Tag: برسبین

  • ورلڈ کپ: یو اے ای کا آئرلینڈ کو جیت کیلئےدوسواناسی رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ: یو اے ای کا آئرلینڈ کو جیت کیلئےدوسواناسی رنز کا ہدف

    برسبین : ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں یو اے ای نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے دوسواناسی  رنز کا ہدف دے دیا۔ یو اے ای کے دو سو اناسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آئرلینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای کے اوپنرز نے ٹیم کو اننچاس رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    ابتدائی وکٹیں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ ایک سو اکتیس رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد شیمن انور اور امجد جاوید نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    شیمن انور نے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔ وہ ایک سو چھ رنزبناکر آؤٹ ہوئے، یواے ای نے مقررہ پچاس اوورز میں نووکٹوں پردوسواٹھتررنزبنائے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے مقابلے کیلئے برسبین پہنچ گئی

    قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے مقابلے کیلئے برسبین پہنچ گئی

    برسبین  : پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف عالمی کپ میں تیسرا میچ کھیلنے کے لئے برسبین پہنچ گئی ہے۔ ٹیم اور مینجمنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر طویل مشاورت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شکست کے زخموں سے چور قومی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں ناکامی کے بعد برسبین میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

    اگلا امتحان یکم مارچ کو زمبابوے سے ہوگا۔ مسلسل دو میچز کی ناکامی نے مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ٹیم اور مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے برسبین میں طویل مشاورت کی۔

    میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ناکامیوں کو بھول کر تمام توجہ آئندہ آنے والے میچز پرمرکوز کی جائے۔ مینجمنٹ پر امید ہیں کھلاڑی آنے والے تمام میچز جیت کر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    ہار کا داغ دھونے کیلئے آئندہ پانچ روز کھلاڑیوں سے بھرپور پریکٹس کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔کوارٹرفائنل کی امیدوں کو روشن رکھنے کے لئے پاکستان کا زمبابوے کے علاوہ دیگر تین میچز جیتنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

    ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ روزہ پریکٹس کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی جائیگی اور ٹریننگ کے ذریعے کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنایا جائے گا۔

  • بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ:برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ کو شکست دیدی

    بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ:برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ کو شکست دیدی

    برسبین : بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی آل راؤنڈرپرفارمنس بھی ہوبارٹ کو شکست سے نہ بچا سکی,برسبین ہیٹ نے میچ اٹھارہ رنز سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کلب برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔

    کرس لائن نے اکیاسی اور پیٹر فورسٹ نے چھالیس رنز کی اننگز کھیلی،ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہوریکینز کے بیٹسمین جلد بازی میں وکٹیں گنوا بیٹھے۔شعیب ملک نے آل راؤنڈر پرفامنس دکھاتے ہوئے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

    ہوریکینزآٹھ وکٹوں پر ایک سو اسی رنز بناسکی۔برسبین ہیٹ کے کرس لائن مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • ماریا شراپوا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    ماریا شراپوا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    برسبین : روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت کر ڈبلیو ٹی اے کا چونتیسواں ٹائٹل اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرلیا ہے۔

    سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ ایونٹ برسبین انٹرنیشنل کے فائنل میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا اور سربیائی کھلاڑی اینا ایوانووک کا مقابلہ ہوا۔

    پہلے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر سات چھ پوائنٹس کیساتھ ایوانووک کے حق میں رہا۔ فوٹیج ٹاپ سیڈ ماریا شراپوا نے حریف کھلاڑی کو مزید سیٹس جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

    آخری دو سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے فاتح رہ کر رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

  • بریسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی

    بریسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی

    برسبین: آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر چارمیچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے روز ہی کردیا بھارتی سورما آسٹریلیا میں بری طرح ڈھیرہوگئے۔

    بھارتی ٹیم چوتھے روز دو سو چوبیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی اوراس طرح آسٹریلیا کو جیت کے لئے ایک سو اٹھائیس رنزکا ہدف ملا۔

    دھونی، ویرات کوہلی، روہت شرما کوئی کھلاڑی نہ چل سکا آسٹریلیا نے ایک سو اٹھائیس رنزکا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

    کرس راجرز نے نصف سینچری اسکور کی آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • ویمنزچیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    ویمنزچیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    برسبین: آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ برسبین میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو نواسی رنز اسکور کئے۔

    نین عابدی تینتالیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ مرینا اقبال نے اڑتیس رنزبنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف با آسانی تینتیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نکول بولٹن نے ناٹ آؤٹ اکیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔