں پر دوسو پینتیس رنز بنا ئے تھے ،برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی کپتانی کا حق ادا کرتے ہوئے  تہتّر رنز اسکور کئے ، جبکہ وہاب ریاض نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اورشاندار کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسکور میں چوّن رنزکا بہترین اضافہ کیا۔

    پاکستانی ٹیم نے شروع کے دس اوورز میں چودہ رنزبنائے جو قومی ٹیم کا دوہزار ایک کے بعد کم ترین اسکور ہے۔ حارث سہیل نے ستائیس،عمر اکمل نے تینتیس اور صہیب مقصود نے اکیس رنزبنائے تھے۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کراچی: ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ آج زمبابوے کے خلاف برسبین میں کھیلے گی، اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد مکمل فٹ ہوگئے۔

    برسبین میں زمبابوے کو قابو کرنے کے لئے پاکستانی شاہینوں نے تیاری مکمل کرلی ہے، گرین شرٹس کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے کوارٹرفائنل کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

    زمبابوے کے خلاف میچ کیلئے سینئیر بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف یونس خان مکمل طور پر ناکام رہے تھے۔

    دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو موقع دیا جاسکتا ہے، ٹیم مینجر کے مطابق اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد فٹ ہوگئے اور وہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • معین خان اسکینڈل سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

    معین خان اسکینڈل سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

    برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ معین خان اسکینڈل سے کھلاڑیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ منفی پروپگینڈا نہیں چاہیئے، سابق کھلاڑیوں کو ملک کا سوچنا چاہیے۔

     ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسبین میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  کیا مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف میچ اہم ہے، جیتنا ضروری ہے، کارکردگی میں سب کو بہتری لانا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کو وکٹ پر رکنا ہوگا،پہلے دونوں میچوں میں ناکامی کے بعد کھلاڑی دباؤ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا نہیں چاہیے، سابق کھلاڑیوں کو ملک کا سوچنا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ٹیم فائنل کرلی ہے۔ کون کون شامل ہوگا وہ میچ سے پہلے نہیں بتاسکتے۔

    زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ بولنگ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ پاکستان اچھی ٹیم ہے مقابلہ ٹف ہوگا۔

  • احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

    احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

     برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ کے لئے برسبین میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹریننگ کے دوران اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو آرام کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل بروز اتوار کو برسبین میں ٹکرائیں گی۔

    زمبابوے کے خلاف اہم سے میچ سے قبل اوپنر احمد شہزاد انجری مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد کے گیند لگ گئی تھی۔

    ان کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ہے۔ بائیں پاؤں میں ہلکی سوجن ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں۔ امید ہے شہزاد زمبابوے کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    ادھر قومی ٹیم برسبین میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے ۔ اہم میچ کیلئے فائنل الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عمراکمل کی وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے موقع پیدا کردیا ہے۔

    عمراکمل بطور بیٹسمین پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔ ناصر جمشید کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

  • ورلڈ کپ زمبابوے کیخلاف پاکستانی ٹیم پریکٹس میں مصروف

    ورلڈ کپ زمبابوے کیخلاف پاکستانی ٹیم پریکٹس میں مصروف

    برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں تیسرے میچ کیلئے برسبین میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    پاکستانی شاہینوں نے زمبابوے کا شکار کرنے کیلئے اپنے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے۔ تنازعات میں گھری گرین شرٹس برسبین میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔

    ڈو اینڈ ڈائی میچ میں قومی ٹیم اتوار کو زمبابوےسے ٹکرائے گی۔ بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے گرانٹ فلاور نیٹ میں بھرپور ٹرینگ کروا رہے ہے۔

    نیٹ نئے طریقوں سے بیٹسمینوں کو وکٹ پر رکنے کی ٹیپس دی جارہی ہے۔ آؤٹ آف فارم یونس خان کو ڈراپ کرنے کیلئے ٹیم منجمنٹ نے کڑوی گولی تیار کرلی ہے۔

    عمراکمل کی وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے موقع پیدا کردیا ہے۔عمراکمل بطور بیٹسمین پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔ ناصر جمشید کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر موقع دیا جائے گا۔